Tag Archives: کر

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا فیاض الحسن چوہان پر سنگین الزامات عائد ، تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہجب جہاں ظلم ، نا انصافی حد سے بڑ جائے اس کیخلاف آواز اٹھانا ضرور ی ہوجاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھتیجے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ان کیساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں
وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں ، انہوں نے میری کئی جگہوں پر مدد کی ہے ۔ لیکن آج مجھے یہ بیحد افسوس کیساتھ کہنا پڑا رہا ہے کہ انہوں نے پنڈی کے بدمعاش ، اسمگلرز ، جواریوں

، ٹھگ اور بھنگیوں کو پالا رکھا ہے ۔ کچھ دن قبل میں ان کے ہاتھوں بال بال بچا ہوں ۔ سات افراد پنڈی ہستپال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم کے بھتیجے نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی عدالتوں میں ان کیخلاف کوئی بیان دے یا ان کیخلاف کیس کرے تو یہ آکر اسے مار مار کر قیمہ بنا دیتے ہیں۔صوبائی وزیر نے جو لڑکے رکھے ہوئے ہیں یہ سب ضیاالحق کی پیدوار ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غنڈوں کے پیچھے فیاض الحسن چوہان کے علاوہ کسی بھی وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو ان کو بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمیں نہ گولی کا ڈر ہے ، نہ موت کا اور نہ کبھی حرام کھایا ہے اور نہ کھائیں گے ۔ ان کی پراڈوز میں نہیں بیٹھتا ، نہ ان کے پیسوں کے کپڑے پہنچتا ہوں ۔ وزیراعظم کے بھتیجے نے تحریک انصاف کے لوگوں سے درخواست کی آپ ایسے کسی بھی لیڈرز کو دیکھیں جو عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو ان کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں ، چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا پھر کوئی قریبی ہی کیوں نہ ہوآپ اس کیخلاف آواز اٹھائیں ۔



[ad_2]

بھارتی اور اسرائیلی پائلٹس کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ ۔۔۔!!! پاک فضائیہ کے سابق چیف سہیل امان نے 27 فروری کو پیش آنیوالے واقعہ سے متعلق بڑاانکشاف کر دیا ، پوری دنیا پاکستانی پائلٹوں کی مہارت پر دنگ رہ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیرفورس کے سابق چیف سہیل امان نےبھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور پائلٹس کو ملنی والی تربیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی ہوا بازوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اندازہ ا س بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک
روسی ایس یو 30 جنگی طیارے کو ان کے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں 25 میل اندر پاکستانی پائلٹ نے لائن آف کنٹرول عبور کیے بغیر مار گرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں لیکن ہم ہمہ وقت دشمن کی کسی بھی جارحیت

کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔سابق یئر چیف سہیل امان نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی آپس کی کوآرڈی نیشن حال یہ ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی طرف سے جوابی وار نے انہیں بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا تھا کہ اس دوران بھارت نے اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا۔ ایک سوال دہرایا جاتا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ بھی اس آپریشن میں شامل تھا کیا کوئی اسرائیلی پائلٹ گرفتار ہوا یا نہیں ؟ سابق ائیر چیف نے اس بات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی پائلٹ بھارت کیساتھ شامل تھے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی تیاری اور آپریشن کی پلاننگ کا کوئی حال نہیں ۔



[ad_2]

عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر آج کل کہاں ہیں ؟ سینئر صحافی نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرمگ ڈیسک )پی ٹی آئی حکومت کے بیرسٹر شہزاد اکبر گزشتہ چند ماہ سے میڈیا سے لاپتہ ہیں۔اس حوالہ سے روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی انصار عباسی لکھتے ہیں کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ کئی ہفتوں سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔
ٹاک شوز میں بھی بمشکل ہی نظر آتے ہیں۔ بیرون ممالک کے بینکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے جمع کیے گئے 200 ارب ڈالرز کی واپسی کیلئے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں قائم کیے گئے اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ شہزاد اکبر فون بھی نہیں اٹھا رہے۔ پیغامات کا جواب بھی نہیں دے رہے۔وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ان کے

اسٹاف سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر صاحب باہر گئے ہیں اور میٹنگوں میں مصروف ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک سے زیادہ مرتبہ کہا ہے کہ بیرون ملکوں کے بینکوں میں غیر قانونی طور پر جمع کیے گئے پاکستانیوں کے 190 ارب ڈالرز کی رقم پاکستان واپس لانا مشکل ہے۔بیرسٹر شہزاد اکبرکی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آ رہی جس سے یہ معلوم ہو سکے آخر ایسی صورت میں اے آر یو کے باقی رہنے کا جواز کیا ہے کیونکہ حکومت خود اعتراف کر چکی ہے کہ وہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز واپس نہیں لا سکتی۔یاد رہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب ہیں۔



