All posts by admin

افغانستان میں دھماکہ، 12افرادہلاک

کابل (این این آئی )افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور مشرقی صوبے کپیسا میں ایک بم دھماکے میں تین شہری ہلاک ہوگئے ادھر جنوبی صوبہ قندھار میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی نو ساتھی افسروں کو ہلاک کردیا ہے۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس اندرونی حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان نصرت رحیمی نے جاری ایک بیان میں کہاکہ افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور مشرقی صوبے کپیسا میں ایک بم دھماکے میں تین

شہری ہلاک ہوگئے ۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق بم دھماکا والی بال کے ایک میچ کے دوران میں ہوا اور اس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔دوسری جانب افغان حکام کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی نو ساتھی افسروں کو ہلاک کردیا ۔افغان حکام کے مطابق ضلع شاہ ولی کوٹ میں جمعہ کی شب پولیس اہلکاروں پر یہ حملہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد دونوں حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس اندرونی حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔‎



مرینہ اقبال کا قائد اعظم ٹرافی میں بطور کمنٹیٹر ڈبیو

کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال کا قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور کمنٹیٹر ڈبیو ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ جاری ہے جس کے کمنٹری پینل میں خاتون کمنٹیٹر مرینہ اقبال بھی شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال نے دو سال پہلے کمنٹری کا آغاز کیا، وہ پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز
اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کمنٹری کر چکی ہیں اب پہلی مرتبہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کمنٹری کر رہی ہیں۔مرینہ اقبال کے مطابق انہیں مردوں کے میچز میں بھی کمنٹری کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔مرینہ

اقبال کے مطابق انہیں ویمن کمنٹیٹرز میل جونز اور ایشا گوہا کو دیکھ کر کمنٹری کا شوق ہوا، اب ان کا اگلا ہدف انٹرنیشنل میچز میں کمنٹری کرنا ہے۔



وزیراعظم عمران خان واشنگٹن دورے پر کتنا خرچ آیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی)کس نے پاکستان کو مقروض بنایا اور کس نے ٹیکس کے پیسوں پر کتنی عیاشی کی ،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اعداد و شمار جاری کردئیے ۔ زرداری اور نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ ،واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں ۔
اتوار کو ایک بیان میں سیف اللہ نیازی نے بتایاکہ زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیا، نواز شریف نے 2013 میں

واشنگٹن کا قصد کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ عمران خان 2019 میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیا، اسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ زرداری صاحب 2012 میں نیویارک یاترہ کیلئے گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کرآئے۔ انہوںنے کہاکہ نواز کو 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ نون لیگ کے نام نہاد درویش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کرآئے، وزیر اعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک تشریف لے جائیں گے تو اندازاً صرف 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات اٹھیں گے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ زرداری و نواز حکومتیں مسلسل قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھاتی رہیں، دوسری جانب دونوں جماعتوں کی قیادت نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹاتی رہی۔



حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات، مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت اختیار کر گیا، مشال ملک نے بھارت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں نے ماہ محرم کو کربلا کی طرح گزارا، یاسین ملک کی
صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اْن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے۔مشال ملک نے کہاکہ حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر کشمیری قائدین کو کچھ ہوا تو اس کا خمیازہ بھارت کو

بھگتنا پڑے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت موجودہے، اس کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی خطہ اتنے دن خطرات میں گہرا رہے گا۔



امریکا سے جنگ ، ایرانی کمانڈر نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

تہران (این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ امریکی اڈے اور ایئر کرافٹ کیریئرز ایرانی میزائلوں کی رینج میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے بتایاکہ ان کا ملک ہمیشہ ہی سے مکمل جنگ کے
لیے تیار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہزار کلومیٹر کی حدود کے اندار موجود امریکی اڈے اور ایئر کرافٹ کیریئرز ایرانی میزائلز کی ریج میں ہیں۔ حاجی زادہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکا، سعودی عرب میں ہوئے حملوں کا الزام

ایران پر عائد کر رہا ہے۔‎



باکسر محمد وسیم کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ
پر ان کے استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ ہی نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی

کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوئے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کے لیے کوشش کررہا ہوں۔



وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کی گیس پائپ لائن کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق خبر وں پر وضاحت ،حقیقت کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(آن لائن )وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن نے گیس پائپ لائن کے بین الاقوامی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق شائع ہونے والی خبر وں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وزاتِ توانائی و پیٹرولیم ڈویژن ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی گیس پائپ لائن منصوبوں پر قومی ذمہ داری پر عمل پیرا ہے۔
ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ اور نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویڑن) کی اس طرح کی کاوشوں کی واضح مثال ہیں۔جاری بیان کے مطابق  ٹاپی پروجیکٹ

