Tag Archives: جاتے

”یہاں تو فیصلے ویڈیو دکھا کر لئے جاتے ہیں“وہ کون لوگ ہیں جو ججوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں؟کیپٹن (ر) صفدرکھل کر بول پڑے

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بیانیے کو مقبولیت ملی ہے،اس عدالت کا سوچنا چاہیے جس کے جج کی ویڈیو دکھا کر فیصلہ لیا گیا۔مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہاں تو فیصلے
ویڈیو دکھا کر لئے جاتے ہیں،جج نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا؟۔اصل پریشانی کی بات یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ججوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر لیگی رہنما ہارون بھٹہ، مرزا جاوید سمیت دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔



اسلام آباد میں بھارتی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی یا نہیں ؟اہم فیصلے کر لئے گئے، جانتے ہیں جاتے جاتے ہائی کمشنر نے سفارتخانے میںکیا کام کیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ وطن واپسی کیلئے پروگرام میں تبدیلی کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعےدبئی روانہ ہوگئے، اس سے پہلے انہوں نےاسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہونا تھا جہاں سے براستہ واہگہ نئی دہلی جانا تھا، روانگی سے قبل بھارتی ہائی کمشنر نےہائی کمیشن میں ایک غیر رسمی تقریب میں عملے سے خطاب کیا،اس موقع پر ہائی کمیشن کے
عملے نےان سے وابستگی کے جذبات کااظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا،دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی یوم آزادی کے حوالہ سے ہائی کمیشن کی جانب

سے اسلام آباد میں تقریبات کومنسوخ کردیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن 15اگست کواپنے یوم آزادی کی تقریب محدود سطح پر ہائی کمیشن میں ہی کریگا۔یا درہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات کے بعد پاکستان نے بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دئیے تھے ۔



مودی کی زندگی کا صرف ایک مقصد ہے‘ پاکستان کو نقصان پہنچانا‘ دوسری طرف آپ اگر عمران خان کو انگلی یا آنکھیں دکھائیں تو یہ آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتے ہیں‘ حکومت کی جگہ فوج کی طرف سے واضح پالیسی آچکی،الارم بج چکے،اب کیا ہونیوالا ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

ہم اگر عمران خان اور نریندر مودی کی شخصیت کا تجزیہ کریں تو ہمیں دونوں میں شدت ملے گی‘ مودی متعصب بھی ہیں اور مسلمانوں اور پاکستان کے انتہائی خلاف بھی‘۔۔ان کی زندگی کا صرف ایک مقصد ہے‘ پاکستان کو نقصان پہنچانا‘ دوسری طرف آپ اگر عمران خان کو انگلی یا آنکھیں دکھائیں تو یہ آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتے ہیں‘ پاکستان اور انڈیا دونوں۔۔اس وقت دو بے لچک اور شدت پسند لیڈروں کے ہاتھ میں ہیں چناں چہ یہ خطے کی تاریخ کا مشکل ترین لمحہ ہے‘ اب کچھ بھی ہو سکتا ہے‘
آج عمران خان نے انڈیا کو واضح