[ad_2]

گیس نہیں تو کیا ہوا اب سردیوں میں کھل کر بجلی استعمال کریں ،حکومت نے حیرت انگیز سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزارت توانائی نے موسم سرما میں اضافی پیداواری صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اورگیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے نومبر میں خصوصی سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو سیکرٹری وزارت توانائی عرفان الہی نے آ گاہ کیا ہے کہ اسکیم کا مقصد سردیوں میں گیس کے بجائے
کم نرخ پر بجلی کا استعمال ہے ، یہ وزارت توانائی اور صارفین دونوں کے فائدہ میں ہوگی، حکومت کو بجلی کی طلب کم ہونے

کی وجہ سے مو سم سرما کے دوران کپیسٹی چارجز کی مد میں رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، جنوری میں بعض راتوں میں بجلی کی طلب کم ہو کر 5500 میگاواٹ تک آ جاتی ہے، رواں سال بجلی کی اضافی پیداوار ی صلاحیت کو استعمال میں لائیں گے اور صارفین کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی فراہم کریں گے۔



[ad_2]

ہم عمران خان پر لاکھوں اعتراض کر لیں لیکن آج ٹویٹر نے۔۔انہیں دنیا کا چھٹا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا‘ یہ عمران خان کی عالمی مقبولیت کی دلیل ہے‘ یہ بس ایک جگہ پر مار کھا رہے ہیں اور وہ جگہ کیا ہے؟مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے درمیان ”میچ“ کون جیتے گا؟جاوید چودھری کا تجزیہ

ہم عمران خان پر لاکھوں اعتراض کر لیں لیکن آج ٹویٹر نے۔۔انہیں دنیا کا چھٹا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا‘ عمران خان کے ٹویٹر فالورز میں۔۔اس سال دس لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا‘۔۔ان کے فالورز اب ایک کروڑ پانچ لاکھ ہیں‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے نمبر پر ہیں‘ نریندر مودی دوسرے‘ پوپ فرانسنس تیسرے‘ طیب اردگان چوتھے‘ انڈونیشیا کے صدر جوکو پانچویں اور عمران خان چھٹے نمبر پر آ چکے ہیں‘ یہ عمران خان کی عالمی مقبولیت کی دلیل ہے‘ یہ بلاشبہ مقبول ہیں‘
مقناطیسی شخصیت کے مالک ہیں‘ جرات کے ساتھ بات بھی کرتے ہیں اور کیمرے اور

سکرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں‘ یہ بس ایک جگہ پر مار کھا رہے ہیں اور وہ جگہ ہے پرفارمنس‘ یہ اگرملک کے اندر پرفارم کر جائیں‘ یہ جو کہہ رہے ہیں یہ (اس) پر عمل کر جائیں تو یہ چھٹے سے پہلے نمبر پر بھی آ جائیں گے اور پاکستانی۔۔ان کی تصویر قائداعظم کے ساتھ بھی لگادیں گے۔۔لیکن اگر یہ پرفارم نہیں کرتے تو پھر۔۔ان کی یہ مقبولیت۔۔ان کے کسی کام نہیں آ سکے گی۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ”وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے واضح کیاہے کہ بشام جلسے میں کہی اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں،جے یوآئی کو جلوس نہیں گزارنے دینگے۔وزیراعلیٰ نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرزکودعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت انکے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے لیکن وہ اپنی ہڑتال ختم کرے تاہم اس عمل کو حکومت کی کمزوری نہیں سمجھاجائے اورنہ ہی کوئی کمزوری دکھائے گی۔“جبکہ ”متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ اور ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں فوج کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے، سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن متحد ہے اور مستقبل میں بھی متحد رہے گی،حکومت تمام قیمتی اثاثوں کو بیچنا شروع ہوچکی ہے،
خطرہ ہے کہیں یہ ملک ہی نہ بیچ دے“
حکومت اور اپوزیشن دونوں ڈٹ گئے ہیں‘ مولانا کا کہنا ہے یہ اسلام آباد ضرور آئیں گے جب کہ حکومت بار بار کہہ رہی ہے مولانا نہیں آ سکیں گے‘ یہ میچ کون جیتے گا‘ کون ہارے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جب کہ وزیراعظم نے آج چین میں فرمایا‘ میں 500 لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہتا ہوں‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



