175

اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے۔

سپریم کورٹ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر  عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے چکی ہے جس کے بعد جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پرمشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پریس کانفرنس کریں گے جس میں عدالت کے فیصلے پر بات کی جائے گی جب کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے نئے سیکریٹری جنرل کا بھی انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس سے قبل اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں