Tag Archives: جانے

مری جانے والوں کے مزے ، حکومت کی جانب سے زبردست سہولت فراہم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہاؤس اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےعوام کے لیے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے
لیے کھول دیا جائے گا۔عوام پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی میں رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے۔ دونوں جگہوں پر کمرے کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کہ گورنمنٹ ہاؤس مری سے ایک ماہ میں تقریباً 10

لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔یا درہے کہ گورنمنٹ ہاؤس مری کو کچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔



شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ائیرپورٹ سے مانچسٹر جانے والی پرواز سے اتار کر نیب کے حوالے کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے لیے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے والا محمد ساجد نامی فرنٹ مین گزشتہ روزمانچسٹر جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کر لیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز 709کو اڑان بھرنے سے رکوا کر مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔نیب کی جانب سے مسافر کا دوران امیگریشن پاسپورٹ ہٹ لسٹ میں ڈلوائے جانے
کی وجہ سے مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔ایف آئی اے نے مسافر کو نیب کے حوالے کر دیا گیاجسے بعد ازاں ائیر پورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا گیا۔ایک عہدار نے بتایا

کہ محمد ساجد نامی فرنٹ مین سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے لیے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے میں ملوث ہے اور اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔



کرکٹ کی 142سالہ قدیم روایات ترک کئے جانے کا امکان

لندن( آن لائن) موسمیاتی تبدیلیوں کے براہ راست کرکٹ پر اثر انداز ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ، کھلاڑیوں کو موسم کی سختی جھیلنے کیلئے کرکٹ کی 142سالہ قدیم روایات کو ترک کرنا پڑسکتا ہے۔لارڈز میں ایک خصوصی رپورٹ ’ہٹ فار سکس‘ کا اجرا ہوا جس میں کھلاڑیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں، جسکی رو سے کھلاڑیوں کو قدیم روایات کو ترک بھی
کرنا پڑسکتا ہے۔خاص طور پر کرکٹرز اب لمبے ٹرآزرز کی بجائے شارٹس میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاکہ خاص طور پر بیٹسمینوں کو سخت

گرمی سے نمٹنے کیلئے آرام دہ کپڑے پہننے کی اجازت ہونا چاہیے، اسی طرح کٹ اور دوسرا سامان بنانے والے اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ہیلمٹس، گلوز اور پیڈز وغیر بنائیں جس سے ہوا کا گزر ہو اور پلیئرز کو ٹھنڈا رکھیں۔



سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک  جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے،حکومت نے ہر سکالرپر کتنی بڑی سرمایہ کاری کی تھی؟حیرت انگیز انکشافات

کراچی(این این آئی)سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک  جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے،غائب ہونے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل  کردیئے گئے ہیں اورپاکستانی سفارتخانوں کو اسکالرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے کروڑوں روپے کے اخراجات سے102 اسکالرزکو2007 میں پی ایچ ڈی کے لئے مختلف ممالک بھیجا،جرمنی میں 21،انگلینڈ میں 13،نیوزی  لینڈ میں 28،امریکہ اور آسٹریا
میں دو دواسکالر کو بھیجا گیا ہے،فرانس9،سویڈن4اور ہالینڈ میں 8 اسکالرز کو بھیجا گیا،غائب ہونے والوں میں 21 خواتین بھی شامل ہیں۔اسکالر تحقیق مکمل کرنے کے بعد 5 سال تک پاکستان میں ملازمت کے پابند تھے،اسکالرزکی

مدت 2013 میں ختم ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ ای سی ایک ایک اسکالر سے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ریکوری کرے گی،اسکالرز پر مجموعی طور پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔



 پارٹی قیادت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے،کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر پھٹ پڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکور شاد نے شکوہ کیا کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولیپمنٹ کمیٹی
کا رکن ہونے کے  باوجود اجلاس میں انہیں نہیں بلایا گیا جس سے ان کی توہین ہوئی۔شکور شاد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت دیگر نے شرکت کی لہٰذا کمیٹی میں نہ بلانے پر کمیٹی سے مستعفی ہورہا



موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ،اب لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ این ایچ اے نے نئے ریٹ جاری کردئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )این ایچ اے نے موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ، نئے نرخوں کا اطلاق 2 ستمبر سے ہو گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے ٹول ٹیکس کے مطابق دو ستمبر سے لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا جبکہ
مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے 1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے

ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔



سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے،حکومت نے ہر سکالرپر کتنی بڑی سرمایہ کاری کی تھی؟حیرت انگیز انکشافات

کراچی(این این آئی)سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے،غائب ہونے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں اورپاکستانی سفارتخانوں کو اسکالرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے کروڑوں روپے کے اخراجات سے102 اسکالرزکو2007 میں پی ایچ ڈی کے لئے مختلف ممالک بھیجا،جرمنی میں 21،انگلینڈ میں 13،نیوزی لینڈ میں 28،امریکہ

اور آسٹریا میں دو دواسکالر کو بھیجا گیا ہے،فرانس9،سویڈن4اور ہالینڈ میں 8 اسکالرز کو بھیجا گیا،غائب ہونے والوں میں 21 خواتین بھی شامل ہیں۔اسکالر تحقیق مکمل کرنے کے بعد 5 سال تک پاکستان میں ملازمت کے پابند تھے،اسکالرزکی

مدت 2013 میں ختم ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ ای سی ایک ایک اسکالر سے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ریکوری کرے گی،اسکالرز پر مجموعی طور پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔



مراد علی شاہ کی گرفتاری، آصفہ بھٹو کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان، یہ بات معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گرفتاری کی صورت میں آصفہ بھٹو کو انتخاب لڑوا کر وزیراعلیٰ یا اپوزیشن لیڈر بنایا جا سکتا ہے، عارف حمید بھٹی نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ
مراد علی شاہ گرفتار ہو جائیں تو ہو سکتا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہی نہ رہے، انہوں نے کہا کہ 27 ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل فارورڈ بلاک بن چکا

ہے، جیسے ہی مراد علی شاہ گرفتار ہوں گے یہ فارورڈ بلاک پیپلز پارٹی سے الگ ہو سکتا ہے، جس کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں رہے گی، انہوں نے کہا کہ اس صورت میں آصفہ بھٹو کو سندھ میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔



والد کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہونگے،زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر بلاول بھٹو نے کہاں جانے کا اعلان کردیا؟

اسلام آباد( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر آصف علی زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار وفاق ہوگا ، کیونکہ حکومتی ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو ہسپتال میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت نے مشورے کی مخالفت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ
والد سے ملنے جیل گیا تھا اور ان کی طبیعت ناساز دیکھی میرے والد کو بغیر کوئی

جرم ثابت کئے جیل میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو ہسپتال رکھنے کا مشورہ دیا ہے لیکن حکومت نے ڈاکٹرز کے مشورے کی مخالفت کردی ہے ۔اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی جبکہ بلاول بھٹو نے حکومتی فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



پاکستان سے نکالے جانے والے ہائی کمشنر اجے بساریہ دل برداشتہ ،بھارتی حکومت سے ناقابل یقین درخواست کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کا پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو کسی دوسرے ملک میں سفیر لگانے پر غور،بھارتی میڈیا کے مطابق اجے بساریہ نے بھارتی دفتر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں کسی دوسرے ملک میں تعینات کردیا جائے کیونکہ پاکستان کی حکومت نے انہیں نکل جانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ان کی خواہش ہے کہ انہیں اب دوبارہ پاکستان نہ بھیجا جائے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان
نے اجے بساریہ کو 7اگست کو پاکستان سے چلے جانے کا حکم دیا تھاجس کے بعد انہوں نے کوشش کی تھی کہ دونوں ملکوں کے

درمیان سفارتی تعلقات میں کمی نہ کی جائے لیکن پاکستان نے انہیں واضح طور پر مطلع کر دیا تھا کہ وہ پاکستان سے چلے جائیں جس کے بعد وہ 10اگست کو ابوظہبی کے راستے بھارت چلے گئے تھے۔انہیں یکم نومبر 2017کو دو سال کے لئے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا ۔