Tag Archives: سپیشل

وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزامات لگانے والا انٹی کرپشن کا افسر بدعنوانی اور فراڈ میں ملوث، سپیشل جج انٹی کرپشن کے فیصلے نے ڈراپ سین کردیا

لاہور (پ ر) گزشتہ دنوں اپنے تبادلے کو رکوانے کیلئے احمد علی بخاری نامی افسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے الزامات پر مبنی ایک وڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ سپیشل جج جناب عبدلرحمان بودلا نے احمد علی بخاری کے خلاف تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔ آنٹی کرپشن کے اہلکار نے اپنے ذاتی تنازعے کے
حل کیلئے ڈی ڈی مائینز سور دیگر افراد کی گرفتاری کے آرڈرز کروائے اور دو دن کے اندر یہ سارا واقع پیش آیا۔ اس افسر نے نہ صرف ایف آئی آر کییاریل

میں ٹیمپرنگ کی بلکہ سالوں سے التوا کا شکار کیسوں کو چھوڑ کر قوانین اور پروسیجر کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔ جج نے افسر کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سکریڑی اور دیگر اعلی حکام کو اطلاع دے دی۔




نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



اے پی سی کانفرنس،شہباز شریف کیلئے سرکاری گاڑی میں سپیشل کرسی منگوائی گئی،حیرت انگیز صورتحال

اسلا م آباد (آن لا ئن) جمعیت علما ء اسلا م (ف) کی جانب سے منعقد کی جا نے والی آل پا رٹیز کا نفرنس میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف  کے لئے سرکا ری گاڑی پر سپیشل کرسی منگوائی گئی کمر درد کی وجہ سے شہباز شریف عام کر سی پر بیٹھ نہیں سکتے۔ تفصیلا ت کے  مطابق مو لا نا فضل الر حما ن کی جا نب سے بلو ائی گئی اے پی سی میں شہباز شریف کے لئے اپو زیشن چیمبر سے سرکاری گاڑی پر آرام د دہ کر سی منگوائی گئی  کمردرد کی وجہ سے

شہباز شریف عام کرسی
پر نہیں بیٹھ سکتے تھے جس کی وجہ سے ان کے  لیے ان کی مخصوص کرسی منگوائی گئی، شہباز شریف کے اے پی سی میں شرکت سے قبل ان کا ڈرایؤ ر ان کے لئے پہلے کر سی چھو ڑ گیا پھر ان کو لے آیا اور ساتھ میں کرسی کا کو شن بھی۔  اے پی سی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آنے سے پہلے کہا تھا کہ میں کمر درد کی وجہ سے  عام کر سی پر نہیں بیٹھ سکتا اس لیے میرے لیے آردام دہ کرسی کا انتظا م کر نا ہو گا اس وجہ سے ان کے لئے کرسی منگوا ئی گئی۔