پیغام دے دیا (عمران خان ساٹس) دوسری طرف آپ نریندر مودی کا بیانیہ بھی دیکھیے‘ آج۔۔ان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا مقبوضہ کے بعد آزاد کشمیر بھی حاصل کریں گے، آپ دیکھ لیجیے دونوں طرف کتنی شدت (موجود) ہے چناں چہ خطرہ ہے دنیا ایک خوف ناک ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے‘ دنیا نے اگر انڈیا کو لگام نہ دی تو جنگ کی آگ پھیلتے دیر نہیں لگے گی‘ الارم بج چکے ہیں بس پہلی گولی چلنے کی دیر ہے اور دنیا خاک اور خون میں دفن ہو جائے گی‘ اللہ۔۔اس خطے کی حفاظت کرے‘ ہم آج کے ایشو کی طرف آتے ہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے،ہاتھ کاٹ دینے چاہئیں، ہم کشمیر کو فلسطین اور خطے میں نیا اسرائیل بننے دیں گے،پاکستان کے پاس جھکنے کا کوئی راستہ نہیں، اب کشمیریوں کیلئے ڈٹ جانے کا وقت آگیا ہے،مودی نے صرف کشمیریوں کے حقوق نہیں چھینے، پاکستان کی غیرت اور عزت کو للکارا ہے،آج کہیں سے ہماری حمایت میں ایک لفظ نہیں آیا، کیا یہ تنہائی اور خارجہ پالیسی کی ناکامی نہیں ہے؟،کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور آخری دم تک جائینگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کیا۔ ا?ج کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ کشمیری رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کر دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس اہم موقع پر بھی تمام ممبران اسمبلی موجود نہیں، افسوس بجٹ کے وقت اور آج کے اہم سیشن میں ممبران کی تعداد پوری نہیں ہے۔ اڑتالیس گھنٹے (گزر) چکے ہیں
لیکن حکومت نے ابھی تک اپنی پالیسی واضح نہیں کی‘ حکومت کی جگہ فوج کی طرف سے واضح پالیسی آ چکی ہے‘ آج کور کمانڈرز کی میٹنگ ہوئی‘ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کی‘ کور کمانڈرز کا کہنا تھا پاکستان نے کبھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا 35 اے کو تسلیم نہیں کیا‘ اب بھارت نے خود ہی اس کھوکھلے بہانے کو ختم کردیا ہے۔ حکومت کلیئر کیوں نہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا اور دنیا انڈیا کی جسارت پر کیوں خاموش ہے‘ ہم کہیں سفارتی تنہائی کا شکار تو نہیں ہیں‘ ہم۔۔اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



شہبا ز حکومت کو برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے فنڈ پی ٹی آئی کے کون سے موجودہ رہنمانے دئیے تھے؟ایک موجودہ وزیر جو شہبازشریف کے ساتھ برطانیہ بھی جاتے رہے؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ تھے جس نے پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کو 2009 اور 2012 کے درمیان شہباز شریف کی حکومت میں فنڈ دیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شہباز شریف کی حکومت کے دوران چار سال 2007 تا 2012 پنجاب کیلئے ڈی ایف آئی ڈی کے مرکزی معاون تھے۔
وہ پنجاب میں پورے ڈی ایف آئی ڈی پروگرام کے مرکزی مشیر تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق جب شہباز شریف بطور

وزیر اعلیٰ ڈی ایف آئی ڈی سے ملاقاتوں کیلئے برطانیہ گئے تو وہ ان کے ہمراہ تھے۔ پی ایس ڈی ایف پاکستان میں سب سے بڑا اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف پر زلزلہ زدگان کیلئے دی گئی برطانوی امداد میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔



پارلیمنٹ میں تو لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا دی گئی، عوام کو کیسے روکو گے؟ مریم نواز منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے ٹوئٹر پر متحرک

منڈی بہاؤالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سے چلی تو راستے میں کارکنان نے جگہ جگہ ان کا پرتپاک استقبال کیا، راستے پرمریم نواز کی گاڑی پر مسلسل پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔ اس موقع پر مریم نواز ٹوئٹر پر مسلسل متحرک رہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تو لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا دی گئی ہے، عوام کو کیسے روکو گے،
دوسری جانب منڈی بہاؤالدین جلسے میں نوجوانوں نے نواز شریف کو رہا کرو کی ٹی شرٹس پہن رکھی ہیں، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سالم

انٹرچینج پر لوگوں کا اتنا ہجوم ہے کہ ایک گھنٹہ سے گاڑی بالکل چل نہیں پا رہی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کا قافلہ کچھ ہی دیر میں منڈی بہاؤالدین پہنچ جائے گا، جہاں مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گی۔



امیر قطر نے جاتے جاتے عمران خان کی جھولی خوشیوں سے بھر دی، ایسا شانداراعلان کہ پی ٹی آئی حکومت میں نئی جان پڑ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کردیا۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔
قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے پر

پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے ۔



5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی، محمد عامر

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ 5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔ایک انٹرویو میں قومی فاسٹ بالر نے کہا کہ اس وکٹ پر بس ایریا ہٹ کرنے کی بات تھی، اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔
محمد عامر کے مطابق اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو میچز ضرور جیتیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل

کیں۔ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔



”جب بات انسانیت کی ہو تو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دئیے جاتے ہیں“ بلاول زرداری مریم نواز کی حمایت میں بول پڑے، حکومت کو کھری کھری سنادیں 

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے، سلیکٹڈ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے؟۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت
سلوک ہے، سلیکٹڈ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے؟۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے،

جب بات انسانیت کی ہو تو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھر حکمران بنو۔