Tag Archives: فیصلے

مانیکا فیملی کی جی حضوری نہ کرنے پرڈی پی اوپاکپتن کی تبدیلی ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعوی کرنیوالوں پر سوالیہ نشان،مبینہ حکومتی فیصلے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کومانیکا فیملی کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں تبدیل کیا گیا ، جس پرپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ حضرت بابا فرید کے عرس کے موقع پر ڈپی او پاکپتن نے مانیکا فیملی کو مطلوبہ پروٹوکول اور ڈیمانڈ کے مطابق وی آئی پی پاسز نہ دئیے جسکی وجہ سے مانیکا فیملی
ڈی پی او سے سخت ناراض تھی۔ڈی پی او کا بڑے خاندان کی

جی حضوری نہ کرنے پر تبدیل کیے جانا ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعوی کرنے والوں پر سوالیہ نشان ہے۔حکومتی اداروں کو ذاتی تعلقات اور خاندانوں کی خوشدلی کے لئے استعمال کرنا شرمناک عمل ہے۔پاکپتن میں آے روز ڈی پی اوز کو صرف ایک خاندان کی خوشی اور رضا کے لئے تبدیل کیے جانے کے اقدام قابل مذمت ہے ،مطالبہ ہے کہ اداروں کو بنا ء کسی تسلط کے میرٹ پر کام کرنے کی آزادی دی جائے۔



پی ٹی آئی چھا گئی ،پاکستانیوں کو ایسا ریلیف جو آج تک کسی حکومت نے نہ دیا،عمران خان نے زبردست فیصلے کر لئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے17 ایسے فیصلے کر لیے جن سے حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکو مت نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی اورگیس بل جمع کرانے کی مقررہ مدت 6 دن سے بڑھا 15 دن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
بل جمع کروانے کی مختصرمہلت کے باعث بجلی وگیس صارفین کو سالانہ 10ارب روپے جرمانہ اداکرنا پڑتاتھا ۔ وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے لیے حتمی سمری اورتشدد کا شکار بچوں اور

دیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کے لیے لاء ڈویژن ایک ہفتے کے اندر عمران خان لیگل ہیلپ لائن لانچ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔متحدہ عرب امارات،قطر اور دوسرے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی مدد سے ملازمت کے مواقع میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک ماہ کے اندر 4 مختص شدہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت خار جہ کے بیرون ملک مشنز کو برآمدات،کاروبار اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی جہت دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ۔ ایوی ایشن ڈویژن موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ایک ماہ کے اندر موبائل ایپ متعارف کروائے گا ۔ وزارت صحت ایک ہفتے میں پمز کی طرز پراو پی ڈیز میں مریضوں کی سہولت کے لیے قطار اور ٹوکن کا نظام متعارف کروائے گی۔پانی کی بہتر ترسیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جے آئی سی اے کی مدد سے ایک ماہ کے اندر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا ۔
پاکستان ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری ریلویز کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح پر قابل افسران بھرتی کریں گے۔ اوور سیز پاکستانی ڈویژن 15 دن کے اندر کال سرزمین موبائل ایپ لانچ کرے گا ۔عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی دکھانے کے لیے عام آدمی گیلری مختص کی جائے گی اور سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت کے لیے اہل فرنٹ ڈیسک افسران کا تقر ر کیا جائے گا۔



”یہاں تو فیصلے ویڈیو دکھا کر لئے جاتے ہیں“وہ کون لوگ ہیں جو ججوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں؟کیپٹن (ر) صفدرکھل کر بول پڑے

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بیانیے کو مقبولیت ملی ہے،اس عدالت کا سوچنا چاہیے جس کے جج کی ویڈیو دکھا کر فیصلہ لیا گیا۔مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہاں تو فیصلے
ویڈیو دکھا کر لئے جاتے ہیں،جج نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا؟۔اصل پریشانی کی بات یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ججوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر لیگی رہنما ہارون بھٹہ، مرزا جاوید سمیت دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔



باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز، پاکستان، چین اور افغانستان نے بڑے فیصلے کرلئے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان، چین اور افغانستان نے اقتصادیات، رابطہ سازی،سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے۔ ہفتہ کو پاک چین افغان سہ ملکی مذاکرات کا تیسرا دور وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی جبکہ افغانستان کے وفد کی قیادت ان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کر رہے تھے۔سہ ملکی مذاکرات کے پہلے دو ادوار بیجنگ اور کابل میں ہوئے جبکہ تیسرا دور ہفتہ کو
اسلام آباد میں ہو ا۔دوران

مذاکرات تینوں وزرائے خارجہ نے اقتصادیات، رابطہ سازی،سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے دوران مذاکرات تینوں وزرائے خارجہ کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے جلد  پر امن حل کی امید کا اظہار کیا گیا۔افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان قیادت کی سربراہی میں جاری کاوشوں کی حمایت کا عندیہ دیا۔پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ طور پر افغانستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔



وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،پنجاب میں 55ہزار سے زائدصنعتی یونٹس کی بجلی منقطع ہونے سمیت حیرت انگیز انکشافات،بڑے فیصلے کرلئے گئے

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کاروباری طبقے خصوصا چھوٹے اور درمیانے طبقے کے صنعتکاروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا  اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی،
وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال، وزیرِ برائے لیبر انصر مجید خان اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمہ جات کے سینئر افسران شریک ہوئے اجلاس میں  وزیرِ اعظم کو پنجاب میں

واقع صنعتوں اور انکو درپیش مسائل خصوصا ً مختلف محکموں کی جانب سے انسپیکشن کی مد میں پیش آنے والی مشکلات سمیت  صنعتوں میں کام کرنے والے ورکرز اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے موجودہ طریقہ کار اورمزدوروں اور انکے خاندان کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتوں میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ  بجلی کی مختلف کمپنیوں کے ڈیٹا کے مطابق صوبہ پنجاب میں تقریباً226600  صنعتی یونٹس ہیں۔ جن میں سے 55, 435کے کنکشن منقطع ہو چکے ہیں۔ تاہم لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس 22475صنعتی یونٹس ریجسڑڈ ہیں۔ اسی طرح محکمہ سوشل سیکیورٹی کے پاس 77448یونٹس کا ریکارڈ ہے۔ ای او بی آئی میں تقریبا 63500صنعتی یونٹس ریجسٹرڈ ہیں۔اسی طرح خیبر پختونخواہ میں پیسکو کے ریکارڈ کے مطابق لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پاس  24415صنعتی یونٹس کا اندارج ہے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صنعتی یونٹس کا متعلقہ محکموں کے پاس اندراج نہ ہونے کے سبب  جہاں  ورکرز اور مزدوروں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں وہاں  دوسری جانب ریجسٹرڈ شدہ یونٹس کی جانب سے مختل سرکاری محکموں کی جانب انسپیکشن کی مد حراساں کیے جانے کی شکایات موصول ہوتی ہیں  جس سے صنعتی ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے  جہاں صنعتی یونٹس کا اندراج کرنا ضروری ہے  وہاں اندراج شدہ یونٹس کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ صنعتی عمل کسی تعطل کا شکار نہ ہو  اجلاس میں صوبہ پنجاب میں  صنعتوں کے لئے انسپکٹر  لیس رجیم  (Inspector Less Regime) پر اصولی اتفاق۔   ضروری عوامل سے متعلق انسپیکشن کا عمل تھرڈ پارٹی سے کرائے جانے کی بھی اصولی اتفاق کیا گیا اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وزیر صنعت اور وزیر برائے لیبر کو اس ضمن میں لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی  وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صنعت و حرفت کو ہر ممکن آسانی فراہم کی جائے تاکہ جہاں معاشی عمل تیز ہو وہاں نوکریوں کے موقع پیدا ہوں۔



کشمیر کی آزادی ، فیصلے کا وقت آگیا ، تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

ملتان(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر پر اگر ہم نے کوتاہی برتی تو دنیا کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اج کے دن کو پاک فوج کے شہدا اور کشمیریوں کی
جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں

اوروطن عزیز کے لیے ۔جانیں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ 72 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ بربریت کررہا ہے لیکن اب فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سازش ہے کہ وہاں پیسہ لگائے اور کشمیریوں کو ویزوں کا لالچ دے لیکن کشمیری سوائے آزادی کے کچھ نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے بھارتی اقدامات کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قومیں تباہ ہوتی ہیں لیکن پھر کھڑی ہوجاتی ہیں مگر اس کے لیے شرط یہی ہے کہ ان میں جذبہ زندہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ وقت آنے پر پاکستان کے جھنڈے تلے اپنی جان دینے میں فخر محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر جان دینے والے شہدا پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ٹرین کراچی سے کشمیریوں کو لے کر چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کو سندھ ایکسپریس کا تحفہ دیا ہے اور ٹرین کے مسافروں میں 80 لاکھ کا اضافہ کیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 22/24 کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان میں دوسرے درجے کا شہری بنادیا گیا ہے



ن لیگ کے خلاف کیسز فقط کاغذی کاروائیاں، فیصلے سب لکھے پڑے ہیں ججز صرف فیصلے سناتے ہیں،سینئر سیاسی رہنما کاحیران کن دعویٰ کر دیا

ملتان(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈیل کی خبریں آرہی ہیں، نوازشریف کا موقف واضح ہے این آر او نہیں لینگے،نیب خوب احتساب کرے مگر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے، مسلم لیگ ن کے خلاف کیسز فقط کاغذی کاروائیاں ہیں، فیصلے سب لکھے پڑے ہیں ججز صرف فیصلے سناتے ہیں،نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز جیل میں ہیں، جب لیڈر قربانیاں دے دیں تو
پارٹیاں ٹوٹتی نہیں ہیں۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم عمران خان کے پاس نہیں جائیں گے اور یہ بات

