Tag Archives: ترین

بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری ،عمران خان، ملالہ یوسفزئی اور مولانا طارق جمیل بھی شامل جانتے ہیں اس لسٹ میں سب سے اوپر کون ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں بھی شامل،میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سر فہرست ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور

معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جب کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اعزازی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔



  ایف بی آر نے خام لوہے پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ایک ساتھ24ہزار روپے فی ٹن اضافہ کردیا، قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پشاور(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خام لوہے پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 47ہزار روپے فی ٹن سے بڑھا کر 71ہزار روپے فی ٹن کردیا ہے جاری ہونے والے ایس آر او نمبر 992کے مطابق خام لوہے پر 71ہزار فی ٹن کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی ایک اور ایس آر او نمبر 993جاری کر کے 29جون 2019کو جاری ہونے والے
ایس آر او نمبر 697منسوخ کردیا ہے جس میں خام لوہے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 47ہزار روپے فی ٹن مقرر کی گئی تھی نئے ایس آراو میں لوہے و سٹیل کی منصوعات پرسابق فیڈرل

ایکسائز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے جو سٹیل بار پر 83ہزار روپے فی ٹن، سٹیل بلٹ پر 74ہزار روپے فی ٹن جبکہ سٹیل بالا اور شپ پلیٹ پر 72ہزار روپے فی ٹن ہے۔



سندھ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی خبریں،فردوس عاشق اعوان نے اہم ترین اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں،تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں؟
جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے وہ مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں، وزیر اعظم

(آج) مظفر آباد میں اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے، صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا۔ جمعرات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر کے جمہوری سوچ زہن اور جمہوریت پی یقین رکھنے والے عوام کو مبارکباددیتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت نے ایک سال مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر ہارڈ ٹاکس ہوئیں اور باہر تنقید کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اب فنگشنل ہے اور کلیدی کردار اداکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درست سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطاب ایک ایسے موقع پہ ہورہا ہے جب کشمیریوں کے حق خودارادیت کے موقف کو پارلیمنٹ سے دنیا کے سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جمعہ کو اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم یکجا ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ جنھیں سیاسی پختگی کی ضرورت ہے وہ قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی صوبے کو تقسیم کرنے کے حوالے غیرزمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے والوں نے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکجہتی کی آواز کشمیریوں کے ذخم پر مرہم رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے قوم توقع کرتی ہے وہ سندھ کے نام پر سیاست کرنے والے وہاں کے مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ خصوصا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس کے لئے تیار نہیں،صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیاور تصادم کی بجائے مفاہمت سے کام لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح کے لئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرے۔ انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا،وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب ایک وے فارورڈ ہوگا۔



وہاب ریاض نے اپنے مستقبل سے متعلق اہم ترین فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)فاسٹ بولر وہاب ریاض نے طویل دورانیہ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا، وہ قائد اعظم ٹرافی کے لیے سدرن پنجاب کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض بھی محمد عامر کے
نقش قدم پر چلتے ہوئے محدود اوورز کی کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وہاب سے قبل 27 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور وہ مستقبل میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلنا چاہتے



سری لنکن کھلاڑیوں کودورہ پاکستان سے انکار مہنگا پڑ گیا بھاری قیمت چکانا پڑ گئی،بورڈ کا سخت ترین ایکشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے دور پاکستان سے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ
بھی کیا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلنا

ہیں۔

موضوعات:

loading…



 ورلڈ انڈیکس نے2019 کے20 خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی،بھارت خطرناک پوزیشن پر، پاکستان کے بارے میں زبردست انکشاف

کراچی(این این آئی) ورلڈ انڈیکس نے دنیا کے20خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی، فہرست میں پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر جنوبی افریقہ، تیسرے پر نائیجریا،چوتھے پر ارجنٹینا اور پانچویں نمبر پر بھارت موجود ہے، خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کانام شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس نے2019 کے20 خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی،ان ممالک میں سرفہرست برازیل،دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ، تیسرے پر نائیجریا،چوتھے پر ارجنٹینا
اور پانچویں نمبر پر بھارت،پیئرو کا چھٹا نمبر،کینیا ساتویں،یوکرائن آٹھویں،ترکی نویں اورکولمببیا کا دسواں نمبر ہے۔ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے20 خطرناک ترین ممالک میں

