وزیراعظم فن لینڈ کی برلن آمد،جرمن چانسلر میرکل پر پھر کپکپی طاری

ہیلنسکی (این این آئی)فن لینڈ کے وزیراعظم کی برلن آمد پر ان کا استقبال کرنے والی جرمن چانسلر پھر کپکپاتی ہوئی دکھائی دیں۔ حالیہ ہفتوں میں یہ تیسرا موقع ہے کہ وہ اس طرح لرزش کا شکار نظر آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر میرکل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں میرکل نے کہا کہ وہ اب بہتر
محسوس کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ آپ کو میرے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ ابھی بہتری کے عمل سے گزر رہی ہیں اور لگتا ہے کہ ابھی بہتری

کا عمل مکمل نہیں ہوا۔چانسلر دفتر نے میرکل کی صحت سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ واقعہ گرمی اور جسم میں پانی کی کمی کا شاخ سانہ تھا۔



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Sorry.
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2019 All Rights Reserved