طے ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ این آر او دینے کی عمران خان کے پاس کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کب سے تحقیقات ہورہی ہیں مگر چارج نہیں لگا سکے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ کے کیس کا فیصلہ آنے لگا تو جج کو واٹس ایپ پر پیغام آگیا۔انہوں نے کہاکہ نیب خوب احتساب کرے مگر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے کیس میں قانون میں کہیں نہیں ہے کہ شیئر ٹرانسفر نہیں کر سکتے، نیب یہ تو دیکھے کہ قانون لگتا کون سا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم پر سات سال میں چھ ہزار کے قرضوں کا الزام عائد کرتے ہیں تاہم ان کی حکومت نے ایک سال میں 10 ہزار ارب کے قرضے لیے ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف کیسز فقط کاغذی کاروائیاں ہیں، فیصلے سب لکھے پڑے ہیں ججز صرف فیصلے سناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ہی مقدمے مجرم اور ملزم بناتی ہے، یہ بنی ہی سیاسی پارٹیاں توڑنے کے لیے ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز جیل میں ہیں، جب لیڈر قربانیاں دے دیں تو پارٹیاں ٹوٹتی نہیں ہیں۔



حکومت میں بربریت اور آمریت سے بھرپور فیصلے کر کون رہا ہے؟ آج واہگہ میں زیروپوائنٹ کے مقام پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوبارہ رابطہ، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزراء خارجہ کی اکٹھے پاکستان آمد،نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر بھجوایا جا رہا ہے‘ کیا حکومت ایک اور بڑا یوٹرن لینے کی تیاری کر رہی ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

آج حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا‘ گورنمنٹ نے 28اگست کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چند کمپنیوں اور چند مالکان کو جی آئی ڈی سی کے 208 ارب روپے معاف کر دیے تھے‘ یہ خبر عوام پر بجلی بن کر گری اور حکومت کو خوف ناک رد عمل کا سامنا کرنا پڑا‘ آج وزیراعظم نے
عوامی دباؤ میں آ کر اپنا فیصلہ واپس لے لیا، حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے کر اچھا قدم اٹھایا لیکن سوال یہ ہے اگر پرانا فیصلہ برا تھا تو پھر حکومت کو وہ فیصلہ کرنے کی ضرورت کیا تھی اور حکومت میں اس نوعیت کے

بربریت اور آمریت سے بھرپور فیصلے کر کون رہا ہے‘ حکومت خود اپنا مذاق کیوں بنا رہی ہے‘ آج ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کشمیر پر دو ٹوک موقف دے کر قوم کا دل جیت لیا، آج واہگہ میں زیروپوائنٹ کے مقام پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوا‘ کرتارپورراہ داری کے لیے پاکستان اور انڈیا کے وفود کی ملاقات ہوئی بظاہر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بحال ہو رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کیا ان رابطوں کے باوجود جنگ کے امکانات موجود ہیں؟ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب اور یو اے ای کے وزراء خارجہ اکٹھے پاکستان آئے‘ ان کی آمد کے ساتھ ہی میاں نواز شریف کے حوالے سے قیاس آرائیاں پیدا ہو گئیں‘ سیاسی اور سفارتی حلقے کہہ رہے ہیں نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر بھجوایا جا رہا ہے‘ کیا حکومت ایک اور بڑا یوٹرن لینے کی تیاری کر رہی ہے؟



سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری،او پی ڈی کے بعد ایمرجنسی کیلئے بھی مفت سہولیات ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج شروع، بڑا اعلان کردیاگیا

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب نے بھی سرکاری ہسپتالوں کی بالواسطہ نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت واپس لینا ظلم ہے۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے پہلے مرحلے پر او پی ڈی کی مفت سہولیات ختم کی۔حکمران اگلے مرحلے پر ایمرجنسی کیلئے بھی مفت سہولیات ختم کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تجارت پیشہ بورڈ آف ڈائریکٹر
مسلط کرکے پروفیشنل ڈاکٹرز کو بے وقعت کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کو نجی ہسپتالوں کے سفاک ما حول میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامییڈکس کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔یہ ظالمانہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کیا گیا۔پیپلز پارٹی اس سفاکانہ اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرپور احتجاج کرے گی اور اس قانون کیخلاف احتجاج کیلئے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔



ججزقانون کے مطابق صحیح فیصلے کریں ،چہرے دیکھ کرفیصلے کرنے والاجج نہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دبنگ اعلان

لاہور(آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے کہا ہے کہ جج کامنصب بھاری ذمہ داری ہے،ججزقانون کے مطابق صحیح فیصلے کریں ،چہرے دیکھ کرفیصلے کرنے والاجج نہیں،تفصیلات کے مطابق ججزکے تربیتی کورس ے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے
کہا کہ جج کامنصب بھاری ذمہ داری ہے،جج کیلئے ضروری ہے قانون پرمکمل دسترس رکھے،چیف جسٹس سردار شمیم خان نے کہا کہ ججزقانون کے مطابق صحیح فیصلے کریں، چہرے دیکھ کرفیصلے کرنے والاجج نہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ سول جج خودکوسپریم کورٹ کاجج سمجھ کرفیصلہ