[ad_2]

پاکستان خطے میں امن چاہتاہے لیکن عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،آرمی چیف ،چین جا کر بڑا اعلان کردیا

راولپنڈی/بیجنگ(این این آئی) چینی عسکری قیادت نے کشمیرپرپاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاطرزعمل امن کے مفادمیں ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے۔
عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت تنازع کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کااحترام کرے،بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کاتحفظ یقینی بنائے۔منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا اور کمانڈرپی ایل ایاوروائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی

سیکیورٹی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین دفاعی تعاون بھی ملاقاتوں میں زیرغورآیا۔آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کومقبوضہ کشمیرکی جاری صورتحال سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ بھارت تنازع کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کااحترام کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کاتحفظ یقینی بنائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی عسکری قیادت کاکشمیرپرپاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کی ۔ چینی عسکری قیادت نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاطرزعمل امن کے مفادمیں ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے،عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوششوں پربھی بات چیت کی گئی ،موجودہ دفاعی تعاون کومزیدوسعت دینے پراتفاق کیا گیا ۔



[ad_2]

’’میرٹ گیا تیل لینے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی من مانیاں ‘‘ بھائیوں کو نوازنے کا سلسلہ شروع ، بھائی بھی خود کو وزیراعلیٰ سمجھنے لگے جانتے ہیں ڈیرہ غازی خان میںکتنے منصوبے کا افتتاح کر دیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار کے بھائی کووزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول ملنے لگا ۔عثمان بزدار نے اپنے بارہا تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ میں میرٹ پر کام کروں گا اور کسی اپنے کو نہیں نوازوں گا ۔لیکن ان کے بھائی مختلف منصوبوں کا افتتاح کرتے پھر رہے ہیں ، تختی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہوتی لیکن افتتاح کیلئے بھائی طاہر بزدار پہنچ جاتے ہیں ۔ فیتہ کاٹتے ہیں بلکہ وہاں لوگوں سے تالیاں بھی بجوائی جاتی ہیں ۔ یہاں عثمان بزدارکا
بھائی بھی خود کو وزیراعلیٰ سمجھتا ہے ۔ ڈی جی خان یا پھرتونسہ کے اندر کسی بھی

پروجیکٹ کا افتتاح ہو گا وزیراعلیٰ کے بھائی کو کھلی اجازت ہے وہ وہاں جا کر بغیر کسی سرکاری عہدے افتتاح کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی نے مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کی تصویر بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کوئی وزیر ، مشیر بھی اس معاملے پر بات کرنے سے گریزاں ہے ،ہمارا آزاد میڈیا بھی معاملے کو ہائی لائٹ کرنے سے اجتناب برت رہا ہے‎



[ad_2]

ہمارااب اگلا ٹارگٹ لاہور ہے اور وہاں بھی۔۔۔!!! چیف جسٹس نے زبردست اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج پشاور کی کرمنل اپیلیں ختم ہو گئی ہیں اور اب اگلا ٹارگٹ لاہور ہو گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وڈیو لنک کے ذریعے پشاور رجسٹری کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آج پشاور کی
کرمنل اپیلیں ختم ہوگئی ہیں، کراچی اور کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی صفر ہوگئی تھیں، یہ سب اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور تمام لوگوں کے تعاون سے ممکن ہواہے ۔ ان کا کہناتھا

کہ اگلا ٹارگٹ لاہور ہے، انشاءاللہ 7 سے 10 دن میں لاہورکی کرمنل اپیلیں بھی صفر ہوجائیں گی۔یاد رہے کہ چیف جسٹس کے حکم پر قائم ماڈل کورٹس کی کارکردگی بھی متاثر کن ہے ۔



[ad_2]

نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف کیا کرنے کا کہا؟شاہد خاقان عباسی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب نے ریفرنس تیار کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے عابد سعید اور مبین صولت کا حتمی بیان قلمبند کر لیا اور دونوں افراد نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق

کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ نیب کے لیے ثبوت کا حصول ثانوی حیثیت رکھتا ہے، اصل مقصد تضحیک اور ہراساں کرنا ہے،نیب نے ٹیکس ادائیگیوں کو نظر انداز کر کے ٹیکس سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی گرفتاری بھی وعدہ معاف گواہ نہ بننے کے باعث ہوئی۔کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور نہ ہی میں نے کوئی خط لکھا ہے۔ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔



[ad_2]