Tag Archives: گیا

مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(این این آئی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلگے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے
کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان

کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔



[ad_2]

عثمان بزدار کے دور اقتدار میں عوام کو چوروں، ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، رواں سال کے پہلے 8مہینوں میں کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے؟جانئے

لاہور(آن لائن)پنجاب میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، راہزنی، قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں پچیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے آٹھ میں مختلف نوعیت کے تین لاکھ23 ہزار 68کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن کی تعداد گزشتہ سال سے 64922 زیادہ ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق2018 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دولاکھ58 ہزار 145 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ رواں سال کے دوران ڈکیتی کے538 کیسز جبکہ گزشتہ سال479 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔گزشتہ سال
راہزنی کے8561 واقعات جبکہ رواں سال10171 واقعات رجسٹرڈ۔ 2018 میں اغوا برائے تاوان کے35 جبکہ رواں سال 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2018

میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے2197 کیسز جبکہ رواں سال 2560 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔گزشتہ برس گاڑیاں چوری ہونے کے11638 واقعات جبکہ رواں سال14966 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔  گزشتہ سال  گاڑیاں چھیننے کے2297واقعات جبکہ رواں سال2524 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



[ad_2]

چونیاں میں بچوں کے قاتل کیخلاف مزید سنسنی خیزانکشافات ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

قصور (این این آئی) تحصیل چونیاں میں زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،تفتیشی افسران کے مطابق سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سہیل شہزاد کے خلاف مزید 6 مقدمات کاریکارڈ سامنے آیا ہے۔
جن میں 3 مقدمات چوری، 2 ناجائز اسلحے کے اور ایک ڈکیتی کے ارادے کا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے خلاف 5 مقدمات تھانہ الہ آباد اور ایک تھانہ صدر چونیاں میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے کرمنل ریکارڈ پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ قصور

کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں فیضان، علی حسنین، سلمان اور 12 سالہ عمران شامل ہیں، ان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ بچوں سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد چونیاں شہر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تھانے پر حملہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے اغواء، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دی تھی۔بعدازاں پولیس نے ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور ملزم کا سراغ لگانے کیلئے ہر طریقہ استعمال کر کے انتہائی مہارت سے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 8 سال پہلے بھی چونیاں میں ہی بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر اسے سزا بھی ہوئی تھی۔



[ad_2]

’’میرٹ گیا تیل لینے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی من مانیاں ‘‘ بھائیوں کو نوازنے کا سلسلہ شروع ، بھائی بھی خود کو وزیراعلیٰ سمجھنے لگے جانتے ہیں ڈیرہ غازی خان میںکتنے منصوبے کا افتتاح کر دیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار کے بھائی کووزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول ملنے لگا ۔عثمان بزدار نے اپنے بارہا تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ میں میرٹ پر کام کروں گا اور کسی اپنے کو نہیں نوازوں گا ۔لیکن ان کے بھائی مختلف منصوبوں کا افتتاح کرتے پھر رہے ہیں ، تختی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہوتی لیکن افتتاح کیلئے بھائی طاہر بزدار پہنچ جاتے ہیں ۔ فیتہ کاٹتے ہیں بلکہ وہاں لوگوں سے تالیاں بھی بجوائی جاتی ہیں ۔ یہاں عثمان بزدارکا
بھائی بھی خود کو وزیراعلیٰ سمجھتا ہے ۔ ڈی جی خان یا پھرتونسہ کے اندر کسی بھی

پروجیکٹ کا افتتاح ہو گا وزیراعلیٰ کے بھائی کو کھلی اجازت ہے وہ وہاں جا کر بغیر کسی سرکاری عہدے افتتاح کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی نے مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کی تصویر بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کوئی وزیر ، مشیر بھی اس معاملے پر بات کرنے سے گریزاں ہے ،ہمارا آزاد میڈیا بھی معاملے کو ہائی لائٹ کرنے سے اجتناب برت رہا ہے‎



[ad_2]

دوسرے ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا کے کھلاڑیوں کا شاندار کھیل، میچ کا ایسا نتیجہ آ گیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے ہرا دیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے، سری لنکن ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز گوناتھیکلے اور فرنینڈو نے کیا،اس دفعہ تیسرے اوور میں پاکستانی سپنر عماد وسیم نے گوناتھیکلے کو پویلین واپس بھیج دیا،
انہوں نے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ اویشکا

فرنینڈو احمد شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 10 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ جے سوریا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 34 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، بیٹسمین آصف علی کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ راجا پاکسا کی گری، انہوں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر 77 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 4 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے، اوڈانا نے 8 رنز بنائے اس طرح سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف ملا، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عامر اورمحمد حسنین کوئی وکٹ نہ لے سکے۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا، اس بار بھی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، فخر زمان صرف 4 گیندوں پر 6 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ابھی پاکستان کا مجموعی سکورگیارہ ہوا تھا کہ بابر اعظم 10گیندوں پر 3 رنز بنا کر نوان پردیپ کو وکٹ دے بیٹھے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد تھے، جنہوں نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے، ڈی سلوا کی آسان گیند پربولڈ ہو گئے۔ عمر اکمل پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے انہوں نے کوئی رنز نہیں بنایا، پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 26 رنز بنائے اور ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے صرف آصف علی اور عماد وسیم نے مزاحمت کی، آصف علی نے 29 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم 47 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، پوری پاکستانی ٹیم 147 بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح سری لنکا نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا۔



