Tag Archives: تاریخ

پنجاب کابینہ کی تعداد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،جہازی سائز کی کابینہ کے باوجود کام کچھ نہیں ہو رہا ‘(ن)لیگ نے آئینہ دکھا دیا

لاہور( این این آئی)پنجاب کابینہ کی تعداد 46تک پہنچنے کے بعد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف اٹھانے کے بعد وزرا ء کی تعداد 36 ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے پانچ خصوصی مشیر بھی شامل ہیں۔عون چوہدری کو ہٹائے جانے کے بعد آصف محمود کو مشیر تعینات کیا
گیا جبکہ ابھی وزیراعلیٰ کے ترجمان کی تعیناتی باقی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے ترجمان بھی مشیر کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے

دور میں اڑتیس رکنی کابینہ پر اعتراض کیا جاتا تھا اور اب پنجاب میں جہازی سائز کی کابینہ ہے مگر کام کچھ نہیں ہو رہا ۔



تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی)تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی بھرپور کوریج کا اعادہ کررکھا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے 30 لیگ میچز میں سے 10 کی لائیواسٹریمنگ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہنے والا فائنل میچ ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
6کیمروں پر مشتمل ایونٹ کی لائیو اسٹریم کوریج سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ سے

شروع ہوگی۔ لائیو اسٹریمنگ کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے گی۔بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بھی ایونٹ کے میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔ اسٹیڈیم میں شیڈول پانچویں اور چھٹے راؤنڈ کے میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔لائیو اسٹریم میچز کی تفصیلات کے مطابق 14 سے 17 ستمبر: سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور،21 سے 24 ستمبر: سنٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن بمقام اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد،28 ستمبر سے یکم اکتوبر: سدرن پنجاب بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ،5سے 8 اکتوبر، ناردرن بمقابلہ بلوچستان بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی،28 سے 31 اکتوبر: بلوچستان بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،4 سے 7 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان بمقام بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،11 سے 14 نومبر: سندھ بمقابلہ ناردرن بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،18 سے 21نومبر،سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،25 سے 28 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،2 سے 5 دسمبر ناردرن بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوگا ۔ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مساوی کوریج دینے کے لیے لائیواسٹریمنگ کے لیے میچز کی تقسیم کی گئی ہے۔ بلوچستان 3،سنٹرل پنجاب 3،خیبرپختوانخوا
3،ناردرن 4،سندھ 3،سدرن 4 شامل ہیں ۔قائداعظم ٹرافی کے ساتھ ساتھ پی سی بی خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کررہا ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور جمخانہ گراؤنڈ میں 26 ستمبر کو ایونٹ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ قائداعظم ٹرافی کے جن میچز کی لائیو اسٹریمنگ نہیں کی جارہی۔
ان میچز کی جھلکیاں پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو پیکج کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔قائداعظم ٹرافی میں شریک کرکٹرز کو مداحوں سے جوڑنے کے لیے پی سی بی کی حکمت عملی کے مطابق سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کی لائیو اسکورنگ کی جائے گی جبکہ پہلے راؤنڈ کے بقیہ 2 میچز کے اسکورز کی تفصیلات ہر 1 گھنٹے بعد پی سی بی کے سوشل میڈیا پر
جاری کی جائیں گی۔قائداعظم ٹرافی میں #QEA19 ہیش ٹیگ رکھا گیا ہے۔بیان کے مطابق پی سی بی تینوں میچز کی ہائی ریزولیشن تصاویر جاری کرے گا۔برائے مہربانی تصاویر استعمال کرتے وقت پی سی بی کو کریڈیٹ ضرور دیں۔پی سی بی تمام فرسٹ کلاس میچز کی رپورٹ انگریز ی میں مہیا کرے گا جبکہ تمام میچز کا راؤنڈ اپ اردو میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے
کھیل کے فروغ اور مداحوں کو کرکٹ سے جوڑنے کیلئے پہلے راؤنڈ کے تینوں میچزکیلئے شائقینِ کرکٹ کا داخلہ مفت رکھا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک داخلی راستہ مختص ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مداح دو نمبر گیٹ سے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں،تمام تینوں میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

