Tag Archives: اڑ

انصاف کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے،وکیل کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ گھر والوں سمیت غائب،انتہائی افسوسناک انکشافات‎

فیروزوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ، ویڈیو بیان دینے کے بعد گھر کو تالہ لگا کر غائب ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ کے گھر پر تالہ لگا ہوا ہے اور وہ اپنے گھر والوں سمیت غائب ہے۔ اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ پولیس بھی اس حوالے سے بے خبر ہے۔
یاد رہے کہ وکیل کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کانسٹبل فائزہ نواز نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خواتین کو انصاف دلانے

کے جذبے کے ساتھ پولیس کے محکمے میں آئی تھی۔شیخوپورہ میں وکیل احمد مختار کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کانسٹبل فائزہ نواز نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں ہمت ہارگئی تو کل کوئی شہری اپنی بیٹی کو پولیس کے شعبے میں کام کرنے نہیں بھیجے گا۔فائزہ نواز نے کہا کہ وکلا کے دباؤ میں آکر ایف آئی آر کمزور کی گئی، وکلا کا دباؤ پولیس والوں کو خاموش رہنے پر مجبور کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری ہمت اور جرات کے ساتھ کیس کی راہ میں آنے والی تمام مشکلات کا سامنا کروں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لیڈی کانسٹیبل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلا نے پہلے تو بدکلامی کی، اب تو انتہا کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے وکیل بھائی ہی میری کردار کشی کر رہے ہیں، میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اور خوفزدہ ہوں۔فائزہ نواز نے کہا کہ میں پاور فل مافیا کا سامنا نہیں کر سکتی، اپنی عزت اور مستقبل کے حوالے سے بھی بہت پریشان ہوں، میں اس غیر منصفانہ اور ظالم نظام سے دلبرداشتہ ہو چکی ہوں۔ دوسری جانب ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا اس نے بس یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر محکمہ اس کا ساتھ نہیں دے گا تو وہ اپنی ڈیوٹی سے مستعفی ہو جائیں گی۔
لیکن پوری پنجاب پولیس فائزہ نواز کیساتھ کھڑی ہے ایک کانسٹیبل سے لے کر آئی جی پنجاب سب کے سب ہی فائزہ نواز کے ساتھ ہیں اور محکمہ پولیس کبھی بھی اسے تنہا نہیں چھوڑے گی۔ان باتوں کا اظہا ر انہوں نے نویں محرم الحرام کے دن سکیورٹی چیکنگ والی خراسان بر لب نہر داوکے پر کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام، لیڈی و جینٹس کانسٹیبل یا کوئی آفیسر ہو ان کا تحفظ کرنا پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے۔



نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



15 سال کے ریمانڈ کی استدعا،احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ مفتاح اسماعیل کے ہوش ہی اُڑ گئے،دلچسپ صورتحال

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیر مفتاح اسماعیل خان کے خلاف سماعت کے دور ان نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، پندرہ سال ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ جمعرات کو نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کو ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو
پیش کیا۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، نیب پراسیکیوٹر نے غلطی سے 15 سال کے ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ مفتاح اسماعیل نے حیرت سے سوال کیا کہ پندرہ سال؟ بعد میں نیب پراسیکیوٹر نے تصحیح کر کے 15 دن کہہ



حکومتی دعوے ہوا میں اُڑ گئے،کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،8افراد جاںبحق، صورتحال تشویشناک ہوگئی‎

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث کراچی کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک جام ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی شدید مشکلات کا سامناہے، ریسکیو حکام کا کہناہے کہ کرنٹ لگنے سے مختلف علاقوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، کراچی میں 800 سے زیادہ فیڈر بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی بھی نہیں ہے، ڈیفنس، گلستان جوہر، خاموش کالونی،
محمود آباد اور پاپوش نگر میں 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ملیر میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، چند

