Tag Archives: جانتے

بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری ،عمران خان، ملالہ یوسفزئی اور مولانا طارق جمیل بھی شامل جانتے ہیں اس لسٹ میں سب سے اوپر کون ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں بھی شامل،میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سر فہرست ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور

معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جب کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اعزازی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔



پسند کی شادی، سکھ لڑکی مسلمان لڑکے کے خاندانوں میں راضی نامہ ، جانتے ہیں صلح کرانے میں کس نےاہم کردار ادا کیا؟

ننکانہ (آن لائن)صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں پسند کی شادی کرنے والی سکھ خاندان کی لڑکی اور مسلمان لڑکے کے خاندانوں میں راضی نامہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں میں راضی نامہ کے مطابق سکھ خاندان کی لڑکی اپنی فیملی کے ساتھ جانا چاہے تو جا سکتی ہے، لڑکا یا اس کا خاندان اس فیصلے کیخلاف کسی عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے کے خاندانوں کے درمیان ہونے والے راضی نامے
میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں مسلمان

لڑکے حسان اور سکھ لڑکی جگجیت کور نے کچھ روز قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کی فیملی نے الزام عائد کیا تھا کہ لڑکی کو زبردستی مسلمان کیا گیا ہے جبکہ حسان کا دعویٰ ہے کہ جگجیت کور پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔



رحمن ملک کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کی جائے ، جانتے ہیں آگے سے بھارت کی درخواست پر ٹوئٹر انتظامیہ نے کیا جواب دیا

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی درخواست پر ٹو ئٹر نے سینیٹر رحمان ملک کے ذاتی اکائونٹ بلاک کرنے سے انکار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بھارتی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ ترجمان رحمن ملک کے مطابق ٹوئٹر نے بھارتی
حکومت کی طرف سے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف شکایت رد کردی، ٹوئٹر نے اپنے ای میل میں سینیٹر رحمان ملک کو مطلع کیا کہ بھارت کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ ٹوئٹر نے کہاکہ ہم نے شکایت کا بغور جائزہ لیا اور کسی قسم کی خلاف ورزی نہ



آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جانتے یہ ریکارڈ کس کھلاڑی نے توڑا؟

پالے کیلی( آن لائن )سری لنکن فاسٹ بائولر لیستھ مالنگا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ آفریدی نے 98 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا کی وکٹوں کی تعداد 99 ہو گئی



اوورٹیک کرنے پرسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے معروف ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں جانتے ہیں اس ممبر اسمبلی کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے نگرپارکر تفریح کے لئے آنے والے جسٹس گلزار احمد نے تیزی سے اوور ٹیک کرنے والی ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد تھر تفریحی وزٹ پر آئے ہوئے تھے اور وہ اسلام کوٹ سے نگرپارکر جا رہے تھے کہ راستے میں ممبر قومی اسمبلی سکندر راھوپوٹو کی گاڑیوں نے سائرن بجا کر تیزی سے آکر اوور ٹیک
کیاجس پر جسٹس گلزار احمد شدید غصہ ہو گئے اور ان کی گاڑیوں کو رکوا دیا۔جس گاڑی میں ممبر قومی سمبلی اور ان کی فیملی سوار

تھی اس کو جانے دیااور باقی ساتھ پروٹوکول کی اضافی گاڑیوں مع پولیس موبائل کو نگرپارکر پولیس سٹیشن پر پولیس تحویل میں کھڑی کرا دیں۔اس ضمن میں ایس ایچ او نگرپارکر حامد مری نے بتایا کہ ایم این اے کی گاڑیوں کو فی الحال کھڑا کر دیا گیاہے۔واضح رہے قومی اسمبلی سکندر راھوپوٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ۔



بختاور بھٹو کی شادی کی اطلاعات ! جانتے ہیں لڑکا کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعوی ٰکیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ بختاور کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی ہونے لگی ہے ، بہت اچھی بات ہے اگر وہ خوش ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ آصفہ بھٹو زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول نہیں تھا۔آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے گند میں لا رہے ہیں ۔ آصفہ پڑھی لکھی ہے ، اچھی بچی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ بی بی
بول رہی