موضوعات:

loading…



نئی تاریخ رقم،جاپان میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا کامیاب تجربہ

ٹوکیو(این این آئی)آئندہ سال ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے دوران شائقین کوممکنہ گرمی کی شدت  سے بچانے کے لیے مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں آئندہ سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں اولمپک مقابلے شیڈول ہیں۔منتظمین کے مطابق
ان مہینوں میں ٹوکیو کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے۔گرمی کی شدت کوکم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے دس منٹ تک مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا۔منتظمین کے مطابق ممکن ہے کہ اس برفباری سیگرمی کی شدت میں کمی نہ ہولیکن یہ ٹھنڈک کا احساس ضرور

دیگی۔



ٹیکس وصولی،پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،ایف بی آر نے صرف  73دن میں کتنا ریونیو جمع کرلیا؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 73یوم میں 650 ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے آل ٹائم ریکارڈ قائم کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2019 سے 11 ستمبر 2019 تک کے 73 دنوں میں ایف بی آر نے اگرچہ 650 ارب روپے جمع کئے ہیں مگر مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 1072 ارب روپے کے محاصل جمع کرنے کا آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہے۔اس طرح باقی 19 ایام میں ایف بی آر نے 422 ارب روپے کے محاصل جمع کرنا ہونگے جو ماضی

کی ایف بی کی کارکردگی کے تناسب سے ناممکن
نظر آرہے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی تاریخ میں کبھی ستمبر کے آخری 19 دنوں میں 422 ارب روپے جمع نہیں کئے جا سکے۔ایف بی آر کاپہلی سہ ماہی کا ٹارگٹ 1072 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سے ایف بی آر نے 580 ارب روپے پہلے دو ماہ (جولائی اگست2019) میں جمع کئے ہیں۔12 سے 30 ستمبر 2019 میں ایف بی آر کو 422 ارب روپے کا ہمالیہ پہاڑ سے بلند ٹارگٹ حاصل کرنا پڑے گا، اگر30 ستمبر 2019 تک ایف بی آر 422 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ ایف بی آر کی تاریخ کا نیا ریکارڈ سمجھا جائے گا۔



بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کب سے شروع ہو گی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ڈھاکہ( آن لائن )بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز (کل) جمعہ سے بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی، شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، 14 ستمبر کو دوسرے میچ میں افغانستان اور زمبابوے کی
ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا، 18 ستمبر کو چوتھے میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی، پانچواں میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ چھٹا اور

آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔



پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ خسارہ 65 فیصد اضافے کیساتھ تین ہزار 400 ارب روپے سے تجاوز،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی(این این آئی)بجٹ خسارے کا ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ پہلی بار بجٹ خسارہ 65 فیصد اضافے کیساتھ تین ہزار 400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔مالی سال 2018-19میں بھی ایف بی آر ریونیو کے اہداف حاصل کرنے میں یکسر ناکام رہی۔ اخراجات 8345 ارب روپے تک پہنچ گئے اور آمدن 4900 ارب رہی جن میں ایف بی آر نے صرف 3829 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا۔
بجٹ خسارہ 1184 ارب روپے اضافے کے ساتھ 3444 ارب روپے ہو گیا،یعنی تخمینہ تھا 5.1 فیصد اور بجٹ خسارے کی بات 8.9 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 2017-18 میں یہی خسارہ 2260

ارب روپے، یعنی 6.6 فیصد رہا۔ قرضوں پر سود کی مد میں 591 ارب روپے اضافے کے ساتھ 2091 روپے ادا کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق 2018-19 میں وفاق نے 4071 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ صوبوں نے 401 ارب روپے کا  ٹیکس ریونیو جمع کیا۔2017-18 کے مقابلے میں 2018-19 میں مجموعی آمدن میں 328 ارب روپے کمی آئی جبکہ اخراجات میں 857 ارب روپے اضافہ ہوا اور یوں خسارہ 1185 ارب روپے بڑھ گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے گذشتہ مالی سال میں 3444 ارب روپے قرض لیا گیا۔ مقامی بینکوں سے 3028 ارب روپے جبکہ بیرون ملک سے 416 ارب قرضہ حاصل کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے تحت بجٹ خسارے میں نمایاں کمی لانے پر زور دیا تھا۔مالی سال 2019-20 کیلئے مالی خسارے کا ہدف 3151 ارب روپے یا جی ڈی پی کے 7.2 فیصد کے مساوی مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال بجٹ خسارے میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ سال جولائی 2017 سے جون 2018 کا بجٹ خسارہ 2260 ارب روپے تھا، جولائی 2016 سے جون 2017 میں بجٹ خسارہ 1863 ارب روپے تھا، جولائی 2015 سے جون 2016 میں بجٹ خسارہ 1349 ارب روپے تھا اور جولائی 2014 سے جون 2015 میں بجٹ خسارہ 1456 ارب روپے تھا۔



پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کب ہو گی ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

کراچی( آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم ٹی ٹوینٹی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت 11 ستمبر سے شروع ہو جائے گی ، پہلے مرحلے میں ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ نجی کوریئر کمپنی کے بوتھ سے بھی ٹکٹیں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کراچی میں 27 ، 29 ستمبر اور 2

اکتوبر کو شیڈول ہیں ۔ سندھ حکومت نے میچز کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینے کا اعلان کر دیاہے جبکہ مہمان کھلاڑیوں کو بھی سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔یادر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹر تعینات کر دیا ہے جبکہ وقار یونس قومی ٹیم کے باولنگ کوچ ہوں گے تاہم ابھی بیٹنگ کوچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے ۔



جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس ختم، پلی بارگین کی درخواست منظور ملکی خزانے میں تاریخ کی سب سے بڑی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی ہے.تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارعبدالغنی مجید سمیت سات ملزمان نے آخر کار پلی بارگین کرتے ہوئے 10 ارب 66 کروڑ روپے واپس کرنے کے لیے درخواست کر دی ہے جسے عدالت نےسماعت کیلئے منظور کر لیا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے
سابق صدر آصف علی زر داری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو سابق صدر آصف علی

زرداری اور فریال تالپور کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کر دیا گیا،ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔جج نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کرینگے۔عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا۔ جج نے کہاکہ درخواستیں میں سن لیتا ہوں لیکن مین کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے۔ عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی ۔ قبل ازیں آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی احتساب عدالت پہنچیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سعید غنی، نفیسہ شاہ اور دیگر رہنما بھی احتساب عدالت میں موجود تھے ۔ اسموقع پر سابق صدر آصف زرداری سے پارٹی راہنماؤں نے ملاقاتیں بھی کیں ۔



پی ٹی اے نے ڈبل سم موبائل فونز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ڈبل سم موبائل فونز کی رجسٹریشن میں 15 ستمبر تک توسیع کا اعلان کردیا۔ایک پبلک نوٹس کے ذریعے پی ٹی اے نے ڈبل سم استعمال کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 ستمبر تک اپنا موبائل رجسٹر کرائیں جس کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔ اس سے قبل پی ٹی اے نے ڈبل سم والے صارفین کو اپنے فون کا دوسرا آئی ایم ای آئی 31 اگست تک رجسٹر کرنے
کی ہداہت کی تھی۔خیال رہے ہر ڈبل سم والے موبائل کا الگ الگ آئی ایم ای آئی ہوتا ہے۔ سکیورٹی

حالات کے پیش نظر پی ٹی اے ملک بھر میں ڈبل سم فون کی رجسٹریشن کررہا ہے۔ پی ٹی اے نے اپنے دئیے ہوئے نمبر اور ویب سائٹ پہ ڈبل سم رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا ہوا ہے۔پی ٹی ای نے خبردار کیا ہے کہ ڈوئل سم رجسٹر نہ ہونے کی صورت میں موبائل فون 15 ستمبر کے بعد استعمال کے قابل نہیں رہیں گے۔



انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا ؟ تاریخ سامنے آگئی

ڈربی (این این آئی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ(آج)4 ستمبر سے مانچسٹر کے مقام پر شروع ہوگاتفصیلات کیمطابق انگلینڈ اور آسٹریلیاں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز 1-1 برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور
آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں

ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