Tag Archives: ایسا

پی ٹی آئی چھا گئی ،پاکستانیوں کو ایسا ریلیف جو آج تک کسی حکومت نے نہ دیا،عمران خان نے زبردست فیصلے کر لئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے17 ایسے فیصلے کر لیے جن سے حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکو مت نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی اورگیس بل جمع کرانے کی مقررہ مدت 6 دن سے بڑھا 15 دن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
بل جمع کروانے کی مختصرمہلت کے باعث بجلی وگیس صارفین کو سالانہ 10ارب روپے جرمانہ اداکرنا پڑتاتھا ۔ وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے لیے حتمی سمری اورتشدد کا شکار بچوں اور

دیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کے لیے لاء ڈویژن ایک ہفتے کے اندر عمران خان لیگل ہیلپ لائن لانچ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔متحدہ عرب امارات،قطر اور دوسرے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی مدد سے ملازمت کے مواقع میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک ماہ کے اندر 4 مختص شدہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت خار جہ کے بیرون ملک مشنز کو برآمدات،کاروبار اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی جہت دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ۔ ایوی ایشن ڈویژن موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ایک ماہ کے اندر موبائل ایپ متعارف کروائے گا ۔ وزارت صحت ایک ہفتے میں پمز کی طرز پراو پی ڈیز میں مریضوں کی سہولت کے لیے قطار اور ٹوکن کا نظام متعارف کروائے گی۔پانی کی بہتر ترسیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جے آئی سی اے کی مدد سے ایک ماہ کے اندر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا ۔
پاکستان ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری ریلویز کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح پر قابل افسران بھرتی کریں گے۔ اوور سیز پاکستانی ڈویژن 15 دن کے اندر کال سرزمین موبائل ایپ لانچ کرے گا ۔عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی دکھانے کے لیے عام آدمی گیلری مختص کی جائے گی اور سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت کے لیے اہل فرنٹ ڈیسک افسران کا تقر ر کیا جائے گا۔



سعودی عرب نے جو کہا کردکھایا۔۔۔پاکستان میں ایسا بڑا پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت رزاق دائود سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی
سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائنری

لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔مشیرتجارت رزاق دائود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔دوسری جانب پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا، تمام منصوبے بلوچستان میں لگائے جائیں گے۔



مصباح الحق بھی وزیراعظم کے نقش قدم پر چل پڑے ،ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ وزیر اعظم بھی خو ش ہوجائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے کیمپ میں سخت محنت کی اور فٹنس میں بہتری لائے ہیں تاہم اگلے ہفتے قیادت سمیت اہم فیصلے کرینگے۔دوسری جانب وسیم خان کا کہنا ہے کہ 1،2 یا تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کا بھی طے کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ میں جب کپتان تھا تو
فائنل الیون کے انتخاب کیلئے اتھارٹی کپتان کو دی جاتی تھی اور اس

حوالے سے کپتان کو اہمیت دینی بھی چاہئے، چیف سلیکٹر اور کوچ ہونے کے ناطے آپ اپنا موقف ضرور دیتے ہیں لیکن کپتان نے گراؤنڈ میں عملی طور پر کام کرنا ہوتا ہے اس لئے اسے وہ کھلاڑی دینے چاہئیں جن پر اسے اعتماد ہو۔یاد رہے کہ عمران خان اپنے کرکٹ کیرئیر میں اس چیز کے بہت حامی تھی کہ پلینگ الیون چننے کا اختیار ٹیم کپتان کے پاس ہی رہنا چاہیے ۔



مسئلہ کشمیر، عمران خان مسلسل متحرک ، اب کی بار ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کو مرچیں لگ جائینگی

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز کے متحرک ارکان ، کشمیر کی صورت حال پر عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا اور ان سے مسئلہ کشمیر کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے اسلام آباد یا آزاد کشمیر میں مسئلہ کشمیر پر
انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھی شرکت کریں گے ۔ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں ، برطانوی یا یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز سے متعلق متحرک ارکان سمیت قانونی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا اور ان کے سامنے کشمیر کی صورت حال رکھی جائیں گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیںگی ۔



بھارتی ڈاکٹر نے یاسین ملک کو ایسا کیا ’’ایس ایم ایس‘‘کیا جس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کی نیندیں اڑا دیں ، ڈاکٹر کو بلا کر کیا سلوک کیا؟

نئی دہلی( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں کی انتہا ، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے حریت رہنما یٰسین ملک کے ساتھ ان کے خون کے ٹیسٹ بارے ایس ایم ایس کا تبادلہ کرنے پر ایک کارڈیالوجسٹ کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے
نے ممتاز کارڈیالوجسٹ اوبیندرا کا یول کو طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ڈاکٹر کایول کا کہنا ہے کہ ان سے یٰسین ملک کے ساتھ ان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کا تبادلہ کرنے کے معاملے کو ’’ حوالہ رقم ‘‘ سے جوڑ کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی

