Tag Archives: ذمہ

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

اسلام آباد مارچ، نواز شریف کی شہباز شریف کو کیا اہم ذمہ دار ی سونپ دی ؟ پی پی اور ن لیگ دھرنے کی ناکامی سے ڈرنے لگی

لاہور(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے 27 اکتوبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن (آزادی مارچ) کے ‘یکطرفہ’ اعلان کے درمیان ہی سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ ‘سلیکٹڈ’ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کیلیے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)

کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی آزادی مارچ پر رائے سے آگاہ کیا۔ اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک عہدیدار نیمیڈیا کو بتایا کہ ‘میاں نواز شریف اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق جے یو آئی ف، مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور تمام چھوٹی جماعتوں میں اتفاق رائے چاہتے ہیں، انہوں نے شہباز شریف کو کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کریں، ساتھ ہی انہوں نے اپنا پیغام مولانا فضل الرحمٰن کو پہنچانے کو بھی کہا کہ (جے یو آئی ف) کی جانب سے اکیلے پرواز ہوسکتا ہے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے’۔انہوں نے کہا کہ “اگرچہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو مارچ کے طریقہ کار پر کچھ تحفظات ہیں لیکن میاں نواز شریف کافی پرامید ہیں کہ 3 مرکزی اپوزیشن جماعتیں ‘مشترکہ بنیادوں’ پر اکٹھا ہوئیں اور اس سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارے کے لیے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا”دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی بات چیت میں موجود ذرائع نے بتایا کہ ‘لاک ڈاؤن پر تینوں جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے کے مرکزی نکات یہ ہیں کہ اسلام آباد میں یہ دھرنا کتنا طویل ہوگا، جمع ہونے والے سیکڑوں اور ہزاروں لوگوں لوگوں کیسے کنٹرول کیا جائے گا اور اس سب کے باوجود اگر
وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تھے مظاہرین کے پاس کیا آپشن ہوگا’۔ذرائع نے بتایا کہ ‘چونکہ اپوزیشن کے پاس امپائر کی حمایت نہیں تو وزیراعظم عمران خان دھرنے والوں کے مطالبات ماننے پر کیسے مجبور ہوں گے جبکہ (دھرنے کے تناظر میں) دارالحکومت میں افراتفری کی صورتحال دن کے اختتام پر دوسرے کھلاڑی کو فائدہ پہنچا سکتی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر تمام اپوزیشن جاعتیں عمران خان کو گھر بھیجنے پر متفق ہیں
لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو اصل ڈر دھرنے کی ناکامی کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے مولانا فضل الرحمٰن کو کہا تھا کہ ہمیں مسلط وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے ایک مضبوط پلان کی ضرورت ہے بصورت دیگر ناکام کوششیں انہیں غالب ہونے کے لیے مزید تقویت دے سکتی ہیں’۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے جے یو آئی ف کو مارچ کو ایک ماہ ملتوی کرنے کا کہا تھا تاکہ مرکزی اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ہٹانے کے لیے اپنے کارکنان کو متحرک کرسکیں۔



[ad_2]

ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی کا ذمہ دار پلیئرز کی بیگمات کو قرار دینے پر غصے میں آگئیں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی کا ذمہ دار پلیئرز کی بیگمات کو قرار دینے پر غصے میں آگئیں۔ایک تقریب میں جب ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ہونے کے ناطے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار انھیں ٹھہرایا جارہا تھا، تو ثانیہ مرزا نے کہاکہ آخر کھلاڑیوں کی خراب
کارکردگی کا ذمہ دار ان کی بیوی یا گرل فرینڈز کو کیوں ٹھہرایا جاتا ہے، یہاں پر جب ویرات کوہلی زیرو پر آئوٹ ہوں تو تنقید انوشکا شرما پر شروع ہوجاتی ہیں، بیویوں اور پارٹنرز پر یہ کہہ

کر ٹورز پر پابندی عائد کردی جاتی ہے کہ ان کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ منتشر ہوگئی، یہ سوچ غلط ہے، بیویاں توجہ منتشر نہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔



[ad_2]

معطل ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنی نااہلی کی ذمہ داری اہم قومی ادارے کو پر ڈال دی، حکام کی سازش سے یہ کام ہوا، حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) معطل ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے حلقہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ذمہ داری نادرا پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ نادرا کے حکام کی سازش، نااہلی، بدیانتی اور بدنیتی کی وجہ سے مجھے نااہل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نادرا اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوا ہے اس لئے حکومت نادرا میں بیٹھے مافیا کے خلاف کاروائی کرکے نادرا 52ہزار ووٹوں کی نہ تصدیق کر سکا ہے اور ڈیجیٹل سکینگ کے نشانات کی خاطر خواہ چکینگ نہیں ہوئی ہے جبکہ نادرا ووٹوں کی تصدیق
کرنے میں ناکام کیوں ہوا ہے یہ

سوال اس ادارہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 8300ایس ایم ایس نمبر نے تمام ووٹرز کی جسمانی شکل کی تصدیق کی ہے جبکہ موقع پر موجود پولنگ عملہ نے دھاندلی کی کوئی تحریری درخواست بھی نہیں دی ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز کی بائیو میٹرک خود تصدیق کر رکھی ہے ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ نااہلی اور بدیانتی کے مرتکب ادارہ نادرا کو جوابدہ ہونا پڑے گا، قاسم سوری کو الیکشن ٹربیونل نے چند روز قبل نااہل قرار دیا ہے۔



