Tag Archives: حادثہ

شیخ رشید صاحب کچھ توجہ ادھر بھی، بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، پاکستان ریلویز کی ایک اور مجرمانہ غفلت سامنے آ گئی

سکھر(این این آئی)پاکستان ریلویز کی ایک اور مجرمانہ غفلت سامنے آ گئی، پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو بریک خراب ہونے کے باوجود زبردستی چلایا جانے لگا، مسافر ٹرین تاخیر سے روہڑی پہنچی تو انتظامیہ نے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے حادثے سے بچا لیاریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی. مسافر ٹرین سکھر ڈویزن میں داخل ہوئی
تو بوگی نمبر 13 کے بریک اور ویل شاکس خراب ہو گئے. اس کے باوجود بھی ٹرین کو زبردستی چلایا گیا تاہم جیسے ہی ٹرین روہڑی پہنچی تو ریلوے کی

مکینیکل ٹیم نے بوگی کو ان فٹ قرار دیتے ہوئے ٹرین سے الگ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرلیاگیا. بریکس کی خرابی اور بوگی کی علیحدگی کے باعث ٹرین پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔



نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام، بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

کوئٹہ(آن لائن)فرنٹیئرکوربلوچستان نے مچھ میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا۔مچھ میں ریلوے لائن پر نصب آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر مچھ کے قریب لانڈھی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیزموادبرآمد کر کے ناکارہ بنادیادھماکہ خیز مواد ریلوے پٹڑی کے نیچے دفنایا گیا تھا جس پر ایف سی اہلکاروں
نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنادیا اور ریلوئے ٹریک کی سیکیورٹی کے بعد مسافر ٹرینوں کو آمدورفت کے لیئے بحال کر دیا گیادریں اثناًفرنٹیئر کور

بلوچستان نے مذکورہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغازکیا۔ کارروائی کے دوران گوانی پیرہ کے علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشتگردکو ہلاک کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا۔