Tag Archives: اباد

بات آزادی مارچ سے آگے چلی گئی مولانا فضل الرحمن اکتوبر میں اسلام آباد میں کیا کرنیوالے ہیں؟15لاکھ افراد کےکتنے دن قیام و طعام کا بندوبست بھی کرلیا؟حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری

اسلام آباد ( مانیٹرمگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےاکتوبر2019ء کے اواخر میں ’’ اسلام آباد آزادی مارچ‘‘ کے 15لاکھ شرکاء کے 30روزہ قیام و طعام کا بندوبست کر لیا ۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کو دھرنے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب اپوزیشن کی بعض پارٹیوں نے ان سے آزادی مارچ کے
اگلے روز کے پروگرام کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فی الحال ان کے پاس ریڈ زون میں ایک ماہ کے قیام و طعام کا انتظام

موجود ہے اگر ہمیں دھرنا کو طوالت دینا پڑی تو اس کا بھی انتظام کر لیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اکتوبر کے وسط میں 10ہزار رضاکاروں کو طلب کر لیا ہے۔



ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان یکجہتی کشمیر کیساتھ منایا گیا، 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، اسلام آباد اورراولپنڈی میں ریلیاں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں حسب روایات یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا گیا قوم اس بار یوم دفاع و شہداء کے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منایا گیا ، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کیا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز
(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی۔یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی

سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد گئے جہاں انہوں نے کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہو ئیں جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کیکیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، 55 کیڈیٹس پر مشتمل دستے میں 5 خواتین کیڈیٹس بھی شامل ہیں۔گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی ائیرآفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل حامد رشید تھے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں دفاتر دن تین بجے کے بعد بند کردیے گئے، ملازمین نے یوم دفاع پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا اور شہدا کے اہل خانہ کے گھر گئے اور شہدا کی یادگار پر حاضری دی ۔ْمظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی گئیں اور سمینار کا انعقاد کیا گیا



فرسٹ کلاس کے بعد سیکنڈ کلاس سیزن سے بھی اسلام آباد میزبانی سے آئوٹ ہو گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے دفارمیٹ کے تحت کھیلے جانیوالے ڈومیسٹک کرکٹ کے سیکنڈ کلاس سیزن سے بھی شہر اقتدار اسلام آباد کو میزبانی سے آئوٹ کر ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل نئے فرسٹ کلاس سیزن کیلئے شیڈول جاری کیا تھا جس میں ٹیسٹ سینٹر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، ڈائمنڈ اور مرغزار کرکٹ گرائونڈ کو شامل نہیں کیا گیا تھا کے بعد سیکنڈ کلاس
سیزن میں بھی ان سینٹرز کو آئوٹ کر دیا گیا جہاں گزشتہ سات سات فرسٹ کلاس میچز منعقد ہوئے تھے، اسی طرح نئے سیزن کے قائد اعظم ٹرافی

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے تمام فرسٹ کلاس گرائونڈز بھی آئوٹ کر دیئے گئے اور اسلام آباد میں نئے سیزن میں فرسٹ کلاس کا کوئی بھی میچ نہیں کھیلا جائیگا جہاں گزشتہ سیزن میں ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں 7اور مرغزار کرکٹ گراونڈ میں 3میچز کھیلے گئے۔



موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ،اب لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ این ایچ اے نے نئے ریٹ جاری کردئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )این ایچ اے نے موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ، نئے نرخوں کا اطلاق 2 ستمبر سے ہو گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے ٹول ٹیکس کے مطابق دو ستمبر سے لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا جبکہ
مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے 1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے

ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔



برطانوی باکسرعامرخان (کل ) اسلام آباد پہنچیں گے، ایل او سی کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ( کل) منگل اسلام آباد پہنچیں گے، عامر خان ایل او سی کا دورہ کریں گے۔عامر خان نے بتایاکہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا۔ عامر خان نے کہاکہ کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں نسل کشی کے خلاف آواز بنیں



نیب کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، اعلیٰ عہدے پر براجمان زرداری کے قریبی سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی بڑی کارروائی ، ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نےایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتار کرلیا،جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاکہ جاوید حسین نے
آصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی ،ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفیٰ منظور کیا ،جاوید حسین نے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے ،عدالت سے استدعا ہے کہ تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،جس کے

