Tag Archives: نئے

پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید7طیارے شامل کرنے اور بیرون ملک مزید نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7طیارے شامل کرنے اور مزید نئے روٹس میں اضافے کافیصلہ کرلیا، بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے وڑن کے تحت پی آئی اے نے بزنس پلان پرعمل شروع کردیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی اے بیڑے میں شامل
ہوجائیں گے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے

شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال میں پی آئی اے کا فلیٹ45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ایئربس320 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے روٹس میں اضافہ ہوگا۔پی آئی اے سیالکوٹ سے کویت کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ دبئی ابوظہبی اور مسقط دوحہ کیلئے بھی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔



قومی ٹیم کے نئے بائولنگ کوچ وقار یونس نے آتے ہی اپنے عزائم ظاہر کردئیے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ مصباح کی لیڈر شپ میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہاکہ وہ مصباح الحق کے ساتھ مل کر ایسا یونٹ بنانا چاہتے ہیں جو پاکستان ٹیم کو ٹاپ پر لے جائیگا، انہوں نے اپنی تقرری پر پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ وقار یونس لاہور میں ہفتے سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی دیکھیں گے۔



مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کیوں کیا؟حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑے اقدام کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہگزشتہ روز اہم اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلیے قانونی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی
استدعا کی جائے گی۔واضح رہے چیف الیکشن کمشنرنے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ نئے ممبران کی

تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، جو آئین کی شق 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کے نئے دو ارکان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔



پولیس حراست میں ہلاک ہونیوالے صلاح الدین کے ورثا کا پوسٹ مارٹم رپورٹ ماننے سے انکار، عدالت میں کیا درخواست دائر کردی؟کیس نئے موڑ میں داخل

رحیم یار خان( آن لائن ) پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے ورثا نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کی عدالت میں دی گئی درخواست میں حکومت، ایم ایس شیخ زاید اسپتال اور پولیس کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں بتائے بغیر
صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا حالانکہ صلاح الدین کے بازو پر اس کا نام پتا اور فون نمبر

لکھا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم کی کاپی بھی انہیں فراہم نہیں کی گئی تھی۔پولیس حکام نے زبانی یقین دہانی کرائی تھی کہ صلاح الدین کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، اپنے گاؤں گورالی لے جا کر لاش کو غسل دیتے وقت دیکھا تو صلاح الدین کے نازک اعضا اور جسم کے دوسرے حصوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جن کی تصاویر بھی ان کے پاس موجود ہیں۔



 عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا پھراس ”بھونچال“کا سامنا کریں،ن لیگ نے دھمکی دے دی

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔
عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کریں۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ  ن کے سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے

رہا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  ایسا لگتا ہے نوازشریف اغوا برائے تاوان والوں کے پاس ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ ڈیل کی بحث کرنے والے خود نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور بات طے ہے کہ ن لیگ کبھی بھی ڈیل کی صورت میں اپنی قیادت کی رہائی نہیں چاہتی۔نوازشریف کو لندن میں پیغام ملے تھے کہ وہ واپس نہ آ ئیں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیں لیکن ن لیگی قائد نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخاب میں 14 لوگوں کا اپنا ضمیر بیچنا افسوسناک ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔ عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کرے۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔ عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کریں۔



باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز، پاکستان، چین اور افغانستان نے بڑے فیصلے کرلئے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان، چین اور افغانستان نے اقتصادیات، رابطہ سازی،سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے۔ ہفتہ کو پاک چین افغان سہ ملکی مذاکرات کا تیسرا دور وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی جبکہ افغانستان کے وفد کی قیادت ان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کر رہے تھے۔سہ ملکی مذاکرات کے پہلے دو ادوار بیجنگ اور کابل میں ہوئے جبکہ تیسرا دور ہفتہ کو
اسلام آباد میں ہو ا۔دوران

مذاکرات تینوں وزرائے خارجہ نے اقتصادیات، رابطہ سازی،سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے دوران مذاکرات تینوں وزرائے خارجہ کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے جلد  پر امن حل کی امید کا اظہار کیا گیا۔افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان قیادت کی سربراہی میں جاری کاوشوں کی حمایت کا عندیہ دیا۔پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ طور پر افغانستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔



نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے ‘اسٹار کرکٹرز نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی حمایت کردی

