Tag Archives: کوچنگ

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

شاہد آفریدی کا نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ گلف نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکتا، ابھی میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ لیگز میں عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔بوم بوم آفریدی نے کہاکہ وہ انڈر 19 اور انڈر 18 کرکٹرز کی
کوچنگ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ نوجوان کرکٹرز کے سیکھنے کی یہی عمر ہوتی ہے، میں انہیں بتاؤں گا کہ میں نے مشکل صورتحال کا کس طرح مقابلہ کیا تو نہ صرف

انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ اس طرح ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوسکے گی۔شاہد آفریدی جنہیں حال ہی میں ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کا کہنا تھا کہ ٹیم قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔سابق کپتان نے کہاکہ میں اگر مکمل فٹ نہیں ہوتا تو ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بنتا، اس وقت میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میں گراؤنڈ میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیل سکوں تاہم کبھی میں کامیاب ہوجاتا ہوں اور کبھی ناکام۔ ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ اس طرح کے فارمیٹ میں ہر گیند کی اہمیت ہوتی ہے، آپ کو تیزی سے سوچنا اور تیزی کے ساتھ عمل کرنا ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مصباح کے کاندھوں پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ کچھ کرکے دکھائیں، پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں لانے کیلئے مصباح الحق کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ جس طرح کی توقع کی جارہی تھی ٹیم اس طرح نہیں کھیل سکی لیکن امید ہے کہ نئے کوچ کے آنے کے بعد تبدیلیاں آئیں گی۔



[ad_2]

قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ، رانا ظہیر احمد بابر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ تعینات

لاہور(این این آئی ) قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ، رانا ظہیر احمد بابر قومی ہاکی ٹیم کوچ تعینات ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی چانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ کرتے ہوئے سابق قومی ہاکی ٹیم کوچ رانا ظہیر کو سینئر ہاکی ٹیم کیکوچنگ پینل میں شامل کرلیا ہے مینجر و ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی سربراہی میں کامو کنرے والے کوچنگ پینل میں رانا ظہیر کے علاوہ اجمل خان انٹرنیشنل، اولمپین وسیم احمد اور اولمپین سمیر حسین بھی شامل ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس کوالیفائینگ

رانڈ میں شرکت کرکے والی ٹیم کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے مینجر و ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی زیرنگرانی قومی ہاکی فٹنس و ٹریننگ کیمپ 25 گست سے لاہور میں منعقد ہوگا۔ نوتعینات شدہ کوچ رانا ظہیراحمد اس سے قبل بھی پاکستان ہاکی ٹیم میں بطور کوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔رانا ظہیر احمد ایف آئی ایچ سے ہائی پرفارمنس کوچنگ کورس کوالیفائیڈ ہیں اورماضی میں ایشیا یوتھ اولمپکس کوالیفائینگ رانڈ انڈر 17 ایشیا کپ کی گولڈ میڈل ٹیم کے کوچ بھی رہے۔



[ad_2]

پی سی بی کاٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔بورڈ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کیکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر
کیا، خالی ہونے والے چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پی سی بی اشتہار جلد جاری کرے گا۔اعلامیے میں چیئرمین پی سی

بی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے اور یہ کمیٹی کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔انہوں نے تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔



[ad_2]

عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا

لاہور( آن لائن )عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنیوالے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ

کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ ویون رچرڈ کی کوچنگ میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 مرتبہ رن اپ رہی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چیمپئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔جبکہ ویوین رچرڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ذہنی ہم آہنگی بھی کافی اچھی ہے، اسی باعث پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین عظیم کرکٹر کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے عہدے کی پیش کش کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، اور جلد حتمی فیصلہ کر لیاجائیگا۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوتے وقت بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے کسی دیگر ذمے دارے دیے جانے کی صورت میں دستیاب ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سیٹ اپ کا اعلان کر دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی،بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کے بارے میں بڑے دعوے

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی۔عبدالرزاق کے مطابق بھارتی ہارڈک پانڈیا میں دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں لیکن اس میں ابھی بہت سی خامیاں بھی ہیں جن کو دور کرکے اسے دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنایا جاسکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اگر چاہے تو میں اس کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیار ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز
کے خلاف میچ کے دوران میں نے پانڈیا کی بیٹنگ اور

بولنگ کا بغور جائزہ لیا ہے جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود اس میں بڑی خامیاں موجود ہیں، اگر مجھے یو اے ای سمیت کسی اور جگہ پر کوچنگ کا موقع دیا جائے تو میں یہ خامیاں دور کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔



[ad_2]

عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی،بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کے بارے میں بڑے دعوے

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی۔عبدالرزاق کے مطابق بھارتی ہارڈک پانڈیا میں دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں لیکن اس میں ابھی بہت سی خامیاں بھی ہیں جن کو دور کرکے اسے دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنایا جاسکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اگر چاہے تو میں اس کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیار ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف
میچ کے دوران میں نے پانڈیا کی بیٹنگ اور

بولنگ کا بغور جائزہ لیا ہے جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود اس میں بڑی خامیاں موجود ہیں، اگر مجھے یو اے ای سمیت کسی اور جگہ پر کوچنگ کا موقع دیا جائے تو میں یہ خامیاں دور کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔



[ad_2]