Tag Archives: میں

ایرانی خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت

تہران (این این آئی)ایران نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) کی دھمکی کے زیر اثر 40 برس بعد خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کو غیر مشروط طور پر اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے۔فیفا نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے خواتین سے متعلق مثبت فیصلہ نہیں کیا تو ایران کو فیفا سے باہر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ فیفا کی
جانب سے مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لڑکی نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے

لیے لڑکوں والا لباس زیب تن کیا تاہم ان کی شناخت ظاہر ہوگئی۔بعدازاں گرفتاری کے ڈر سے لڑکی نے خود سوز کرلی تھی۔ایران کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ایران اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے مابین آزادی اسٹیڈیم میں ہوگااس ضمن میں بتایا گیا حکومتی اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی ساری ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔مقامی فٹ بال جرنلسٹ روحا پوربخش نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار 500 خواتین نے ٹکٹ خرید چکی ہیں۔انہوں نے اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا یہ حقیقت میں بدل رہا ہے، ٹیلی ویڑن کو فٹ میچ دیکھ کر رپورٹنگ کی لیکن اب بذات خود اسٹیڈیم میں میچ دیکھوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں خواتین کی علیحدہ نشستیں ہوں گی اور 150 خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔علاوہ ازیں 3 مارچ 2018 کو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے سربراہ گیانی انفنٹینو نے کہا تھا کہ ایران نے انھیں یقین دلایا ہے کہ خواتین کو بہت جلد ملک میں ہونے والے مردوں کے فٹبال میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ایران میں سخت اسلامی قوانین کی پاداش میں متعدد سماجی کارکنوں سمیت خواتین کھلاڑیوں کو سزائیں مل چکی ہیں۔یکم اپریل 2017 میں ایران نے چین میں
منعقدہ ایک ٹورنامنٹ میں اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پراپنے ملک کی بلیئرڈ ٹیم کی چند خاتون کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ایران کی باؤلنگ، بلیئرڈ اور باکسنگ فیڈریشن نے خلاف ورزی کی نوعیت کو واضح نہیں کیا تھا تاہم ایک سالہ پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق چائنا اوپن بلئیئرڈ ٹورنامنٹ کے لیے بھیجی گئی خواتین پراسلامی قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ڈومیسٹک اور تمام بیرونی مقابلوں میں
شرکت کے لیے ایک سال کی پابندی ہوگی۔ایرانی خواتین اور لڑکیوں پر 1981 میں مردوں کے کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم دیگر ممالک کی خواتین کو اس طرح کے میچوں میں شرکت کی اجازت دی جاتی رہی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایران میں کھیلوں کے میدانوں تک خواتین کی رسائی کے لیے مہم چلانے والے ایک گروپ کی جانب سے 2 لاکھ سے زائد افراد کی دستخط شدہ پٹیشن فیفا کو جمع کرادی گئی تھی۔



[ad_2]

فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے پہلے ہی اسلام آباد میدان جنگ میں تبدیل،ریڈ زون میں جھڑپیں ،پولیس کا شدید لاٹھی چارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آبپارہ سے تاجروں کی سرینا چوک تک احتجاجی ریلی ،انتظامیہ اور پولیس حکام کے کہنے پر تاجروں نے سرینا چوک پر دھرنا دیدیا، جھڑپوں کی بھی اطلاعات ، نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ،مظاہرین ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیلئے بڑھ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک لیا، اس موقع پر تاجروں کی جانب سے
پولیس پر پتھرائو بھی کیا گیا ، تاجروں کی ریلی کے باعث ایمبسیی روڈ اور سرینا چوک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا،اس موقع پرپولیس کی جانب سے شرکا

پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، پولیس کی مزید نفری اور واٹر کینن طلب کر لئے گئے ہیں، تاجر شناختی کارڈ کی طرف کے باعث احتجاج کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ جے یوآئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔



[ad_2]

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

صرف (ن) لیگ ہی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام دھرنے میں شرکت کرینگے‘ پی ٹی آئی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور( این این آئی،آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ محبان وطن عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اوران کا گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ آئین پاکستان اور جمہوریت سے پیار کرتے ہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا خط میاں نواز شریف کو پہنچا تھا اور نواز شریف کا پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچ گیا تھا۔اب کی بار پورا پاکستان اس دھرنے میں آئے گا،صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام اس دھرنے میں شرکت

کرے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازموبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پائوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔بعد ازاں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت سے واپس جیل روانہ کر دیا گیا۔



[ad_2]

گیس نہیں تو کیا ہوا اب سردیوں میں کھل کر بجلی استعمال کریں ،حکومت نے حیرت انگیز سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزارت توانائی نے موسم سرما میں اضافی پیداواری صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اورگیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے نومبر میں خصوصی سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو سیکرٹری وزارت توانائی عرفان الہی نے آ گاہ کیا ہے کہ اسکیم کا مقصد سردیوں میں گیس کے بجائے
کم نرخ پر بجلی کا استعمال ہے ، یہ وزارت توانائی اور صارفین دونوں کے فائدہ میں ہوگی، حکومت کو بجلی کی طلب کم ہونے

کی وجہ سے مو سم سرما کے دوران کپیسٹی چارجز کی مد میں رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، جنوری میں بعض راتوں میں بجلی کی طلب کم ہو کر 5500 میگاواٹ تک آ جاتی ہے، رواں سال بجلی کی اضافی پیداوار ی صلاحیت کو استعمال میں لائیں گے اور صارفین کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی فراہم کریں گے۔



[ad_2]

میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مو قف کو درست ثابت کیا ہے کہ ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لوگ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی۔
ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی۔ رانا ثنا نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی

میں ہیروئن نہیں دیکھی، نہ کبھی سگریٹ پیا، خود یہ لوگ وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھ کر نشے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اگر کسی ادارے کے آفیشلز کسی سازش کا حصہ بنے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نون لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کریگی۔



[ad_2]

احتساب عدالت میں پیشی پر موجودلوگوں نے مریم نوازکیساتھ ایسا کیا کرنا شروع کردیا کہ جج آگ بگولہ ہو گئے ،موقع پر ہی بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت میں  لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں، جج برہم ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں نیب حکام نے دونوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔پیشی کے موقع پر عدالت میں موجود لوگوں نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کردیں جس پر  جج جواد الحسن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کو موبائل فون
بند کرنے کا حکم دیا۔جج احتساب عدالت نے مریم اور یوسف عباس کو روسٹرم پر

طلب کیا تاہم مریم نواز کے ساتھ روسٹرم پر رش ہونے پر انہیں بیٹھنے کی ہدایت کردی، عدالت کے بار بار منع کرنے پر لیگی کارکنان نے عدالت میں شور شرابا بھی کیا۔مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈ روم میں ان کے ساتھ ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کرلیں ۔بعد ازاں  مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی گئی۔



[ad_2]

پانامہ لیکس میں نامزد 90افراد کو ایمنسٹی سکیم میں کلیئر کئے جانے کا انکشاف،اہم سیاسی جماعت نے بڑے سوال اُٹھادیئے

فیصل آباد (آن لائن)جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس میں نامزد 90افراد کو ایمنسٹی سکیم میں کلیئر کرنے کا فیصلہ احتساب کے ساتھ مذاق کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب کرنے اور لوٹی دولت واپس لانے کے نعرے لگانے والے ایک سال میں کچھ نہیں کر سکے۔
قرضوں میں کمی کا دعویٰ کرنے والوں نے قوم کو مزید قرضوں کے جال میں پھنسا دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیراعظم نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے، سب کے بے لاگ

احتساب، کشکول اٹھانے پر موت کو ترجیح دینے، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ بے گھر لوگوں کو گھر دینے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے۔ اب یہ تمام دعوے ہوا میں بکھر اور فضاؤں میں گم ہو چکے ہیں۔اقتصادی محاذ پر حکومت چاروں شانے چت ہوچکی ہے،معاشی اور اقتصادی زبوں حالی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیاہے جس کی وجہ سے عوام کے اندر سخت مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کر سکی جس کی وجہ سے حالات پہلے سے بھی بدترین ہو گئے ہیں۔ ملک غیر سنجیدہ لوگوں کے ہتھے چڑھ گیاہے، اسٹیٹس کو کی محافظ قوتوں نے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ کیاہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں استحکام لانے کی بجائے بوجھ ثابت ہوئے ہیں۔



[ad_2]

عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب پر تنقید کیوں کی؟وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے،ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں

لاہور(این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر طنز کے نشتر چلائے۔ہربھجن سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کیے گئے خطاب پر تنقید کی۔
ہربھجن نے لکھا کہ عمران خان کی تقریر میں استعمال کئے گئے الفاظ بلڈ باتھ اور آخری سانس تک لڑیں گے دونوں ممالک میں نفرت کو بڑھاوے کا باعث بنیں گے۔سابق کرکٹر نے لکھا کہ بطور سپورٹس مین عمران خان سے امن کی بات کی توقع رکھتا تھا۔اس پر وینا ملک میدان میں آئیں

اور ہربھجن کو طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد عیاں ہوگی۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے اور اس سب کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں بھارتی کرکٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟۔وینا کے جانب سے بیان کی گئی اس چبھتی سچائی کا ہربھجن سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو انہوں نے اداکارہ کی ٹویٹ کے ٹائپو کی نشاندہی پر ہی اکتفا کرلیا۔ٹائیپو کی نشاندہی کرکے ہربھجن نے لکھا کہ غصہ نہ کریں اور انگریزی میں کچھ لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں۔



[ad_2]

وزیراعظم عمران خان کاچین میں شاندار استقبال، 19 توپوں کی سلامی،اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے

بیجنگ(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے سی پیک منصوبوں کا کردار اہم ہے،سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،چینی صنعت کاروں کو پاکستان میں مراعات دی جائیگی، بیرونی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے حاصل ہونیوالے ٹیکس سے ملکی معیشت میں بہتری آئیگی۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کیلئے بیجنگ گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور
گارڈ آف آنردیا گیا،وزیراعظم نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا،وزیراعظم کو 19 توپوں کی سلامی

بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے باہم اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے بعد عشایئے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اعلامئے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سماجی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے گئے، وزیر اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب بھی معاہدوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے سی پیک منصوبوں کا اہم کردار ہے۔وزیر اعظم نے چینی صنعت کو پاکستان میں منتقل کرنے کیلئے مراعات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے حاصل ہونے والے ٹیکس سے
ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔اعلامیہ کے مطابق چینی وزیر اعظم نے گوادر میں سی پیک منصوبوں کیلئے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفاد کے ایشوز کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے منصوبوں سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم کے چینی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان سے ملاقات کے جاری اعلامئے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
چینی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹر سے وسیع البنیاد بات چیت ہوئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے چین کی تیل، گیس، کان کنی، ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے سربراہان ملے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں نے پاکستان میں جاری اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق چینی کمپنی کے سربراہوں نے نئے منصوبے شروع کرنے کی تجاویز سے بھی وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا جو تیل، گیس، توانائی، تعمیرات، ٹائروں کی تیاری اور قیمتی دھاتوں سے متعلق ہیں۔ چینی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل و انڈسٹریل پارک اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔



[ad_2]