All posts by admin

ایرانی خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت

تہران (این این آئی)ایران نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) کی دھمکی کے زیر اثر 40 برس بعد خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کو غیر مشروط طور پر اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے۔فیفا نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے خواتین سے متعلق مثبت فیصلہ نہیں کیا تو ایران کو فیفا سے باہر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ فیفا کی
جانب سے مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لڑکی نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے

لیے لڑکوں والا لباس زیب تن کیا تاہم ان کی شناخت ظاہر ہوگئی۔بعدازاں گرفتاری کے ڈر سے لڑکی نے خود سوز کرلی تھی۔ایران کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ایران اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے مابین آزادی اسٹیڈیم میں ہوگااس ضمن میں بتایا گیا حکومتی اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی ساری ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔مقامی فٹ بال جرنلسٹ روحا پوربخش نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار 500 خواتین نے ٹکٹ خرید چکی ہیں۔انہوں نے اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا یہ حقیقت میں بدل رہا ہے، ٹیلی ویڑن کو فٹ میچ دیکھ کر رپورٹنگ کی لیکن اب بذات خود اسٹیڈیم میں میچ دیکھوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں خواتین کی علیحدہ نشستیں ہوں گی اور 150 خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔علاوہ ازیں 3 مارچ 2018 کو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے سربراہ گیانی انفنٹینو نے کہا تھا کہ ایران نے انھیں یقین دلایا ہے کہ خواتین کو بہت جلد ملک میں ہونے والے مردوں کے فٹبال میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ایران میں سخت اسلامی قوانین کی پاداش میں متعدد سماجی کارکنوں سمیت خواتین کھلاڑیوں کو سزائیں مل چکی ہیں۔یکم اپریل 2017 میں ایران نے چین میں
منعقدہ ایک ٹورنامنٹ میں اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پراپنے ملک کی بلیئرڈ ٹیم کی چند خاتون کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ایران کی باؤلنگ، بلیئرڈ اور باکسنگ فیڈریشن نے خلاف ورزی کی نوعیت کو واضح نہیں کیا تھا تاہم ایک سالہ پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق چائنا اوپن بلئیئرڈ ٹورنامنٹ کے لیے بھیجی گئی خواتین پراسلامی قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ڈومیسٹک اور تمام بیرونی مقابلوں میں
شرکت کے لیے ایک سال کی پابندی ہوگی۔ایرانی خواتین اور لڑکیوں پر 1981 میں مردوں کے کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم دیگر ممالک کی خواتین کو اس طرح کے میچوں میں شرکت کی اجازت دی جاتی رہی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایران میں کھیلوں کے میدانوں تک خواتین کی رسائی کے لیے مہم چلانے والے ایک گروپ کی جانب سے 2 لاکھ سے زائد افراد کی دستخط شدہ پٹیشن فیفا کو جمع کرادی گئی تھی۔



[ad_2]

فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے پہلے ہی اسلام آباد میدان جنگ میں تبدیل،ریڈ زون میں جھڑپیں ،پولیس کا شدید لاٹھی چارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آبپارہ سے تاجروں کی سرینا چوک تک احتجاجی ریلی ،انتظامیہ اور پولیس حکام کے کہنے پر تاجروں نے سرینا چوک پر دھرنا دیدیا، جھڑپوں کی بھی اطلاعات ، نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ،مظاہرین ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیلئے بڑھ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک لیا، اس موقع پر تاجروں کی جانب سے
پولیس پر پتھرائو بھی کیا گیا ، تاجروں کی ریلی کے باعث ایمبسیی روڈ اور سرینا چوک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا،اس موقع پرپولیس کی جانب سے شرکا

پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، پولیس کی مزید نفری اور واٹر کینن طلب کر لئے گئے ہیں، تاجر شناختی کارڈ کی طرف کے باعث احتجاج کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ جے یوآئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔



[ad_2]

