Tag Archives: مسافروں

نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



غیرملکی کرنسی کی حد مقرر،ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بڑی پابندی عائد کردی

کراچی (این این آئی)منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ترجمان کسٹم کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر نے اہم اقدامات کرتے ہوئے کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کیا ہے۔ان قوانین کے تحت بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نئے قوانین کے تحت مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کرانا ہوگی۔
کرنسی ڈکلیئریشن

فارم کے اجرا کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کانٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔مسافر کو تحریری طور پر دس ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی۔اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو پانچ ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ شیر خوار بچے کیلئے پانچ سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ایئرپورٹ پرمسافر کی سہولت کیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجرا اور رقم کی تصدیق کی جائے گی۔ ایئرپورٹ پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔



سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے بعدمری میں نئی وارداتیں شروع،سڑک بلاک کر کے متعددگاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا

راولپنڈی (آن لائن) ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت کے لئے ڈولفن فورس کی تعیناتی کے باوجود مری کے علاقے کشمیری بازار کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں 3مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکی گئی شہزور گاڑی کے ذریعے سڑک بلاک کر کے متعددگاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا
مری پولیس کئی گھنٹے تاخیر سے موقع واردات پرپہنچی مقامی افراد کے مطابق میں استعمال ہونے والی گاڑی کا رہائشی ہے کی ملکیت ہے جس کو ندیم ڈرائیور مولیا بکوٹ فرنیچر اتار کر واپس آرہا تھا کہ ڈنہ روڈ پر3مسلح ڈاکوؤں نے اسکو گن پوائنٹ پر

گاڑی سمیت اغوا کیا اور ڈنہ کے قریب گاڑی سڑک پر لگا کر گاڑیوں میں موجود افراد سے نقدی اورموبائل فون سمیت قیمتی اشیا چھین لیں ڈرائیور کے مطابق مقامی افراد موقع پر پہنچے تو تینوں ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقامی لوگ مجھے بھی ڈاکو سمجھ کر حملہ آور ہونے لگے تو وہ بھی جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلا اور گاڑی کے ما لک کو اطلاع دی تاہم گاڑی کے مالک محمد یعقو ب سکنہ کہاری لورہ نے رات 3بجے کے قریب ڈرائیورکو مری پو لیس کے حوالے کر دیا گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس کو کہا ہے کہ اس سے تفتیش کریں اور حقائق کے مطابق فیصلہ کریں متاثرین و اہلیان علاقہ کے مطابق اے ایس پی مری اور ایس ایچ او پہلے ہی چھٹی پر ہیں۔  ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت کے لئے ڈولفن فورس کی تعیناتی کے باوجود مری کے علاقے کشمیری بازار کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں 3مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکی گئی شہزور گاڑی کے ذریعے سڑک بلاک کر کے متعددگاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا مری پولیس کئی گھنٹے تاخیر سے موقع واردات پرپہنچی



پی آئی اے کا مسافروں سے بھرا جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،بیجنگ ائیر پورٹ پر بھگدڑ،حکام کا نوٹس،کیبن کریو معطل

بیجنگ ، اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ساتھ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا کہ اسے 50 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرنا پڑا۔بیجنگ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کی ہنگامی سلائڈ(شوٹ)کھل گیا، جس کے باعث ایئرلائن کو پرواز کے اس سیکشن سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر مجبور کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں اس طرح کا پہلا واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہوا تھا، جہاں مسافر نے غلطی سے ایمرجنسی اخراج کا دروازہ کھول دیا تھا،

جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا اور پرواز کی اڑان میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔تاہم اس حالیہ واقعہ پر پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹوکیو-بیجنگ-اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز (پی کے-853) بیجنگ ایئرپورٹ پر کھڑی تھی اور پرواز میں کھانا رکھنے کا عمل جاری تھا کہ ہنگامی سلائیڈ کھل گئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پرواز کی اڑان میں تقریبا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اسی تناظر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر عمل کرتے ہوئے بیجنگ سے شامل ہونے والے 50 مسافروں کو ان کے سامان سمیت آف لوڈ کردیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اس تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کردیا گیا اور انہیں ہوٹل کی سہولت فراہم کردی گئی، ان مسافروں کو پاکستان کے لیے دستیاب اگلی پرواز میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔دوسری جانب قومی ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ دار کیبن کریو کو معطل کردیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ تحقیقات یکم جولائی تک مکمل ہوجائے گی اور جو قصوروار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