ہے۔ آصفہ بھٹو کو اسی لیے سیاست میں لایا جا رہا ہے کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کی آپس میں کوئی جھڑپ ہوئی ہےاور وہ کافی دن سے ان سے ملے نہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ افواہیں تو ہیں اور مجھے بھی ایک ایسے شخص نے بتایا ہے جو ایسی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔یاد رہے کہ طبیعت خراب ہونے پر سابق صدر کو پمز میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا اب وہ واپس اڈیالہ جیل لے جائے جا چکے ہیں۔



تھائی لینڈ نے 2افراد کو پاکستان کے سپرد کردیا ، جانتے ہیں یہ دونوں افراد کون ہیں؟

اسلام آباد(آن لائن)تھائی لینڈ نے منشیات سمگلرز نعیم اور شاہد کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں سمگلرز منشیات سمگلنگ کے جرم میں تھائی لینڈ میں قید تھے۔ دونوں ملزمان اپنی باقی ماندہ سزا پاکستان میں پوری کریں گے۔ دونوں ملزمان کو وزارت داخلہ کی درخواست پر تھائی لینڈ نے پاکستان کے حوالہ کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے دونوں ملزمان کواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جہاں وہ اپنی باقی ماندہ سزا پوری کریں گے۔ دونوں ملزمان کو منشیات اسمگلنگ کے معاملہ پر تھائی لینڈ میں

سزا سنائی گئی تھی اور دونوں ملزمان کو باقی ماندہ سزا پاکستان میں مکمل کرنے کے لیے پاکستان واپس لایا گیا ہے۔



کشمیر پر خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ۔۔۔!!! ریاست ناگا لینڈ نے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنا لیا، قومی ترانہ بھی جاری ، جانتے ہیں یوم آزادی کس تاریخ کو منانے کا اعلان کردیا؟مودی پر سکتہ طاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی ریاست ناگا لینڈ نے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنا لیا اور قومی ترانہ بھی جاری کر دیا۔ شورش زدہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ کی حکومت نے اپنی وفاقی حکومت بنانے، بھارت سے الگ ہونے اور 14 اگست 2020 کو یوم آزادی
منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جس میں ناگا لینڈ نے خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک

ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا۔ناگا لینڈ 14 اگست 2020 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منائے گا۔ ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا۔ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔

موضوعات:

loading…



اسلام آباد میں بھارتی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی یا نہیں ؟اہم فیصلے کر لئے گئے، جانتے ہیں جاتے جاتے ہائی کمشنر نے سفارتخانے میںکیا کام کیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ وطن واپسی کیلئے پروگرام میں تبدیلی کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعےدبئی روانہ ہوگئے، اس سے پہلے انہوں نےاسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہونا تھا جہاں سے براستہ واہگہ نئی دہلی جانا تھا، روانگی سے قبل بھارتی ہائی کمشنر نےہائی کمیشن میں ایک غیر رسمی تقریب میں عملے سے خطاب کیا،اس موقع پر ہائی کمیشن کے
عملے نےان سے وابستگی کے جذبات کااظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا،دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی یوم آزادی کے حوالہ سے ہائی کمیشن کی جانب

سے اسلام آباد میں تقریبات کومنسوخ کردیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن 15اگست کواپنے یوم آزادی کی تقریب محدود سطح پر ہائی کمیشن میں ہی کریگا۔یا درہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات کے بعد پاکستان نے بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دئیے تھے ۔



سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ایک اور سنگین الزام عائد، معاملہ بگڑ گیا، جانتے ہیں انہوں نے صدر کو کتنے خط لکھے تھے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر قومی ادارے کےخلاف اکسانے کی فرد جرم بھی عائد ۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی آئینی درخواست میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ اٹارنی جنرل کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کرائے گئے جواب الجواب میں قومی اداروں کی شق کا اضافہ کیا گیا جو اصل
شوکاز میں شامل نہیں تھا، معلوم ہوا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط کے حوالہ سے شوکاز نوٹس میں جسٹس فائزپر اداروں کی تضحیک کی فردجرم عائد کی ہے۔ایک سینئر حکومتی

عہدیدار نے انکشاف کیا کہ جسٹس فائز نے صدر مملکت کو تین خط لکھے تھے، تیسر اخط منظر عام پر نہیں آیا جس میں میڈیا ٹرائل کی شکایت کی گئی تھی۔