Tag Archives: دے

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

ہم عمران خان پر لاکھوں اعتراض کر لیں لیکن آج ٹویٹر نے۔۔انہیں دنیا کا چھٹا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا‘ یہ عمران خان کی عالمی مقبولیت کی دلیل ہے‘ یہ بس ایک جگہ پر مار کھا رہے ہیں اور وہ جگہ کیا ہے؟مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے درمیان ”میچ“ کون جیتے گا؟جاوید چودھری کا تجزیہ

ہم عمران خان پر لاکھوں اعتراض کر لیں لیکن آج ٹویٹر نے۔۔انہیں دنیا کا چھٹا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا‘ عمران خان کے ٹویٹر فالورز میں۔۔اس سال دس لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا‘۔۔ان کے فالورز اب ایک کروڑ پانچ لاکھ ہیں‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے نمبر پر ہیں‘ نریندر مودی دوسرے‘ پوپ فرانسنس تیسرے‘ طیب اردگان چوتھے‘ انڈونیشیا کے صدر جوکو پانچویں اور عمران خان چھٹے نمبر پر آ چکے ہیں‘ یہ عمران خان کی عالمی مقبولیت کی دلیل ہے‘ یہ بلاشبہ مقبول ہیں‘
مقناطیسی شخصیت کے مالک ہیں‘ جرات کے ساتھ بات بھی کرتے ہیں اور کیمرے اور

سکرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں‘ یہ بس ایک جگہ پر مار کھا رہے ہیں اور وہ جگہ ہے پرفارمنس‘ یہ اگرملک کے اندر پرفارم کر جائیں‘ یہ جو کہہ رہے ہیں یہ (اس) پر عمل کر جائیں تو یہ چھٹے سے پہلے نمبر پر بھی آ جائیں گے اور پاکستانی۔۔ان کی تصویر قائداعظم کے ساتھ بھی لگادیں گے۔۔لیکن اگر یہ پرفارم نہیں کرتے تو پھر۔۔ان کی یہ مقبولیت۔۔ان کے کسی کام نہیں آ سکے گی۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ”وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے واضح کیاہے کہ بشام جلسے میں کہی اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں،جے یوآئی کو جلوس نہیں گزارنے دینگے۔وزیراعلیٰ نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرزکودعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت انکے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے لیکن وہ اپنی ہڑتال ختم کرے تاہم اس عمل کو حکومت کی کمزوری نہیں سمجھاجائے اورنہ ہی کوئی کمزوری دکھائے گی۔“جبکہ ”متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ اور ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں فوج کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے، سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن متحد ہے اور مستقبل میں بھی متحد رہے گی،حکومت تمام قیمتی اثاثوں کو بیچنا شروع ہوچکی ہے،
خطرہ ہے کہیں یہ ملک ہی نہ بیچ دے“
حکومت اور اپوزیشن دونوں ڈٹ گئے ہیں‘ مولانا کا کہنا ہے یہ اسلام آباد ضرور آئیں گے جب کہ حکومت بار بار کہہ رہی ہے مولانا نہیں آ سکیں گے‘ یہ میچ کون جیتے گا‘ کون ہارے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جب کہ وزیراعظم نے آج چین میں فرمایا‘ میں 500 لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہتا ہوں‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



[ad_2]

نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف کیا کرنے کا کہا؟شاہد خاقان عباسی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب نے ریفرنس تیار کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے عابد سعید اور مبین صولت کا حتمی بیان قلمبند کر لیا اور دونوں افراد نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق

کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ نیب کے لیے ثبوت کا حصول ثانوی حیثیت رکھتا ہے، اصل مقصد تضحیک اور ہراساں کرنا ہے،نیب نے ٹیکس ادائیگیوں کو نظر انداز کر کے ٹیکس سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی گرفتاری بھی وعدہ معاف گواہ نہ بننے کے باعث ہوئی۔کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور نہ ہی میں نے کوئی خط لکھا ہے۔ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔



[ad_2]

نہ اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اور نہ ہی لاک ڈاؤن بلکہ اب ہم کیا کرینگے؟، جمعیت علمائے اسلام (ف)  نے بڑا سرپرائز دے دیا

راولپنڈی (این این آئی) نہ اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اور نہ ہی لاک ڈاؤن بلکہ اب ہم کیا کرینگے؟، جمعیت علمائے اسلام (ف)  نے بڑا سرپرائز دے دیا، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہاہے کہ جے یو آئی کا اسلام آباد کے لاک ڈاؤن یا دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں، لاک ڈاؤن اور دھرنے کے الفاظ جلتی پہ تیل کا کام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے
بات چیت کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کا نام صرف آزادی مارچ ہے، یہ مارچ کتنا طویل ہونا چاہیے اس

کا فیصلہ وقت اور حالات کے مطابق کیا جائے گا، ہم اپنے پَتے وقت سے پہلے شو کرنا نہیں چاہتے۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ 27 اکتوبر کا آزادی مارچ  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے



[ad_2]

اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے کی درخواست،اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو جواب دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے کی درخواست،اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت کر لی۔
اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی۔ رپورٹ کے مطابق  ایسے ملزموں کو ماضی میں   آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں،  رپورٹ میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات بھی بتائی



[ad_2]

سری لنکا نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا سرپرائز دے دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی، ٹاس پاکستان نے جیتا اور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، سری لنکن کے اوپنر بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دھنشکا گونا تھیلاکا نے 57 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، جب پہلی وکٹ گری تو اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 84 تھا،
آوشکا فرنینڈو 33 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو

گئے، اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 120 تھا، سری لنکا کا سکور 135 پر پہنچا تو اس کے تیسرے کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگئے، بنوکا راجا پکسا 32 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی چوتھی وکٹ داسن شناکا کی گری جو 17 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کا مجموعی سکور جب 153 پر پہنچا تو اس کی پانچویں وکٹ گر گئی، پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیہان جے سوریا تھے انہوں نے صرف دو رنز بنائے، اس طرح سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔ محمد حسنین نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے ہیٹرک کی اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو اسے 13 رنز پر ہی دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، بابر اعظم اور عمر اکمل بالترتیب 13 اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ احمد شہزاد کی گری اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 22 ہوا تھا، احمد شہزاد صرف چار رنز بنا سکے۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 68 پر پہنچا تو افتخار احمد 25 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، 14 ویں اوور میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی ہمت ہار گئے وہ 24 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے، پاکستان کے پانچ کھلاڑی مجموعی سکور 79 پر پویلین لوٹ گئے،
جب پاکستان کا مجموعی سکور 85 پر پہنچا تو عماد وسیم 7 رنز بنانے کے بعد ڈی سلوا کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، پاکستان کی ساتویں وکٹ آصف علی کی گری انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 96 پر پہنچا تو فہیم اشرف بھی 8 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے۔ پاکستان کا سکور 101 ہوا تو شاداب خان بھی آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی آخری وکٹ محمد عامر کی گری وہ صرف ایک رنز بنا سکے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا نے یہ میچ 64 رنز سے جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے پردیپ اور اوڈانا نے تین تین وکٹیں حاصل کی، ہاسارنگا نے دو جبکہ راجیتھا نے ایک پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کیا،
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے ابتدائی اوورز محمد حسنین کے لیے زیادہ اچھے ثابت نہ ہوئے اور وہ نسبتاً مہنگے ثابت ہوئے۔تاہم فاسٹ باؤلر نے میچ کے 16ویں اور اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر بنوکا راجا پکسے کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد اگلے اوورز فہیم اشرف اور محمد عامر نے کیے جس کے بعد سرفراز احمد 19ویں اوور میں حسنین کو دوبارہ باؤلنگ کے لیے لے کر آئے۔حسنین نے اپنے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔



[ad_2]

نوازشریف کے تعینات کردہ سابق چیئرمین پیمرا کی تقرری کو تاریخ تعیناتی سے منسوخ قرار دے دیا گیا،دوران ملازمت ملنے والی مراعات اور تنخواہیں واپس لئے جانے کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو تاریخ تعیناتی سے منسوخ قرار دے دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت نے تعیناتی
کے روز سے تقرری کالعدم قرار دی۔ابصار عالم کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین پیمرا تعینات کیا تھا۔ابصار عالم کو دوران ملازمت ملنے والی بے پناہ مراعات اور بھاری تنخواہوں کو واپس لئے جانے کا امکان



[ad_2]

اہم سرکاری ادارے کے 17ہزار سے زائد ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی،  ملازمین کا خوشی کا اظہار

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ اور آئی جی جیل پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ذاتی کاوشوں سے محکمہ جیل خانہ جات کے چھوٹے ملازمین کی اَپ گریڈیشن ممکن ہوئی ہے جس کے تحت وارڈرز کی 5 ویں گریڈ سے 7 ویں گریڈ، ہیڈ وارڈرز کی 7 ویں گریڈ سے 9ویں گریڈ اور چیف وارڈرز کی 11ویں گریڈ سے 14 ویں میں اَپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور صوبائی وزیر
جیل خانہ جات

اور آئی جی جیل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ آئی جی جیل پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے اَپ گریڈیشن کی سمری ارسال کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے 17 ہزار سے زائد ملازمین کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دیدی۔ صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اُمید ہے کہ جیل ملازمین اب زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گے کیونکہ حکومت نے اُن کی معاشی مشکلات کسی حد تک کم کر دی ہیں اور توقع ہے کہ اُن میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو جائے گی۔



[ad_2]

عوام ایک اور ٹیکس دینے کے لئے تیار ہو جائیں، ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کی تیاریاں، کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کی تیاریاں،میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی صفائی ٹیکس کیلئے سفارشات تیار کرکے کارپوریشن کو بھیجے گی، شعبہ سینی ٹیشن کی مختلف سیریز کے سیکٹرز کیلئے ٹیکس کی مختلف تجاویز دی گئی ہیں،
ای سیریز کے گھروں کیلئے 4 روپے فی مربع فٹ ٹیکس،ایف سیریز کے گھروں کیلئے 3 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لگانے،جی سیریز کے گھروں کیلئے 2 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی،سرکاری گھروں پر 1 روپے 50 پیسے فی مربع فٹ

ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی،شہری علاقوں میں صفائی ٹیکس کے نفاذ سے ایک ارب سالانہ اکھٹے ہونگے۔



[ad_2]

وزیراعظم نے اپنے ہی پارٹی رکن کو مہنگائی کا ذکر کرنے پر ڈانٹ دیا، عمران خان نے نکمے وزراء کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزراء کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ،وزیراعظم نے نکمے وزراء کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا،رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر سرزنش جبکہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا بھی عندیہ دے دیا،ارباب عامر علی وزراء کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر آبدیدہ،اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو
وزیراعظم نے روک لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات دور

کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں انھیں تبدیل کر رہا ہوں۔اجلاس میں پشاور سے منتخب ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لئے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کے لئے خود ملاقاتیں کروں گا۔اجلاس میں نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی تو آپ اس وقت کیوں نہیں بولے؟ تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان این اے 27 پشاور ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کی تھی۔ حکومتی رکن کی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔اجلاس میں اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں سونپنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔اجلاس میں
وزیراعظم نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دور حکومت کی طرح مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مک مکا نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے،جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،



[ad_2]