افغانستان سے امریکی فوجیوں کاانخلا ء  شروع،کتنی بڑی تعداد میں فوجی واپس جارہے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت افغانستان میں سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہو گا۔ امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کر کے اسے چودہ ہزار سے
آٹھ سے نو ہزار کے درمیان کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہو

گا۔ اس امریکی حکومتی اقدام کے جواب میں طالبان کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Sorry.
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2019 All Rights Reserved