[ad_2]

ویڈیوسکینڈ ل میں ملوث احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کی بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں 21 ویں گریڈ پر او ایس ڈی پر تعینات کیا گیا جس کا اطلاق 22 اگست 2019 سے ہوگا۔واضح رہے کہ 6 جولائی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز
پریس کانفرنس کے دوران العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک کی مبینہ

خفیہ ویڈیو سامنے لائی تھیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا تھا اور ایک پریس ریلیز جاری کی تھی۔ارشد ملک وہی جج ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا تھا۔



[ad_2]

کراچی آخر کس کی ذمہ داری ہے؟ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو اس لاک ڈاؤن سے الگ کر لیا ہے اگر ن لیگ بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے تو کیا مولانا فضل الرحمن پھربھی لاک ڈاؤن کریں گے؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

دنیا کے بڑے معاشی دماغ کہتے ہیں انسان کمانے سے امیر نہیں ہوتا‘ مسلسل کمانے‘مسلسل کماتے رہنے سے امیر ہوتا ہے بالکل اسی طرح آپ ایک بار صفائی کرنے‘ ایک بار صاف ستھرے ہونے سے پاک صاف نہیں ہو جاتے‘ صاف ہونے کے لیے مسلسل صفائی ضروری ہوتی ہے لیکن ہم کراچی کے معاملے میں یہ حقیقت بھول جاتے ہیں‘ ہم شہر کو ایک بار چمکا کر‘
اس کا کچرا ایک بار صاف کر کے کہہ دیتے ہیں لیجیے ہم نے شہر صاف کر دیا‘ کراچی یوں صاف نہیں ہوگا‘آپ ایک سائیڈ کا کچرا اٹھا کر دوسری سائیڈ پر پھینک کر

کراچی کو صاف ڈکلیئر نہیں کر سکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو مسلسل صفائی اور صفائی کا مستقل بندوبست کرنا پڑے گا مگر بدقسمتی سے کراچی ایک ایسا بدقسمت شہر ہے جس میں گندگی تیسرے فیز میں داخل ہو چکی ہے‘ پورے شہر کو مکھیوں نے نرغے میں لے لیا ہے‘ یہ دنیا کا واحد ساحلی شہر بن چکا ہے جس میں اربوں کی تعداد میں مکھیاں ہیں اور یہ مکھیاں شہر کو ”ٹیک اوور“ کر چکی ہیں بس کسی دن کوئی وبا پھوٹنے کی دیر ہے اور یہ شہر المیہ بن جائے گا‘ آپ بدانتظامی کی انتہا دیکھیے کراچی کی صفائی میں وفاقی‘ صوبائی اور بلدیاتی تینوں حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں‘ یہ تینوں ملبہ ایک دوسرے پر ڈال رہی ہیں، کراچی آخر کس کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو اس لاک ڈاؤن سے الگ کر لیا، اب ن لیگ بچی ہے‘ اگر ن لیگ بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے تو کیا مولانا فضل الرحمن پھربھی لاک ڈاؤن کریں گے؟



[ad_2]

آئی ایس آئی یا کشمیر؛ بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ذمہ دار کسے ٹہرائے گا؟ ترجمان پاک فوج نے دوٹوک اعلان کر دیا

راولپنڈی(آن لائن)ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ
چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت

میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کیخلاف بلندآوازوں نیمشن چندریان کوچکناچورکردیا۔بھارت کا پہلا مشن ‘چندریان ون’ سنہ 2008 میں چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی ہے.



[ad_2]

نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈین جونز کی مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی)ڈین جونز نے مصباح الحق اور وقار یونس کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ کے امیدوار ڈین جونز نے اپنی ناکامی کے باوجود کھلے دل سے مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارکباد پیش کی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے پر اپنے دونوں ساتھیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہم نے مل کر چمپئن شپس جیتی ہیں، امید ہے کہ
دونوں پاکستان کیلئے بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل

کی فرنچائز میں مصباح الحق کپتان اور وقار یونس ڈائریکٹر کے طور پر ڈین جونز کی کوچنگ میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ رہے ہیں، ٹیم نے دوبار پی ایس ایل ٹائٹل پر قبضہ جمایا ہے، پی سی بی کے 5رکنی پینل نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈین جونز کا بھی انٹرویو لیا تھا لیکن ان کو نظر انداز کرتے ہوئے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔



[ad_2]

پی سی بی میں مصباح الحق کو بیک وقت کون سے دو عہدوں کی ذمہ داریاں دی جائینگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں‎

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے بجائے
صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گےجبکہ بولنگ کوچ کے

لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور بائولنگ کوچ کیلئے انٹرویوز لئے تھے۔قذافی اسٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے ڈین جونزاور مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا تھا۔
 



[ad_2]

پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے،پاک فوج کا دراندازی کے بھارتی الزامات پر منہ توڑ جواب

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان پر درانداز ی کے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہم نا سمجھ ہوں گے کہ لائن آف کنٹرول کے اْس پار دراندازی کی اجازت دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت کے ترجمان نے
الزام عائد کیا کہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کرنے

کے بعد ایک خطرناک صورتحال پیدا کرنے کے لیے پاکستان دراندازی کی کوشش کر رہا ہے تاہم پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہم نا سمجھ ہوں گے کہ لائن آف کنٹرول کے اْس پار دراندازی کی اجازت دیں۔



[ad_2]