گھنٹوں کی بارش نے بلدیاتی نمائندوں اور سندھ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، شدید بارش سے تمام شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، اس کے علاوہ رین ایمرجنسی میں غفلت برتنے پر 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل کئے گئے افسران میں اے ای ای ظہیر الدین، جمال عباسی، انجینئر فیاض علی ڈومکی، رسول بخش، اسرار احمد اورمحمد عالم شامل ہیں،ان افسران کو رین ایمرجنسی کے دوران غیرحاضرہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش صدر میں 60 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کراچی میں کئی علاقوں میں بجلی بند ہے،سعید غنی نے کہا کہ بجلی کے تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وزیر بلدیات نے کہا کہ سڑکوں پر جمع پانی کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بارش جاری رہنے سے مشکلات پیش آ رہی ہیں، واضح رہے کہ کراچی، حیدر آباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین اور ٹنڈو محمد خان میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔



نیوزی لینڈ،انڈیا سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین کے خالصتان کے حق میں نعرے،پرچم لہرا دئیے،بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے،برطانوی پولیس کا فوری ایکشن

لندن (این این آئی)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کیے اور پرچم لہرا دئیے۔برطانوی پولیس کے مطابق 4 سکھ مظاہرین نے جو ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں ان پر ان کے مطالبات لکھے تھے جبکہ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔
اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ مانچسٹر میں ہونے والے بھارت نیوزی لینڈ میچ کی فضاء کو سیاسی رنگ

دینے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گرائونڈ میں موجود سیکیورٹی پر متعین اہلکار سکھ شائقین کی جانب سے سیاسی نعرے بلند ہوتے ہی فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔حراست میں لیے گئے سکھوں کو ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور اولڈ ٹریفورڈ سے باہر نکال کر کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔



پاکستان ریلوے انتظامیہ   نے  شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ تلاش کرلیا،مسافروں کے ہوش اُڑ گئے

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان ریلوے فیصل آباد کی انتظامیہ نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ تلاش کرلیا ریلوے اسٹشن کی حدو میں داخل پرپارکنگ کے نام پرانٹری 10 سے 50 روپے کی وصولی شروع کر دی گئی،ریلوے مسافروں شہروں کو ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا،
ناقص انتظامات, پانی،کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات میں اضافہ،آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہرکے ریلوے اسٹیشن پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے موٹر سائیکل،رکشہ،اور کارداخلے پر پرچی مقرر کردی گئی ہے بتایا گیا ہے اس میں تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے و فاقی

فاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کے بھائی کے قریبی دوست تنویر احمد گوجرہ کوٹھیکہ دیا گیا ہے تنویر احمد فیصل  آبا د ریلوے اسٹیشن پر 9سال سے تعینات اپرٹنگ آفیسر چوہدری شبیر احمد آف گوجرہ کا تعلق دار ہے اور جوکہ تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے و فاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کے بھائی میاں نیبل احمد کا  بھی دوست ہے عام شہروں کو اپنی گاڑیاں اسیشن کی حدود میں لے جانے کیلئے انٹری پوائنٹس پر ہی نظام پارکنگ فیس کا  پابند کردیا گیا جبکہ پارکنگ کے نام پرانٹری  موٹر سائیکل،رکشہ،اور کار اور دیگر گاڑیوں سے  10 سے 50 روپے کی وصولی شروع کر دی گئیجبکہ اس کی وجہ سے ریلوے مسافروں اورشہروں کو مشکایات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے مسافروں کو ٹکٹ وصولی میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا  علاوہ ازیں ریلوے مسافروں شہروں کو ٹھکیداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا،ناقص انتظامات, پانی،کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے



پاکستان کیساتھ میچ شروع ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کو کس چیز کا خوف ستانےلگا؟کیوی کرکٹرز کی نیندیں اڑ گئیں

برمنگھم(آن لائن) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، اس کے خلاف میچ کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے۔ایجبیسٹن میں پری میچ پریس کانفرنس میں کیوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا۔
ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے، دو سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا، اس ورلڈ کپ میں بھی اس نے انگلینڈ اور جنوبی

افریقا کو شکست دی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن پچھاڑ سکتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کو یہ سوچ کر میدان میں اترنا ہوگا کہ میچ میں پاکستان سب سے مشکل ٹیم ہے۔سینٹنر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس سیم اور اسپن کے اچھے بولرز ہیں، اس لیے نیوزی لینڈ کو پاکستان کی بولنگ کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ دنوں میں کافی مقابلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پاکستان ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عامر ان دنوں بہترین فارم میں ہیں، وہاب بھی اچھی بولنگ کررہے ہیں تو پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی اچھا ہے، ایسے میں نیوزی لینڈ کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔



