افغان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت پاکستان میں آکر پریکٹس کرنے پر افغان کھلاڑی محمد شہزاد کو بڑی سزا سنادی

لاہور(این این آئی)افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پاکستان میں پریکٹس پر افغان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا،بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔ایک اعلامیے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی کو دوسرے ملک کھیلنے کی اجازت
نہیں دی گئی۔محمد شہزاد نے بنا  اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو جلد بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں

افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاور آکر کھیلتے ہیں۔



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Sorry.
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2019 All Rights Reserved