ہے ۔



پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد بڑا”یوٹرن“وزارت خزانہ نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان (آج) کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کیلئے عملی

اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان (آج) کیا جائے گا۔



اسامہ قمر کائرہ کی 21ویں سالگرہ پر قمر زمان کائرہ نے ایسا پیغام جاری کیاجس نے سب کو آبدیدہ کردیا

لاہور(سی پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے مرحوم بیٹے سے متعلق ٹویٹر پیغام جاری کیا جس نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قمر زمان کائرہ نے اپنے مرحوم بیٹے اسامہ اور اس کے دوست کی تصویر شئیر کی اور کہا کہ اسامہ قمر کائرہ، میں تمہیں تمہاری 21 ویں سالگرہ پر بہت مِس کر رہا ہوں۔انہوں نے ٹویٹر صارفین سے
درخواست کی کہ وہ اسامہ کے ساتھ ساتھ اس کے دوست حمزہ بٹ کے لیے بھی دعا کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ ان دونوں

کو جوار رحمت میں جگہ اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ قمر زمان کائرہ کے اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو افسردہ کر دیا، ٹویٹر صارفین نے قمر زمان کائرہ کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو صبر کی تلقین کی۔



نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور حکومت مجرم ہونگے،شہبازشریف کی اس دھمکی پر سینئر صحافی کا ایسا کراراجواب کہ۔۔۔3 دفعہ کےوزیراعلیٰ کو شکل دکھانے کے لائق نہ چھوڑا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری کولیکر شہبازشریف نے انتباہ کیا کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور حکومت مجرم ہونگے،اس دھمکی پر سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے سابق وزیر اعلیٰ کوجواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ
تین دفعہ کےوزیراعلیٰ پنجاب صاحب2018 کا سروے،پنجاب جیلوں میں8242بیمارقیدی5223ہیپا ٹائٹس سی،1979ہیپا ٹائٹس بی،530ٹی بی ،3ہزارایڈزاور جیل ہسپتالوں میں پانی ملےلال شربت اور اسپرین کےعلاوہ کوئی دوائی نہیںکبھی اس پر بولے،کچھ کیاان کامجرم



پاکستان کتنے منٹ میں اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے؟کل صبح ایسا کیا ہوا جس کو کسی نے نوٹ ہی نہیں کیا،بڑے انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری 12منٹ سے بھی کم وقت میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
شاہین تھری آواز کی رفتار سے 18گنا تیز ہے 27 اور 28کی رات کو پاکستان نے تو بات ہی نہیں کی ،انڈین ٹی وی نے بات اٹھائی کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل موو کر دیئے تھے، جس کے بعد آپ دیکھیں 28کی صبح اچانک دنیا حرکت میں آگئی اور ایک چیز جو ہم نے نوٹس نہیں کی کہ اسی صبح امریکا سے

اسرائیل کو ایئر تھری تھرڈ میزائل شفٹ ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ان میزائلوں کی ضرورت کیوں پڑی اس لئے پڑی کہ یہ جو میزائل ہے پاکستان کا ایک طرف تل ابیب کو دوسری طرف آئرلینڈ کو سب کو ہٹ کر سکتا ہے اس لیول پر جب بات چیت ہوتی ہے تو دنیا یہ نہیں دیکھتی کہ انٹینشن کیا ہے کیونکہ انٹینشن سے تو کبھی بھی تبدیلی ہو سکتی ہے پاکستان کسی بھی وقت یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اس نے کس کو ہٹ اور کس کو ہٹ نہیں کرنا ہے وہ تو رینج دیکھتے ہیں اور رینج اس کا پہنچتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل میں اس رات کو اور اس دن خوف و ہراس تھا او راس کا جو اسپانسر ہے امریکا اس کو بھی ڈر تھا کہ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کہاں تک جا سکتا ہے؟



برطانیہ کشمیریوں کیلئے کھل کر سامنے آگیا ،ایسا اعلان کردیا جس نے بھارت کی نیندیں اڑادیں

اسلام آباد(سی پی پی) برطانوی پارلیمانی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کررہاہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے،کشمیر کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں،کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے سامنے اجاگرکرنا ہوگا،رکن برطانوی وفد نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر سب کو تحفظات ہیں،خطے میں امن کیلئے
مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کیمطابق ہی حل ہوناچاہیے،آرٹیکل 370اور35اے کا خاتمہ بھارت کا یکطرفہ اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکئی دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں زیربحث آیا،مقبوضہ کشمیر میں نسل

کشی کا خدشہ ہے،عالمی برداری کومسئلہ کشمیرپرتوجہ دینی ہوگی،رکن برطانوی وفدنے کہا کہ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر پر بتدریج آگے بڑھنا ہوگا۔