چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد،عمران خان بھی میدان میں آگئے ،بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے، اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز
نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا

ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Sorry.
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2019 All Rights Reserved