بعدعدالت نے ملزم کو 6 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔



پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آبا (این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستا ن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پیرسے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں جس میں ملک بھر سے 48کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن24 مرد اور 24 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے
28 اگست کو، سیمی فائنل 29 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں مرد کے لئے دس ہزار ڈالر جبکہ خواتین کے لئے پانچ ہزار ڈالر کی انعامی

رقم رکھی گئی ہے۔



یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد(این این آئی) یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے الیون سٹار کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معید شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناک آئوٹ اور دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر پی سی بی کرکٹ قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انٹرفیس 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار
روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کیش

انعام دیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 29 اگست سے قبل انٹرفیس کے ساتھ کرواسکتی ہیں،30 اگست کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلا ن کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، گرائونڈ کے چیئرمین ہارون بٹ،ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے۔



ایبٹ آباد میں قومی خواتین کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ کا باقاعدہ آغاز

لاہور/ایبٹ آباد(این این آئی) قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا ایبٹ آباد میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ 30 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔
کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں۔اسی طرح ارم جاوید ، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔نشرہ سندھو،

نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں کیمپ میں طلب کیا گیاہے۔کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ، عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔عائشہ جلیل مینیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ میں شرکت کریں گے،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا ہے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھی شرکت کرنا ہے۔اکتوبر میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔چیف سلیکٹر قومی ویمن کرکٹ ٹیم عروج ممتاز کے مطابق ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے، قومی خواتین کرکٹرز کیڈٹس کی طرز پر ٹریننگ کرتے ہوئے ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک مکمل دن گزاریں گی۔



مولانا فضل الرحمن اسلام پر نگاہ رکھیں اسلام آباد پر نہیں،فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام پر نگاہ رکھیں اسلام آباد پر نہیں،وزیر اطلاعات کی زبان سے نکلنے والا ہر لفظ حکومت کی پالیسی ہوتی ہے، اس لیے کوئی بھی لفظ بغیر سوچے سمجھے نہیں بولا جا سکتا۔
عمران خان سچے پکے مسلمان کی طرح عید قربان کے تمام تقاضے پورے کرتے ہیں ،زرداری صاحب گھوم پھر کر اپنے اوپر ہی قربان ہو جاتے ہیں، 18 اگست 2018 سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے،پہلی بار ٹیکس

وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی،پاکستان ہائوسنگ منصوبہ ہو یا ٹین بلین ٹری سونامی ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایک انٹرویو میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی ان میں قیادت کی صلاحیت موجود تھی تاہم اس کی نوک پلک سنوارنے کا سہرا ان کی والدہ کے سر جاتا ہے۔خاندانی روایات کو توڑ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میرے دادا ایک سخت گیر، روایتی جاگیردار تھے جو لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف تھے، جب گاؤں کی کوئی بچی اسکول جانے کے قابل ہوتی تو وہ اس کے والدین کی مالی امداد کر کے بچی کی شادی کرا دیتے تھے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری والدہ نے دھمکی دی کہ اگر اس گھر میں میری بیٹیوں کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہ ملی تو انہیں لے کر میکے چلی جاؤں گی اور وہاں پڑھاؤں گی۔
اس پر انہیں پڑھائی کی اجازت مل گئی۔طب کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران خوشگوار یادوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاؤس جاب کے دوران کوئی استاد یہ نہیں چاہتا تھا کہ میں ان کے بَیج میں آؤں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ میں وارڈ میں کام نہیں کروں گی بلکہ سیاست کروں گی۔انہوں نے کہا کہ گائنی وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران پہلے دن جب میں نے سب کام اپنے ہاتھوں سے کیے تو تمام اساتذہ انگشت بہ دندان رہ گئے۔
جب میں نے سرجری میں پہلا کٹ لگایا تو وہ بالکل سیدھا لگا، اس پر پروفیسر نے حیران ہو کر پوچھا کہ کہیں تمہارا والد قصائی تو نہیں تھا؟پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات اور سکون ایک دوسرے سے بالکل متضاد ہیں،یہ 24 گھنٹوں اور ہفتے کے سات دنوں کی ڈیوٹی ہے، کبھی بھی، کہیں بھی، کچھ بھی ہو جائے یا کہیں کچھ چھپ جائے تو خان صاحب فوراً تصدیق کے لیے مجھے بھیجتے ہیں کہ آیا یہ درست ہے یا نہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے بہت دلچسپ واقعہ سنایا کہ ایک مرتبہ رات کے 3 بجے، جبکہ وہ سو رہی تھیں، ایک چینل سے خاتون کی کال آئی کہ مریم نواز اور ان کی ریلی کی 250 گاڑیاں ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزر گئی ہیں، آپ بتائیں کہ اس پر حکومت کا کیا موقف ہے اور اس سب کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے گا؟کابینہ میٹنگز کے دوران آف دی ریکارڈ دلچسپ لمحات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری نے میٹنگ میں کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف لوگ اکٹھے کر رکھے تھے تو خان صاحب نے جواباً ہنستے ہوئے کہا کہ اتنے لوگ تو داتا دربار کے باہر لنگر لینے کے لیے بھی جمع ہو جاتے ہیں۔
ایک اور واقعہ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری پہلی میٹنگ کے وقت پریزنٹیشن چل رہی تھی اور اندھیرا تھا، میں باہر سے آئی اور تیزی سے اپنی نشست کی جانب بڑھی تو ایک دم سے کسی جانور کی آواز آئی، میں نے ڈر کے فوراً نیچے دیکھا تو شیرو بیٹھا تھا۔ خان صاحب نے کہا کہ اٹس اوکے اس نے تمہیں خوش آمدید کہا ہے۔وزیراعظم عمران خاں کی حسِ مزاح کے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ خان صاحب کو قہقہہ لگاتے دیکھا تو حیران ہو کر ان سے پوچھا کہ کیا آپ ہنستے بھی ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں ہر معاملے پر فواد چوہدری معصوم سا چہرہ بنا کر انتہائی مزاحیہ بات کرکے خود خاموش ہو جاتے ہیں اور باقی سب دیر تک ہنستے رہتے ہیں۔فواد چوہدری کے ساتھ چپقلش سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے بھائیوں جیسا ہے اس کے ساتھ خاندانی مراسم بھی ہیں لیکن اطلاعات کی وزارت ان سے لے کر مجھے دی گئی ہے۔ اس پہ ان کا ردعمل ایک فطری عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اس مائنڈ سیٹ سے نکل نہیں پا رہے کہ اب اطلاعات کی وزارت ان کے پاس نہیں رہی۔
وہ اب بھی اطلاعات سے متعلق ہر جگہ مشورے دیتے رہتے ہیں لیکن مجھے اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کوئی بھی اچھی بات کرتا ہے تو اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔انہوں نے فواد چوہدری کی جانب سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں لائی گئی اصلاحات سے متعلق سوال پر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ فواد کہیں خود چاند پر نہ چلا جائے، باقی خیر ہے۔مولانا فضل الرحمان سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں مولانا صاحب کو ہمیشہ کہتی ہوں کہ اسلام پر نگاہ رکھیں اسلام آباد پر نہیں۔
اگر مجھے موقع ملے تو مولانا صاحب کو چاند پر بھیج دوں۔موجودہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بہترین وزیر اطلاعات قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا فرینڈلی ہیں اور عوام کے جذبات کو الفاظ کا روپ دیتے ہیں، عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور اسکرین پر اپنی موجودگی کا احساس دلانا ان کا فن ہے۔شیخ رشید احمد کی پیش گوئیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب ان کے پاس وزارت اطلاعات کا قلمدان تھا تب وہ ایسی پیش گوئیاں نہیں کرتے تھے کیونکہ وزیر اطلاعات کی زبان سے نکلنے والا ہر لفظ حکومت کی پالیسی ہوتی ہے۔
اس لیے کوئی بھی لفظ بغیر سوچے سمجھے نہیں بولا جا سکتا۔دریں اثناء ٹوئٹرپر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 18 اگست 2018 سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا آج کا پرامن پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش اور حسین منزل ہے۔ پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ پاکستان ہائوسنگ منصوبہ ہو یا ٹین بلین ٹری سونامی ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیںانہوں نے کہا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ہو یا ٹین بلین ٹری سونامی، ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

موضوعات:

loading…