میری فوجی ٹریننگ ہے نمٹنا جانتا ہوں، تم سب نے اتنا پیسہ بنایا ،پھر بھی روتے ہو ، آرمی چیف نے کس کاروباری شخصیت کو جھاڑ پلائی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگارمحمد حنیف اپنے کالم ’’ سر باجوہ سیٹھوں سے ذرا بچ کے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔خبروں میں سنا ہے کہ کوئی پھٹ پڑا، کوئی رو پڑا، کسی نے دہائی دی، کسی نے نیب کی شکایت کی، تو کسی نے اپنی ناقدری کا رونا رویا،
کسی نے زندگی کی بےثباتی کی شکایت کی۔پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں نے سپہ سالار جنرل باجوہ سے ملاقات میں ’یہ جینا بھی کوئی جینا ہے‘ ٹائپ کا ماحول بنا دیا۔یہ سپہ سالار کا ہی کمال ہے کہ وہ صبح لائن آف کنٹرول پر پہرہ دے لیتے ہیں، دوپہر کو ایک نئے

ڈی ایچ اے کا افتتاح کرتے ہیں اور رات کو پانچ گھنٹے بیٹھ کر پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں کے دکھی دلوں کا مداوا بھی کرتے ہیں۔آپ کی میٹنگ میں بیٹھے ہوئے ہر سیٹھ کی دولت کا اندازہ لگائیں کوئی ارب پتی، کوئی کھرب پتی، کوئی مہا کھرب پتی مگر ہر کوئی رو رہا ہے، پھٹ رہا ہے، آپ کی تسلی کا خواہاں ہے۔اس میٹنگ سے باہر ایک قوم ہے جو بلک رہی ہے، بجلی کے بل بھرنے کے لیے تین تین نوکریاں کرنے پر مجبور ہے۔ ڈھائی کروڑ بچہ ہے جو کسی سکول کی شکل نہیں دیکھے گا۔خبروں میں رپورٹ نہیں ہوا لیکن سر باجوہ نے ہلکی سی ڈانٹ تو پلائی ہو گی کہ اس ملک سے اتنا پیسہ بنایا پھر بھی رو رہے ہو، پھٹ رہے ہو۔ اگر پھٹنا ہی ہے تو ذرا دور جا کر پھٹو۔ میری ٹریننگ فوجی ہے اور میں پھٹنے والی چیزوں سے نمٹنا جانتا ہوں۔



[ad_2]

مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد اصل حقائق سامنے آنے پرمودی کے چہر ے سے شرافت کا لبادہ اتر گیا

سرینگر(این این آئی)ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ ، حقائق چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نہ صرف مکمل لاک ڈائون ہے بلکہ 90لاکھ معصوم کشمیریوں کا ڈیجیٹل اور مواصلاتی رابطہ مکمل طورپر منقطع ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وحشیانہ سلوک کی وجہ سے لوگوں میں غیر ملکی قبضے کے خلاف
پائے جانے والے غصے اور نفرت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے اور جب ان کامحاصرہ ختم

ہوگا تو دنیا بھارت کے خلاف اس نفرت کودیکھے گی۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میںگزشتہ 66دن سے جاری فوجی محاصرے پر عالمی برادری کی خاموشی کومجرمانہ اور افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کیا کشمیری انسان نہیںجن کے بنیادی اور آزادی کے حقوق نہیں ہیں؟انہوں نے خبردارکیا اگرتنازعہ کشمیر کواسی طرح لٹکائے رکھا گیا تو عین ممکن ہے کہ خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ جائے جوانسانیت کے لیے تباہ کن ہوگی۔‎



[ad_2]

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

دوستی گہری ہونا شروع ، عمران خان چین سے سیدھاکونسے ملک جائینگے،کس نےدعوت دیدی ؟حیرت انگیز تفصیلات‎ سامنے آگئیں‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے چین سے سعودی عرب جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اس وقت تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں ۔ جہاں وہ چینی صدر ، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں ۔ چینی صدر نے عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ، وزیراعظم نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیااورکہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر چین کو اصولی
موقف اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ تاہم یہ کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے چین سے سعودی

عرب جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔عمران خان 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کو سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خصوصی دعوت دی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں۔‎



[ad_2]

عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا فیاض الحسن چوہان پر سنگین الزامات عائد ، تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہجب جہاں ظلم ، نا انصافی حد سے بڑ جائے اس کیخلاف آواز اٹھانا ضرور ی ہوجاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھتیجے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ان کیساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں
وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں ، انہوں نے میری کئی جگہوں پر مدد کی ہے ۔ لیکن آج مجھے یہ بیحد افسوس کیساتھ کہنا پڑا رہا ہے کہ انہوں نے پنڈی کے بدمعاش ، اسمگلرز ، جواریوں

، ٹھگ اور بھنگیوں کو پالا رکھا ہے ۔ کچھ دن قبل میں ان کے ہاتھوں بال بال بچا ہوں ۔ سات افراد پنڈی ہستپال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم کے بھتیجے نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی عدالتوں میں ان کیخلاف کوئی بیان دے یا ان کیخلاف کیس کرے تو یہ آکر اسے مار مار کر قیمہ بنا دیتے ہیں۔صوبائی وزیر نے جو لڑکے رکھے ہوئے ہیں یہ سب ضیاالحق کی پیدوار ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غنڈوں کے پیچھے فیاض الحسن چوہان کے علاوہ کسی بھی وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو ان کو بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمیں نہ گولی کا ڈر ہے ، نہ موت کا اور نہ کبھی حرام کھایا ہے اور نہ کھائیں گے ۔ ان کی پراڈوز میں نہیں بیٹھتا ، نہ ان کے پیسوں کے کپڑے پہنچتا ہوں ۔ وزیراعظم کے بھتیجے نے تحریک انصاف کے لوگوں سے درخواست کی آپ ایسے کسی بھی لیڈرز کو دیکھیں جو عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو ان کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں ، چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا پھر کوئی قریبی ہی کیوں نہ ہوآپ اس کیخلاف آواز اٹھائیں ۔



[ad_2]

الجوف میں یمنی فوج نے ایرانی ساختہ بمبار ڈرون تباہ کردیا

صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے الجوف گورنری میں حوثی باغیوں کی طرف سے ایک فوجی کیمپ پربمباری کے لیے بھیجا گیا مسلح ڈرون طیارہ مار گراتے ہوئے کیمپ کو تباہی سے بچا لیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل الحجہ گورنری میں یمنی فوج نے مسلح ڈرون اور گذشتہ ہفتے حیران گورنری میں ایرانی ساختہ ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں عرب اتحادی فوج کی مدد سے یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھین لیے۔ فوجی آپریشن میں باغیوں

کو بھاری جانی اور مالی
نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔یمنی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی صعدہ میں رازح اور ظاھر ڈاریکٹوریٹ میں جبل بنی سعد کے علاقے سے حوثی باغیوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔ سرکاری فوج نے الظاھر اور حیدان کے علاقوں کو ملانے والی مرکزی سپلائی لائن وادی لیہ کے مقام سے کاٹ دی گئی ہے۔ادھر جنوبی یمن میں الضالع گورنری میں بھی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں ان سے متعدد اہم علاقے چھین لیے۔



[ad_2]

سلو اوور ریٹ کے باعث ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین پرجرمانہ عائد

لاہور(این این آئی) سلو اوور ریٹ کے باعث ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین پر 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا ۔ناردرن کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے۔میچ ریفری اقبال شیخ نے ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمرا مین پر جرمانہ عائد کیا۔عمر امین پر بلوچستان کے خلاف میچ میں سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔بلوچستان اور ناردرن کے درمیان فرسٹ کلاس میچ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا



[ad_2]

بھارتی اور اسرائیلی پائلٹس کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ ۔۔۔!!! پاک فضائیہ کے سابق چیف سہیل امان نے 27 فروری کو پیش آنیوالے واقعہ سے متعلق بڑاانکشاف کر دیا ، پوری دنیا پاکستانی پائلٹوں کی مہارت پر دنگ رہ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیرفورس کے سابق چیف سہیل امان نےبھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور پائلٹس کو ملنی والی تربیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی ہوا بازوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اندازہ ا س بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک
روسی ایس یو 30 جنگی طیارے کو ان کے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں 25 میل اندر پاکستانی پائلٹ نے لائن آف کنٹرول عبور کیے بغیر مار گرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں لیکن ہم ہمہ وقت دشمن کی کسی بھی جارحیت

کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔سابق یئر چیف سہیل امان نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی آپس کی کوآرڈی نیشن حال یہ ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی طرف سے جوابی وار نے انہیں بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا تھا کہ اس دوران بھارت نے اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا۔ ایک سوال دہرایا جاتا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ بھی اس آپریشن میں شامل تھا کیا کوئی اسرائیلی پائلٹ گرفتار ہوا یا نہیں ؟ سابق ائیر چیف نے اس بات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی پائلٹ بھارت کیساتھ شامل تھے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی تیاری اور آپریشن کی پلاننگ کا کوئی حال نہیں ۔



[ad_2]