Tag Archives: انوکھا

نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



نوازشریف سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز، لیگی کارکنوں نے نماز عید کہاں ادا کرنے کا اعلان کردیا؟حکومت کی نیندیں اڑگئیں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے عید الاضحی کی نمازکوٹ لکھپت جیل کے باہر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن)کی اسیران رہائی کمیٹی کے سربراہ صاحبزادہ عدیل یونس نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید الاضحی کی امامت مولانا خرم شہزاد کریں



بی آرٹی منصوبہ انوکھا شاہکار بن گیا۔۔۔!!! 30ارب میں بننے والا منصوبہ حجام کی دکان میں تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں زیر تکمیل میٹرو بس منصوبے کے انڈر پاس میں حجام نے دکان کھول لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقہ ہشت نگری میں میٹرو کے نیچے سے بنائے گئے انڈر پاس میں حجام نے چار کرسیاں، شیشہ، میز اور دیگر ضروری سامان رکھ کر روزی کا اڈہ کھول لیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حجام کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا اس لیے میں نے یہاں
روزی کمانے کو ترجیح دی۔حجام نے بتایا کہ اہم گزرگاہ ہونے کی وجہ سے میں یہاں چار دن سے اچھی

روزی کما رہا ہوں۔ 30 ارب کے پشاور میٹرو منصوبے کے انڈر پاس میں حجام کی دکان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور حجام کو وہاں سے باہر نکال دیا گیا ۔ جبکہ دوسری جانب عوام نے پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔



اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 پر انوکھا واقعہ، فضائی میزبان کی حاضر دماغی نے طیارے کو حادثے سے بچا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں انوکھا واقعہ، مسافر بوئنگ 777 کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران فضائی میزبان نے اسے دیکھ لیا، فضائی میزبان کی حاضر دماغی کام کر گئی، فضائی میزبان مسافروں میں کھانا تقسیم کر رہی تھی کہ اس نے ایک مسافر کر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے
ہوئے دیکھا، فضائی میزباندوڑتی ہوئی مسافر کے پاس آئی اور اسے دروازہ کھولنے سے روک دیا، مسافر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا، مسافر نے کہا کہ میں باتھ

روم کا دروازہ سمجھ کر کھول رہا تھا، پی کے 741 میں 16 کی بجائے 8 کا کیبن کریو کا عملہ تعینات تھا۔ اس طرح فضائی کی حاضر دماغی نے پی کے 741 کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا۔



پاکستان کی تاریخ میں چوری کا انوکھا ترین واقعہ،اہم شہر میں چوروں نے ایسا کام کردکھایا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

ہری پور(آن لائن)چوری کی تاریخ میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ چور بیس سالہ پختہ گلی سے ہزاروں اینٹیں نکال کر چوری کرکے لے گے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار چور وں کی تلاش بھی شروع کر دی گی تفصیلات کے مطابق بیس سالہ پختہ گلی ایم سی بی بینک سے دولہ خان مسجد تک گلی سے چوروں نے ہزاروں اینٹیں نکال کر چوری کر لی ہیں شہری اس چوری پر حیران پریشان ہیں کہ پختہ گلی سے انیٹیں کس طرح نکا ل کر چوری کر لی گئیں ہیں اینٹیں چوری ہو نے کی خبر پورے علاقہ میں جنگل

کی طرح پھیل گی
شہری حیران ہو کر مسجد والی گلی کو دیکھنے جوق درجوق آ رہے ہیں اور چوروں کی دیدہ دلیری پرچمہ گوئیاں کر رہے ہیں بیس سال سے پکی گلی کو اینٹیں چوری کر کے کچا کر دیا جس سے مسجد جانے والے لوگ اور اہل محلہ شدید مشکل کا شکارہیں مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ گلی سے اکھاڑی گئیں اینٹیں ایک مقامی با اثر شخص کی نگرانی اینٹیں اکھاڑی گئیں ہیں جن کو محلے میں ایک گھر میں لے جائی گئیں وہ گھر کس کے زیر استعمال ہے اس کا پتہ پولیس نے کرنا ہے پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے