Tag Archives: عید

عمران خان نے عید الاضحی سے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور سنگین صورتحال پر پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈر ہے کہ آر ایس ایس اورنازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں تھمنے والا نہیں ہے ،وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحی سے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور سنگین صورتحال پر
پیغام جاری کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی سے کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش ہور ہی ہے ، سوال ہے کہ کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب دیکھے گی جو ہٹلر نے کیا



نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



عید سے ایک دن پہلے انتہائی افسوسناک واقعہ ، متعدد افراد جاں بحق،گھروں میں کہرام مچ گیا

مانسہرہ(این این آئی )گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار کوہستان کے مقام پرحادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جاں بحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار نمبر 7384جس میں ڈرائیور سمیت چھ افراد سوار تھے کوہستان تھانہ پٹن کے حدود تور کمر کے
مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔موٹر کار کے اس حادثہ میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد محمد رحمان،اصغرالدین ولد محمد عمر،سلطان زیب ولد محمد یارؒعمرولد جاوید.حمید ولد امیر زاہد ساکنان گل بہار کالونی ثمر

باغ شامل ہیں جبکہ ایک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔



نوازشریف سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز، لیگی کارکنوں نے نماز عید کہاں ادا کرنے کا اعلان کردیا؟حکومت کی نیندیں اڑگئیں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے عید الاضحی کی نمازکوٹ لکھپت جیل کے باہر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن)کی اسیران رہائی کمیٹی کے سربراہ صاحبزادہ عدیل یونس نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید الاضحی کی امامت مولانا خرم شہزاد کریں



حکومت کا عید کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی ،پٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عید کے تینوں ایام کے دوران اتور 11اگست کی شام سے لیکر بدھ 14اگست کی شام تک پورے ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی ۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزارت توانائی نے عید الاضح کے موقع پر 11اگست
کی شام سے لے کربدھ 14اگست کی شام تک ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں نہیں ہوگی اور کسی قسم کی خرابی کی صورت میں ہماری ٹیمیں ہر وقت تیار ہیں جو صارفین کی اطلاع پر بجلی کی بحالی کیلئے فورا کام کریں

گی اوراس حوالے سے عید کے دنوں کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جا چکا ہے۔



وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے پی سی بی حکام سے اجازت طلب کرینگے

لاہور (این این آئی)فاسٹ بولر وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے پی سی بی حکام سے اجازت طلب کریں گے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریڈ بال کو خیرباد کہنے کی اجازت ملنے کی صورت میں محمد عامر کے بعد وہ دوسرے گرین شرٹس کے فرنٹ لائن بولر ہوں گے جو پانچ روزہ کھیل سے کنارہ کشی کریں گے۔ وہاب ریاض جو ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ اب ساری توجہ وائٹ بال یعنی محدود اوورز کی کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں۔فاسٹ بولر کے مطابق ان کی عدم موجودگی
میں حسن علی،

محمد عباس، عثمان شنواری، شاہین آفریدی سمیت کئی ایسے نوجوان بولرز موجود ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پینتیس سالہ بائیں ہاتھ کے پیسر ستائیس ٹیسٹ میچوں میں تراسی شکار کرنیکا اعزازرکھتے ہیں۔ ورلڈکپ میں اچانک انٹری کے بعد شاندار پرفارمنس دینے والے وہاب ریاض نے آخری بار اکتوبر دوہزاراٹھارہ میں دبئی کیمقام پر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلاتھا۔لاہوری بوائے نے دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ لی تھی۔



چھٹیاں ہی چھٹیاں،خیبرپختونخواحکومت نے عید الاضحی کے موقع پرچار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

پشاور(این این آئی)چھٹیاں ہی چھٹیاں،خیبرپختونخواحکومت نے عید الاضحی کے موقع پرچار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا،حکومت خیبرپختونخوا نے عید الاضحٰی کے موقع پر 12 اگست سے 15 اگست
2019 پیر سے جمعرات تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ 17 اگست بروز ہفتہ بھی ایام کار میں شامل ہوگا۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے کیا



عید سے پہلے مریم نواز کو گرفتار کرنا بہت ضروری تھا ، عید کے دن وہ انڈیا پر حملے کا اعلان کرنے والی تھیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے مریم نواز کی گرفتاری پرحکومت پر طنز کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید سے پہلے مریم نواز کو گرفتار کرنا بہت ضروری تھا، عید کے دن وہ انڈیا پر حملے کا اعلان کرنے والی تھیں۔جبکہ سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز منی لانڈرنگ کیس
میں گرفتار چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ایک اور 50 لاکھ ڈالر کی دوسری TT ، اورنہ جانے

کیا کیا!!! انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا نہیں بچے گا۔ان شاءاللہ۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو( نیب ) کے اعلامیے کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا ۔ مریم نواز اور یوسف عباس کوکل احتساب عدالت لاہور میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا



پنجاب حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر وفاق کی پیروی کرتے ہوئے چار تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کی مناسبت سے 12تا15اگست ( پیرتا جمعرات ) تعطیلات ہوں گی ۔جمعہ کے روز معمول کے مطابق دفاتر کھلیں گے جبکہ 17اگست کو بھی ورکنگ ڈے ہوگا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی 12تا15اگست تعطیلات جبکہ 17اگست کو ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری



مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ،ملک بھر میں ایک ساتھ عید اور رمضان کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھی متحرک،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ایک ساتھ عید اور رمضان کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھی متحرک ہوگئی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے پشاور کے معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ٹیم کو محکمہ موسمیات کی تکنیکی ٹیموں سے ملوانے کا فیصلہ کیا گیا،مفتی پوپلزئی کی ٹیم کی چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق بریفننگ دی جائیگی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور انکی ٹیم کو سمجھایا جائیگا کہ چاند کی رویت ممکن نہیں تو

نظر کیسے
آ سکتا ہے؟رویت کے حوالے سے مفتی پوپلزئی کے تحفظات بھی دور کرنے کی کوشش کی جائیگی،عید الاضحی پر چاند کی رویت کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ادھر عیدالاضحی کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مختلف تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذوالحج کا چاند 2 اگست کو نظر آئیگا جبکہ عیدالاضحیٰ 13 اگست کو ہو گی،اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی پیر 12 اگست 2019 کو ہو گی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہو گا۔