[ad_2]

وزیراعظم عمران خان کوالقاعدہ کوپاک آرمی کی جانب سے تربیت دینے کابیان مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق بلاول بھٹو زر داری نے وزیراعظم کے پاک فوج کی جانب سے القاعدہ کو تربیت دینے کے بیان کی دفتر خارجہ کے حکام سے وضاحت مانگ لی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے پاک فوج کی جانب سے القاعدہ کو تربیت دینے کے بیان کی دفتر خارجہ کے حکام سے وضاحت مانگ لی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے وضاحت آئے نہ آئے لیکن وزارت خارجہ کو معاملہ واضح کرنا چاہئے،

اس قسم کے بیانات سے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ زبان پھسل جانے کی وجہ سے وزیراعظم کی جانب سے القاعدہ سے متعلق بیان دیا گیا ہو لیکن وضاحت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے القاعدہ سے متعلق بیان کے تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون کا تو پاکستان پر کبھی الزام ہی نہیں لگا،۔انہوں نے کہاکہ القاعدہ کی پاک آرمی کی جانب سے تربیت سے متعلق بیان کی وضاحت آنا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی جانب سے افغانستان سے منسلک سرحد کو انگریزوں کا بارڈر قرار دینے کے بیان کی بھی دفتر خارجہ کے حکام سے وضاحت مانگ لی۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کے بیانات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔



[ad_2]

چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب ، الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل مجید سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک چوہدری نثار
نے پنجاب اسمبلی کے حلقے کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو سکتے ۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز

کی توہین ہے ۔یاد رہے کہ چوہدری نثار کافی عرصے سے سیاست سے دور ہیں۔



[ad_2]

بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر کا کیرئیر کس پاکستانی بائولر کی وجہ سے ختم ہوا؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد( آن لائن ) قومی ٹیم کے طویل قامت تیز گیند باز محمد عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سلامی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئر ان کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے تھے اور انہوں نے کبھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بیشتر کھلاڑیوں کو میری طویل قامت کی وجہ سے بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں

نے کہا کہ سیریز کے دوران بھارت کے سلامی بلے باز گوتم گھمبیر مجھ سے کافی ڈرے ہوئے نظر آئے، مجھے توایسا
لگتا ہے کہ ان کا کیریئر ہی میری وجہ سے ختم ہوا کیونکہ اس سیریز کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سیریز کے دوران گوتھم کو چار مرتبہ آئوٹ کیا، میں جب بھی گیند بازی کے لئے آتا تو وہ اعتماد کے ساتھ بلے بازی نہیں کر پاتے تھے،۔ایک اور واقعہ سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پاس آئے اور کہا کہ میری گیند بازی کا سامنا کرنے میں انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے پل شاٹ مت ماریں مگر اس کے باوجود انہوں نے وہ شاٹ کھیلی اور آئوٹ ہو گئے۔‎‎



[ad_2]

”کشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں“اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو کیا کرینگے؟مولانا فضل الرحمن  نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

پشاور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے،کشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں، حکمران کشمیر پر سودے بازی کرکے کشمیریوں کا خون بھیج رہی ہے، تقریر پر خوشیاں منانے والے یو ٹرن کے ماہر ہیں،ہم مدارسِ دینیہ کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم مدارسِ کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،
مذہبی کارڈ آور مدارسِ کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں نے اپنے دھرنوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کو لا کر قوم کو شرم سے جھکا

دیا۔ اتوار کو یہاں صوبہ بھر کے علماء کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت کی کشتی ہچکولے کھارہی ہے اور نااہل حکمران بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں اور حکمران کشمیر پر سودے بازی کرکے کشمیریوں کا خون بھیج رہی ہے، تقریر پر خوشیاں منانے والے یو ٹرن کے ماہر ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارسِ دینیہ نے ہمیشہ ہر موقع پر جاندار کردار ادا کیا ہے، مدارسِ کو قومی دھارے میں لانے والے خود اسلامی دھاڑے میں آجائیں۔ ہم مدارسِ دینیہ کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم مدارسِ کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ زندگی کے تمام طبقات حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکل کر اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ 27 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے آور پرامن طور پر اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی کارڈ آور مدارسِ کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں نے اپنے دھرنوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کو لا کر قوم کو شرم سے جھکا دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئین آور اس کی اسلامی شقوں کے تحفظ کی جنگ لڑنا آگر مذہبی کارڈ ہے تو یہ جنگ ہم ضرور لڑیں گے، آزادی مارچ کے لیے ہم نے مختلف پلان تیار کئے ہیں اور حکمت عملی طے کرنے کے بعد موقع پر اعلان کریں گے۔ اگر اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے، گرفتاریوں کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔



[ad_2]

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ زندہ جل گیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ تباہ ہو گیا جس میں ایک پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ،معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فضائیہ
کا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ تلن کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں ٹرینی پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ کیسے گرا۔ بھارتی فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے



[ad_2]