میں رواں سال کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے۔پائپ لائن تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے میزبان حکومت ترکمنستان نے ہیڈآف ٹرم ،TAPI پروجیکٹ کمپنی کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر پروجیکٹ کے پاکستان سیگمنٹ کے لئے گراؤنڈ بریکنگ تقریب رواں سال متوقع ہے۔یپروجیکٹ کمپنی (ٹی اے پی آئی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (ٹی پی سی ایل)) نے دبئی میں اپنا پراجیکٹ آفس قائم کیا ہے اوراسلام آباد میں برانچ آفس بھی کھولا ہے۔ منصوبے کی سرگرمیوں کو فنڈ دینے کے لئے ، حکومتِ پاکستان اس منصوبے میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔  اس پروجیکٹ میں اکثریتی حصص یافتگان اور کنسورشیم لیڈر ہونے کے ناطے ٹی پی سی ایل کے انتظامی امور ترکمنستان دیکھ رہا ہے۔ یہ دعوی پریس کے ایک حصے میں شائع ہوا کہ پروجیکٹ کمپنی کوکسی غیر ملکی کمپنی کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کی جارہی ہے یا مالی غبن کا ارتکاب کیا جارہا ہے-یہ قطعی غلط ، بے بنیاد خبر ہے۔ ترکمانستان پروجیکٹ کو پیشہ ورانہ طور پر چاروں ممالک کے مابین معاہدوں کی شرائط کے عین مطابق نگرانی کر رہا ہے۔
مزید یہ کہ ، ہندوستان ، افغانستان یا پاکستان سے کوئی بھی کمپنی میں اپنی متعلقہ کمپنیوں / ممالک کی نمائندگی نہیں کررہا ہے سوائے اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ، جہاں تینوں ممالک کی یکساں نمائندگی ہے۔ لہذا پاکستان منیجنگ ڈائریکٹر انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نمائندگی کرتا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن ٹاپی منصوبے کی منظم نگرانی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کر رہی ہے۔ اس دعویٰ میں قطعی سچائی نہیں ہے کہ ایم ڈی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ملک سے فرار ہورہا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سفر کیا ہے۔
وزارت کے اعلٰی عہدیداروں نے بھی منصوبے سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کمپنی میں کسی بھی قسم کا مالی غبن ، بدعنوانی یا وزارت کے کسی بھی اعلی عہدیدار کے بیرون ملک سفر پابندی سے انکار کرتی ہے۔ اس طرح کی بے بنیاد اور منفی خبروں کی رپورٹنگ کو اگر جاری رکھا گیا تو اس سے ملک کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچے گا – اسطرح کی بے بنیاد خبروں سے توانائی کے اسٹریٹجک بین الاقوامی منصوبوں کو شدید نقصان پہنچے گا اورلہذا حقائق مسخ کر کے پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔



محمد بن سلمان کا 2ہزارپاکستانیوں کی رہائی کا اعلان مگران میں سے کچھ لوگوں کو سزائے موت سنا کر عملدرآمد بھی شروع ،تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پرآگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے
مطابق دنیا بھرکے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار

چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ۔



کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، امریکی رکن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح پیغام جاری کر دیا

کیلیفورنیا (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ امریکی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جلد سماعت کریگی۔کمیٹی کے چیئرمین رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستانی امریکی ڈاکٹر آصف محمود کی کیلی فورنیا میں رہائش گاہ پر ایک تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ کمیٹی کی کشمیر پر سماعت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ہوگی تاہم سماعت میں اعلیٰ حکام کی شرکت سے متعلق محکمہ خارجہ

کیجواب کا انتظار ہے۔رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا کہ سماعت کشمیر میں انسانی حقوق پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے لیکن سماعت کے وقت تک حالات بہتر نہ ہوئے تو صورتحال بدترین ہوسکتی ہے۔انٹرویو دیتے ہوئے بریڈ شرمین نے بتایا کہ انہوں نے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے عزیزوں کو درپیش مسائل سیآگاہ کیا ہے، بھارتی اقدامات کے سبب کشمیری اپنے عزیزوں سے رابطہ، مریضوں کاعلاج نہیں کر سکتے جبکہ وہاں تو اپوزیشن تک کو پابندیوں کا سامنا ہے۔گفتگو جاری رکھتے ہوئے بریڈ شرمین نے کہا کہ بھارت کو شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر توجہ دینا ضروری ہے اور ہماری توجہ کشمیر میں درپیش فوری مسائل اور انسانی حقوق پر مبذول ہے امید ہے بھارت خوراک، ادوات کی فراہمی اور مواصلاتی ذرائع بحال کریگا۔بریڈ شرمین نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تمام امریکیوں کوتشویش ہونی چاہیے۔



پاکستان سپر لیگ میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو آڈیشنز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے ،پاکستان سپر لیگ کی
آڈٹ رپورٹ کے مطابق فرنچائزز کی نیلامی غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی ،فرنچائزز کو طے شدہ حصے

سے زائد ادائیگیاں کی گئیں اور دوسری طرف فرنچائزز سے مکمل وصولیاں بھی نہ کی جا سکیں۔آڈیٹر جنرل نے پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو دی جانیوالی رقم بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تشہیر ی مہم ،نشریاتی حقوق ،میڈیا رائٹس اورکیش اے کروڑ میں لاکھوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون میں 97 کروڑ 42 لاکھ آمدن اور 90 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔پی ایس ایل ٹو میں 1 ارب 46 کروڑروپے آمدن اور1 ارب 6 کروڑ روپے کیاخراجات ہوئے۔یوں مجموعی طور پر پی ایس ایل کے پہلے دو آڈیشنز میں 47 کروڑ کمائی ہوئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فرنچائزز کو شیئر سے24 کروڑ 86لاکھ روپے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔فرنچائزز کو 5 کروڑ 44 لاکھ زر تلافی دئیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے اخراجات کا غلط تخمینہ لگایا گیا،لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ایک کروڑ 88 لاکھ زائد اخراجات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو غیر قانونی طور پر سوا کروڑ روپے ادا کئے گئے۔اسی طرح نشریاتی حقوق کے حوالے سے بھی سو کروڑ ڈالرز سے زائد کے بی ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