لاہور( این این آئی )اسٹار کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جراتمندانہ قدم ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ چھ ٹیموں پر مشتمل آئندہ ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹ کے معیار میں بہتری لائے گا۔
کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ راشد لطیف نے کہا کہ سینئرز اورجونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضا بڑھے گی۔نئے ڈومیسٹک

کرکٹ سٹرکچر کو کم از کم 3 سال دینے کا حامی ہوں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ گزشتہ ڈومیسٹک سٹرکچر میں خامیاں تھیں، نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے، کوکابورا کے گیند کا استعمال قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔ بازید خان نے کہاکہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں پچز اور امپائرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک سیزن میں شمولیت ایک دلچسپ امر ہوگا۔ اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے متوازی ٹیموں کے انتخاب سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ فواد عالم نے کہا کہ امید ہے نیا نظام قومی کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔ شان مسعود نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی شرکت سے ڈومیسٹک سیزن میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔



جہاز بھی غائب،ٹرینیں بھی غائب، نئے پاکستان کے مسافررُل گئے،افسوسناک تاریخ رقم

لاہور(این این آئی)جہاز بھی غائب،ٹرینیں بھی غائب، نئے پاکستان کے مسافررُل گئے،افسوسناک تاریخ رقم، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جہاز اور ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اور پروازوں اور ٹرینوں میں تاخیر کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والے 14پروازیں منسوخ اور 5منسوخ ہو گئیں۔
پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز 896،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386،چائنہ ایئر کی گوانژو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 3 0 3 ،جدہ جانیوالی پرواز

جانے470،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے307، کراچی سے آنے والی پرواز 306،ائیر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 405 اور آنے والی پرواز 404،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز654،پی آئی اے کی بنکاک سے آنے والی پرواز 897،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز302منسوخ کر دی گئی۔ایران سے آنے والی1195،گلف ائیر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764،دمام سے آنے والی پرواز 157،مسقط سے آنے والی پرواز 230 اورسعودی ائیرکی جدہ سے آنے والی پرواز734تاخیر کا شکار رہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی متعددمسافر ٹرینیں بدستور گھنٹوں تاخیر کاشکار رہیں۔پاک بزنس ایکسپریس 9گھنٹے،شالیمار ایکسپریس 8گھنٹے،قراقرم ایکسپریس ساڑھے 6گھنٹے،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے،فرید ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، تیزگام 3گھنٹے،گرین لائن 3 گھنٹے،عوام ایکسپریس 4گھنٹے،خیبر میل 4گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 2گھنٹے 45 منٹ اور جعفر ایکسپریس ساڑھے3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔



شین وارن نے بے شرمی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

لندن( آن لائن )آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر اور کمنٹیٹر شین وارن نے برطانوی دارالحکومت لندن میں اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی معشوقہ سمیت تین لڑکیوں کے ساتھ رات گزاری۔برطانوی میڈیاکے مطابق عاشق مزاج شین وارن کرکٹ کمنٹری کی وجہ سے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ 2 جسم فروش خواتین کو بھی اپنے گھر پر بلالیا اور تینوں کے ساتھ رات بھر گلچھرے اڑاتے رہے۔گھر میں موجود چاروں افراد کی غیر اخلاقی حرکتوں کے باعث تیز آوازوں کی وجہ سے پڑوسیوں کو سارے معاملے کا پتہ چل گیا۔
ایک برطانوی اخبار

نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں 49سالہ شین وارن کے گھر سے تین لڑکیوں کو نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اخبار نے اس بارے میں بتایا کہ ایک شین وارن کی گرل فرینڈ ہے جب کہ باقی 2 جسم فروش خواتین تھیں جن میں سے ڈیوینا نامی لڑکی کی عمر 19 سال اور پوپی نامی لڑکی کی عمر 27 سال تھی۔اس سے قبل بھی شین وارن جنسی سکینڈلز کی زد میں آتے رہے ہیں اور2000میں ایک برطانوی نرس کے ساتھ تعلقات کے باعث2007میں نہ صرف ان کی اپنی اہلیہ سیمونا کے ساتھ شادی ختم ہوگئی تھی بلکہ انہیں آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔



موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ،اب لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ این ایچ اے نے نئے ریٹ جاری کردئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )این ایچ اے نے موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ، نئے نرخوں کا اطلاق 2 ستمبر سے ہو گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے ٹول ٹیکس کے مطابق دو ستمبر سے لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا جبکہ
مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے 1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے

ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