میگا کرپشن مقدمات ،چیئرمین نیب نے تمام دبائو مسترد کرتے ہوئے ایسا اعلان کردیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کیلئے نیب پرعزم ہے، مضاربہ سکینڈل ،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویثرن،آگاہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمدڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کانیب ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ جائزہ اجلاس میںکیا۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی بیورزو

کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ اور ایویلوشن کا جدید نظام وضع کیا ہے جس سے نیب ہیڈکوارٹر میں نیب کی آپریشنل، مانیٹرنگ اور ایویلوشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ شکایات کے اندراج، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن، پراسیکیوشن سمیت مقدمات کی تفصیلات اور فیصلوں سے متعلق معلومات کو محفوظ رکھنا اس نظام کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ یہ نظام معیاری اور مقداری جائزہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیب نے مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائری، انوسٹی گیشن اور احتساب عدالت میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کیلئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔قومی احتساب بیور وکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی کرپشن فری پاکستان سے آگاہی اور تدارک اور قانون پر عمل داری کی پالیسی ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔
نیب کو قومی احتساب بیورو آرڈیننس کے سیکشن 33 کے تحت بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی اختیار کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی آگاہی‘ تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی پالیسی کے تحت نیب نے عوام بالخصوص یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علموں کوبدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کے لئے مختلف سرکاری غیر سرکاری تنظیموں‘ میڈیا اور سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر طبقات سے مل کر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
نیب کی آگاہی تدارک اور قانون پر عمل در آمد کی پا لیسی کو نیب کے میڈیا ونگ کی جانب سے پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بلامعاوضہ اجاگر کیا جا رہا ہے۔جس کو معاشرے کے تمام طبقات نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر میں 60 پریونشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ یہ کمیٹیاںسرکاری اداروںکے ساتھ مشاورت سے عوام کے مسائل کے حل اور خامیوں کی شناخت کے لئے کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔ نیب کی مربوط کوششوں سے مختلف سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے نیب نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اور پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ نیب مضاربہ سکینڈل اور غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوںکے متاثرین کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

موضوعات:

loading…



روزگار دینے کے وعدے ہوا میں اُڑ گئے،حکومت نے آئندہ تین سال کیلئے سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے سے روکنے کا منصوبہ تیار کرلیا

لاہور (آن لائن) صوبے کے مالی بحران کی وجہ سے پنجاب حکومت نے آئندہ تین سال کے لئے صوبائی سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے سے روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب حکومت رواں سال ریٹارئر ہونے والے ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کرنے کے لئے وفاق سے مہلت طلب کر لی ہے۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی ریٹائر منٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت
کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال صوبائی سرکاری محکموں سے 39000 ملازمین ریٹائر ہوتے ہیں لیکن رواں سال ریٹائر ہونے والے ملازمین کی

تعداد 39 ہزار سے کہیں زیادہ ہے۔ جن کے واجبات کی ادائیگی کے لئے پنجاب حکومت کے پاس فنڈ موجود نہیں۔ سرکاری ملازمین کی رئٹائر منٹ کی عمر 63 سال کرنے سے پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے تین سال کے لئے بند ہو جائیں گے۔



روزگار دینے کے وعدے ہوا میں اُڑ گئے،حکومت نے آئندہ تین سال کیلئے سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے سے روکنے کا منصوبہ تیار کرلیا

لاہور (آن لائن) صوبے کے مالی بحران کی وجہ سے پنجاب حکومت نے آئندہ تین سال کے لئے صوبائی سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے سے روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب حکومت رواں سال ریٹارئر ہونے والے ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کرنے کے لئے وفاق سے مہلت طلب کر لی ہے۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی ریٹائر منٹ کے حوالے سے
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال صوبائی سرکاری محکموں سے 39000 ملازمین ریٹائر ہوتے ہیں لیکن رواں سال ریٹائر ہونے والے ملازمین کی

تعداد 39 ہزار سے کہیں زیادہ ہے۔ جن کے واجبات کی ادائیگی کے لئے پنجاب حکومت کے پاس فنڈ موجود نہیں۔ سرکاری ملازمین کی رئٹائر منٹ کی عمر 63 سال کرنے سے پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے تین سال کے لئے بند ہو جائیں گے۔