134

فاٹا معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعظم

کوہاٹ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فاٹا کے معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ایک سو سال سے زائد پرانے نظام کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کام بھی کرتی ہے، اسی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)خدمت کی سیاست کرتی ہے، الزام کی نہیں اور نواز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے ہیں، 20 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو 4 سال میں کیے، ساتھی ہی مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں انتشار کا مقابلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں