Tag Archives: داری

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

معطل ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنی نااہلی کی ذمہ داری اہم قومی ادارے کو پر ڈال دی، حکام کی سازش سے یہ کام ہوا، حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) معطل ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے حلقہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ذمہ داری نادرا پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ نادرا کے حکام کی سازش، نااہلی، بدیانتی اور بدنیتی کی وجہ سے مجھے نااہل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نادرا اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوا ہے اس لئے حکومت نادرا میں بیٹھے مافیا کے خلاف کاروائی کرکے نادرا 52ہزار ووٹوں کی نہ تصدیق کر سکا ہے اور ڈیجیٹل سکینگ کے نشانات کی خاطر خواہ چکینگ نہیں ہوئی ہے جبکہ نادرا ووٹوں کی تصدیق
کرنے میں ناکام کیوں ہوا ہے یہ

سوال اس ادارہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 8300ایس ایم ایس نمبر نے تمام ووٹرز کی جسمانی شکل کی تصدیق کی ہے جبکہ موقع پر موجود پولنگ عملہ نے دھاندلی کی کوئی تحریری درخواست بھی نہیں دی ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز کی بائیو میٹرک خود تصدیق کر رکھی ہے ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ نااہلی اور بدیانتی کے مرتکب ادارہ نادرا کو جوابدہ ہونا پڑے گا، قاسم سوری کو الیکشن ٹربیونل نے چند روز قبل نااہل قرار دیا ہے۔



[ad_2]

کراچی آخر کس کی ذمہ داری ہے؟ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو اس لاک ڈاؤن سے الگ کر لیا ہے اگر ن لیگ بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے تو کیا مولانا فضل الرحمن پھربھی لاک ڈاؤن کریں گے؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

دنیا کے بڑے معاشی دماغ کہتے ہیں انسان کمانے سے امیر نہیں ہوتا‘ مسلسل کمانے‘مسلسل کماتے رہنے سے امیر ہوتا ہے بالکل اسی طرح آپ ایک بار صفائی کرنے‘ ایک بار صاف ستھرے ہونے سے پاک صاف نہیں ہو جاتے‘ صاف ہونے کے لیے مسلسل صفائی ضروری ہوتی ہے لیکن ہم کراچی کے معاملے میں یہ حقیقت بھول جاتے ہیں‘ ہم شہر کو ایک بار چمکا کر‘
اس کا کچرا ایک بار صاف کر کے کہہ دیتے ہیں لیجیے ہم نے شہر صاف کر دیا‘ کراچی یوں صاف نہیں ہوگا‘آپ ایک سائیڈ کا کچرا اٹھا کر دوسری سائیڈ پر پھینک کر

کراچی کو صاف ڈکلیئر نہیں کر سکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو مسلسل صفائی اور صفائی کا مستقل بندوبست کرنا پڑے گا مگر بدقسمتی سے کراچی ایک ایسا بدقسمت شہر ہے جس میں گندگی تیسرے فیز میں داخل ہو چکی ہے‘ پورے شہر کو مکھیوں نے نرغے میں لے لیا ہے‘ یہ دنیا کا واحد ساحلی شہر بن چکا ہے جس میں اربوں کی تعداد میں مکھیاں ہیں اور یہ مکھیاں شہر کو ”ٹیک اوور“ کر چکی ہیں بس کسی دن کوئی وبا پھوٹنے کی دیر ہے اور یہ شہر المیہ بن جائے گا‘ آپ بدانتظامی کی انتہا دیکھیے کراچی کی صفائی میں وفاقی‘ صوبائی اور بلدیاتی تینوں حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں‘ یہ تینوں ملبہ ایک دوسرے پر ڈال رہی ہیں، کراچی آخر کس کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو اس لاک ڈاؤن سے الگ کر لیا، اب ن لیگ بچی ہے‘ اگر ن لیگ بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے تو کیا مولانا فضل الرحمن پھربھی لاک ڈاؤن کریں گے؟



[ad_2]

آصفہ بھٹو زر داری جب آصف علی زر داری سے ملنے گئیں تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پمز انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زر داری اور نیر بخاری کو آصف علی زر داری سے ملنے سے روک دیا ۔ جمعہ کو پمز میں زیر علاج آصف زرداری کی عیادت کیلئے آصفہ بھٹو زرداری اور نیر بخاری سمیت دیگر رہنماء پمز ۃسپتال پہنچے ۔ انتظامیہ نے
آصفہ بھٹو اور نیر بخاری کو آصف زرداری سے ملنے سے روک دیا۔ نیر بخاری نے بتایاکہ آصفہ بھٹو اور دیگر رہنماء گیٹ کے باہر موجود ہیں، ہمیں آصف زرداری سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔نیر بخاری نے کہاکہ آصفہ بھٹو کے ہسپتال پہنچنے کے بعد گیٹ بند کردیئے گئے

ہیں۔



[ad_2]

عرفان صدیقی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج مقدمہ  کو  دو ہفتے گزر گئے،اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟ حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے چالان داخل نہ ہونے پر کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے وکلاء  سید پرویز ظہور اور حافظ منور ایڈووکیٹ گذشتہ روز مجسٹریٹ کی عدالت پہنچے تو عدالتی سٹاف نے
بتایا اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی تھی، فائل اب ہمارے پاس نہیں، متعلقہ علاقہ مجسٹریٹ عمر رندھاوا اب

اس کیس کی  سماعت کریں گے۔عرفان صدیقی کے وکیل حافظ منور ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے ابھی تک چالان داخل نہیں کرایا جا سکا۔ کیس کی مزید سماعت چالان داخل ہونے کے بعد ہو گی یہ بھی یادرہے کہ عرفان صدیقی نے مقدمہ اخراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔



