Tag Archives: رنگ

چیئرمین ایف بی آر کی کوششیں رنگ لانے لگیں‘ اگست میں ملکی سطح  پر ٹیکس وصولی میں بڑا اضافہ،نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگیں‘ اگست میں ملکی سطح پر اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 498 ارب جبکہ رواں سال 574 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ معاشی ماہرین ٹیکس وصولی میں اضافے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور پاکستانی ٹیکس کی ادائیگی کرنے لگے ہیں۔ اگست میں ملکی سطح پر اکٹھا ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹیکس وصولی میں اضافہ انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس کی مد میں ہوا۔ تاہم کسٹم ڈیوٹی میں سولہ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی وجہ حکومتی سطح پر درآمدات کی حوصلہ شکنی اور کمی ہے۔ حکومت تجارتی خسارہ روکنے کیلئے درآمدات گھٹا رہی ہے اسی وجہ سے کسٹم ڈیوٹی بھی کم وصول ہوئی۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکس مواصل میں تقریباً ستر ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ کے مقابلے میں ریونیو پندرہ فیصد بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سلا کے پہلے دو ماہ میں 498 ارب روپے جبکہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 574 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ معاشی ماہرین نے ٹیکس وصولی میں اضافے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیاہے۔  اگست میں ملکی سطح پر اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 498 ارب جبکہ رواں سال 574 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ معاشی ماہرین ٹیکس وصولی میں اضافے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور پاکستانی ٹیکس کی ادائیگی کرنے لگے ہیں۔ اگست میں ملکی سطح پر اکٹھا ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



فضل الرحمن نے واپڈا چیف سے رشوت میں نئی پجارو لی،نئے چیف کے واپس مانگنے پر مولانا نے گاڑی کا رنگ ہی تبدیل کروالیا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ضیاء شاہد نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واپڈا چیف سے ڈیمانڈ کی ، جسے رشوت بھی کہا جا سکتا ہےاور کہا کہ میرے پاس جو سرکاری گاڑی ہے
وہ بعض مرتبہ فور وہیل ڈرائیو نہیں ہوتی اور مجھے کئی مرتبہ دیہاتی علاقوں میں جانا ہوتا ہے، مجھے ایک اچھی سی فور وہیل گاڑی دلوائی جائے۔جس پر مصطفیٰ کھر نے حکم دیا کہ مولانا صاحب کو ایک گاڑی نکلوا کر اس کو صاف ستھرا کر کے دے دیا جائے

اور اگر اس گاڑی میں کوئی مرمت بھی ہونے والی ہے تو وہ مرمت بھی کروائی جائے اور مولانا صاحب کو گاڑی  دے دی جائے۔ اس زمانے میں پجارو کا بہت زیادہ رواج تھا ، پجارو بہت زیادہ استعمال ہوتی تھی لہٰذا کچھ عرصہ استعمال ہوئی ایک پجارو واپڈا نے ایک بندے کے ہاتھ مولانا فضل الرحمان کو بھجوا دی تھی۔لیکن جب مصطفیٰ کھر کی وزارت کا دور ختم ہوا تو نئے واپڈا چیف جنرل ذوالفقار نے حکم دیا کہ رشوت کی جتنی گاڑیاں ادھر اُدھر دی ہوئی ہیں اُن کو واپس بلوایا جائے۔ جب مولانا فضل الرحمان کو گاڑی واپس کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے یہ کہلوا بھیجا کہ وہ گاڑی تو چوری ہو گئی تھی اور ایف آئی آر نمبر یہ ہے۔انہوں نے گاڑی کی جگہ وہ ایف آئی آر بھجوا دی۔ لیکن واپڈا کی ایک ریکی ٹیم نے اصل حقائق بتائے اور کہا کہ اس گاڑی کا رنگ تبدیل کر دیا گیا ہے، اس گاڑی کے نمبر تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور اب جو نمبر لگا ہوا ہے وہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کسی کارکن کی موٹرسائیکل کا نمبر ہے۔واضح رہے کہ فضل الرحمن پر اس سے پہلے بھی مختلف قسم کے سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔



حکومت پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں برطانیہ نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد/برمنگھم(آن لائن)برطانوی شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کے روز گار کے حوالے سے مدد کرنے کو تیار ہیں کامیاب جوان کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے برمنگھم میں شہزادہ ہیری سے ملاقات کی اور انہیں نوجوانوں کے کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے
آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو موقع ملے تو ان کے اندر کچھ بھی کرگزرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں عثمان ڈار نے کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے بھی شہزادہ ہیری کو آگاہ

کیا اس موقع پر برطانوی شہزادے نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے روز گار کے حوالے سے مدد کرنے کو تیار ہیں اور کامیاب جوان کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی ناگزیر ہیں۔



انگلینڈ کے ساتھ میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں کیوں استعمال کریں گے ؟بھارت میں ملک گیر تنازع کھڑا ہو گیا

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی نارنجی رنگ کی جرسیوں کے استعمال پر بھارت میں ملک گیر تنازع کھڑا ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے سلسلے میں ہونے والے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے جسے بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔30
جون کو ہونے والے ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بھارتی ٹیم کی نارنجی جرسیاں پہننے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک کے پردھان منتری

( وزیرِاعظم) نریندرمودی کی یہ ایک چال ہے، وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں ، ہمارا قومی رنگ نیلا ہے تو نارنجی جرسیاں پہننے کا کیا مقصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ مودی کی جانب سے ملک میں تعصب پھیلانے کی ایک سازش ہے، مودی یاد رکھیں کہ بھارتی پرچم ترنگا بھی ایک مسلمان نے تریب دیا تھا۔ اگر قومی ٹیم کی وردی کا رنگ بدلنا ہی ہے تو اسے ترنگا رنگ دے دیں، قومی ٹیم کو صرف نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنانے کے پیچھے مودی کا کیا مقصد ہے۔ابو عاصم عاضم نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مودی ملک میں تعصب کی آگ بھڑ کا رہے ہیں اور کھیل کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بھارت ارون نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں نہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم کونسا رنگ پہن کر میدان میں اتریں گے ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمارا خون بھی نیلا ہے اور بنیادی رنگ بھی نیلا ہی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں بھارتی ٹیم اپنے 7ویں میچ کے دوران نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے گی جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیمیں 2رنگ کی کٹس استعمال کرسکتی ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کی میزبانی کرنے والی انگش ٹیم نیلے رنگ کی کٹ میں ہی سارے میچز میں حصہ لے گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں 2رنگ کی کٹس استعمال کرسکتی ہیں۔



عمران خان کی امن لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں ، مودی پاکستان سے مذاکرات پر راضی ہوگیا، جوابی خط میں اہم اعلان‎

اسلام آباد(آن لائن)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کردی،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے دو الگ الگ خطوط لکھ کراس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے،ان دونوں خطوط میں بھارت کی طرف سے خطے میں امن

وترقی پر خاص طورپر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے لئے جولائی میں نوجوان کاروباری حضرات پر مشتمل ایک وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا تھا لہذا پورے خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کو ملکر امن وترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی اس خواہش کا بھارت میں خیرمقدم کیا گیا اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط لکھ کر ایک قدم اور امن کی طرف بڑھا دیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیرخارجہ بھارت کے دونوں خطوط کا مثبت جواب چند روز میں دیں گے۔