پاکستان کو نام نہیں ہے،فہرست میں گیارہ نمبر پر میکسکیو، متحدعرب امارات بارہ نمبر پر،مصر کا تیرواں نمبر،فلپائین چودہ نمبر پر ہے، اسی طرح اٹلی پندرہ،امریکی ریاستیں سولہ، انڈونیشیا سترہ،یونان اٹھارہ،کویت انیس اور 20 ممالک کی خطرناک ترین فہرست میں آخری نمبر پرتھائی لینڈ شامل ہے۔



بھارت کا دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں کیخلاف گھنائونا منصوبہ تیار، 2افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی، نیا محاذ کھل گیا

سرینگر(آن لائن)سوشل میڈیا پر بھارتی سرکار کیخلاف تنقید کرنے والوں کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے ایس ایس پی یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی پاسپورٹ منسوخی کے عمل کا جلد آغاز ہو گا۔ کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دو
کشمیریوں کی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کے کردار پر تنقید کی تھی۔ 2014ء میں مودی کے اقتدار میں آنے سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاریوں میں اضافہ

دیکھنے میں آ رہا ہے۔



بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا، وزیراعظم عمرا ن خان نے سخت ترین حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارت کے صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کر نے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ بھارت کے صدر نے پاکستان سے آئر
سپیس استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی ہندوستان کے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم انہیں اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی صدر نے آئس لینڈ روانہ ہونا تھا ۔وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی



پاکستان نے جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ تیار کر لیا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ پاکستان نے سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ بنا لیا.مقامی طور پر تیار کیا گیا سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی سے لیس براق ڈوران پندرہ ہزار فٹ کی بلندی سے اپنے ہدف کو کامیابی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی ٹیکنالوجی میں اہم اہداف حاصل کر لیا گیا ہے۔
میزائل ٹیکنالوجی سے مسلح ڈرون بھی تیار، براق ڈروان پاکستان سائندانوں اور انجئیرز کی صلاحیتوں کا شاہکار ہے۔براق ڈرون 15ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل 10 گھنٹے تک پرواز

کر سکتا ہے۔میزائل سے لیس یہ ڈرون مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برا سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی کا حمل ڈرون ہے۔مسلح افواج کے زیر استعمال شہیپر ڈرون بھی مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جو سرحدوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔پاکستان میں اس وقت آٹھ سے زائد ادارے ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جب میں پرائیویٹ سیکٹر بھی شامل ہیں۔ڈرون ٹیکنالوجی کے تمام منصوبے سٹریٹیجک پلان ڈویڑن کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں،پاکستان متحدہ عرب امارا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو سرویلنس ڈرون برآمد کر رہا ہے۔جب کہ دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب کر دئیے گئے تھے۔ ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9جدید ریڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے اہم مرکزی ائیرپورٹس پر نصب کیے ہیں،نصب کیے جانے والے جدید ریڈار کے بعد ملکی فضائی سرحدوں اور فضائی حدود کی موثر حفاظت اور نگرانی کی جا سکے گی۔یہ ریڈار پہلے لگائے جانے والے ریڈار کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں۔



 ایشیائی ترقیاتی بنک نے جنوبی ایشیائی ممالک میں مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کردی، پاکستان کی انتہائی تشویشناک پوزیشن

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان کوسب سے زیادہ مہنگائی والا ملک قراردیاہے.پاکستان بنگلہ دیش. نیپال. سری لنکا سے بھی پیچھے رہ گیا. پاکستان ہر روز سنگین معاشی بحران میں پھنس رہا ہے. ملک پر قرضوں کا بوجھ روز بہ روز بڑ ھ رہا ہے. عوام کے
لیے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے. عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتاہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ کررہی

ہے. تحریک انصاف کے دور میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے ملک معاشی طور پر دلدل پھنس رہا ہے. ایک سال میں ملک کو مالیاتی طور پرکمزور کردیا گیا ہے۔