[ad_2]

بات نکلی ہے تو دور تک جائے گی، دوسروں کی بھی مائیں بہنیں ہیں، ان کے ارادے میری بہن کو بھی گرفتار کرنے کے ہیں، آصف زر داری کامریم نوازکی گرفتاری پر شدید ردعمل،خبردارکردیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کو نیب کی جانب سے تحویل میں لینے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ ان کے ارادے میری بہن فریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہاکہ بات نکلی ہے تو دور تک جائے گی، دوسروں کی بھی مائیں بہنیں ہیں، ان سب کو بھی گرفتار کیا جائے



[ad_2]

ن لیگ اور پیپلزپارٹی پھر ایک، مولانا فضل الرحمن کا شہباز شریف اور بلاول زر داری سے رابطہ،آئندہ ہفتے مل کر بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  سینٹ الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے،اپوزیشن متحد ہے اراکین کو بیان بازی سے

گریز کرنا چاہئے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ  سینٹ الیکشن مین حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے،حکومت کا غیر جمہوری رویہ اپوزیشن کی جیت ہے۔ ذرائع کے مطابق  مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینٹ کے انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق کیا۔دونوں  رہنماؤں نے کہاکہ  سینٹ الیکشن میں جن اراکین نے ووٹ نہیں دیا انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں رھبر کمیٹی کا اجلاس  بلاناچاہئے، رھبر کمیٹی   آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



[ad_2]

بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ،آئی سی سی نے دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا دیدیا

دبئی (اآن لائن) آئی سی سی ایلیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائرروی سندرام کی چھٹی جبکہ مائیکل گف اور جوئیل ولسن کو شامل کرلیا گیا۔انگلینڈ کے مائیکل گف اور ویسٹ انڈین جوئیل ولسن کو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں جگہ مل گئی۔
فیصلہ امپائرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کیا،اس کے دیگر ارکان میں سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر، میچ ریفریز رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون شامل ہیں۔مائیکل گف 9 ٹیسٹ، 59ون ڈے اور 14ٹی ٹونٹی میں

امپائرنگ کرچکے ہیں جبکہ جوئیل ولسن نے 13ٹیسٹ، 63ون ڈے اور 26ٹی ٹونٹی میچز سپروائز کیے ہیں۔ دونوں امپائرز ریٹائرڈ این گولڈ اور باہر ہونے والے روی سندرام کا خلا پر کریں گے،پینل میں اب بھارت کی نمائندگی نہیں رہی،اس میں موجود پاکستان کے علیم ڈار سب سے تجربہ کار ہیں،انھوں نے 126ٹیسٹ، 206ون ڈے اور 43ٹی ٹونٹی میچز میں فرائض سرانجام دیے، تینوں فارمیٹس میں کسی بھی ایلیٹ امپائر کے میچز کی تعداد ان سے زیادہ نہیں ہے۔پینل میں علیم ڈار، کمار دھرما سینا، ماریس ایراسمس، کرس گیفانے، رچرڈ ایلنگورتھ، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، رچرڈ کیٹل برو، پال رائفل، روڈ ٹکر، ما ئیکل گف اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔آئی سی سی کے سینئر منیجر ایڈرائن گریفتھ نے کہاکہ امپائرز کی کارکردگی کا جائزہ سال بھر لیا جاتا ہے،بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں سخت دباؤوالی اس ذمہ داری میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیشلز کا ساتھ حاصل رہا،مائیکل گف اور جوئیل ولسن الیٹ پینل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے



[ad_2]

عمران خان حفیظ شیخ کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں پتہ چل جائیگا کروڑوں روپے کدھر گئے؟ زر داری نے وزیر اعظم کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو باہر جاکر کہتے ہیں کروڑوں کھاگئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں روپے۔ پیر کو اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کرپشن پر باتیں کرنے والے عبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں، وہ جو باہر جاکر کہتے ہیں کروڑوں کھاگئے۔
وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، پتہ چل

جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں۔صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت کریں گے، آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں ہم کورٹ سے شریک ہوں گے، فکرنہ کرو۔سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ بیرون ملک پتہ ہی نہیں کرکٹ بیٹ کیا ہے؟صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے عالمگیر خان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کا نام دیا، آپ کیا سمجھتی ہیں؟ جس پر فریال تالپور نے جواب دیا کہ نو کمنٹس۔



[ad_2]

 آصف زر داری کی سالگرہ کی تقریب، ہال میدان جنگ بن گیا،جیالے کیک پر لڑ پڑے، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے،حیرت انگیز صورتحال

اسلام آباد (این این آئی)ایف ایٹ کچہری میں سابق صدر آصف علی زر داری کی سالگرہ کی تقریب میں وکیل جیالے کیک پر لڑ پڑے، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے، سینئر وکلا  چھڑاتے رہے۔ جمعہ کو پیپلز لائر فورم کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہاکہ اس تقریب کا انعقاد کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،احتساب سب کا ہونا چاہیے
صرف دکھاوے کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا کام ہے پالیسی دینا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تحریک انصاف

نے یوم تشکر بنایا،بھائی کس بات کا تشکر، یہ تو بتائیں ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے؟یہ تو بتائیں پیٹرول کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایف ایٹ کچہری کا شہدا ہال میدان جنگ بن گیا،وکیل جیالے کیک پر لڑ پڑے،ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے،سینئر وکلاء چھڑاتے رہے۔



[ad_2]