Tag Archives: واقعہ

سنگدل شوہر نے چوتھی شادی کے چکر میں   تیسری بیوی کو آگ لگاکر مار ڈالا،لرز ہ خیز واقعہ

کالاشاہ کاکو(آن لائن) سنگدل شوہر نے چوتھی شادی کے چکر میں اپنی تیسری بیوی کو آگ لگاکر مار ڈالا، واقعہ کو سلنڈر پھٹنے کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہونے پر ملزم فرار، ملزم کا والد گرفتار،بتایاگیا ہے کہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ ننگل ساہداں کے رہائشی زاہد ولد بوٹا نامی شخص نے چوتھی شادی کے چکر میں اپنی تیسری بیوی 6بچوں کی ماں صائمہ بی بی کو بدترین تشدد
کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگاکر مار ڈالا اور بعد ازاں واقعہ کوگیس سلنڈرپھٹنے کارنگ دینے کیلئے شورمچاکر محلہ داروں کواکٹھاکرلیامگرکامیاب نہ ہوسکااور موقع سے فرارہوگیا بعدازاں متعلقہ پولیس

بھی اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچادیا۔ پولیس نے مفرورملزم کے والد محمدبوٹاکوگرفتارکرلیا۔



اسلام آباد، تھانے کے  اندر ہنگامہ،30سے زائد افراد کی زبردست لڑائی،ڈنڈوں اورپتھروں سے حملے،حیرت انگیز واقعہ

اسلام آباد(آن لائن) راستہ کے تنازعہ پر تمہ گاؤں میں  معمولی جھگڑے کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن آنے والی دو پارٹیوں کے 30 سے زائد افراد پولیس کی ناقص حکمت عملی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تھانے کے اندر گھتم گتھا ہوگئے اور ڈنڈوں اور پتھروں سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے.  اسی دوران پرانے ماڈل کی لینڈ کروزر گاڑی میں سوار ابرار خان نامی شخص آپے سے باہر ہوگیا اور تھانے کے اندر پارکنگ میں کھڑی اپنے مخالفین کی کرولا گاڑی کو  لینڈ کروزر گاڑی سے ٹکر یں مارتے ہوئے کئی فٹ دور تک گھسیٹ کر تباہ

کردی
اور پولیس کی موجودگی میں گاڑی سمیت تھانے سے فرار ہوگیا.. واقعہ میں کرولا کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ تھانے کے اندر کھڑی ایک دوسری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا. پولیس نے وائرلیس پر محرم الحرام کے جلوس پر تعینات نفری بھی طلب کرلی. بعدازاں شہزاد ٹاؤن پولیس نے ریزرو نفری کی مدد سے دونوں پارٹیوں کے پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی. ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ سات ستمبر کی رات پونے بارہ بجے پیش آیا. پولیس نے اپنی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ  درج کرلیا ہے.



سرگودھا،جن نکالنے کیلئے جعلی پیر کا 8 سالہ بچے پر بہیمانہ تشد د،لرزہ خیز واقعہ

سرگودھا(آن لائن)سرگودھا میں جن نکالنے کے لئے جعلی پیر کا 8 سالہ بچے پر بہیمانہ تشد د۔بچے کو چھڑ ی سے تشد د کا نشانہ بنا یا گیا اور جبڑ ا بھی توڑ دیا۔آر پی او سرگودھا نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گا?ں 47 شمالی کے رہائشی 8 سالہ بچے کی والد ہ دم کروانے کے لئے اسے گا?ں کے پیر کے پا س لے گئی۔جعلی پیر نے مبینہ طور پر جن نکالنے کے بہانے اسے تشد د کا نشانہ بنا نا شروع کر دی۔بچے

کی والد ہ غزالہ یا سمین کے مطابق جعلی پیر نے اس سے 100 روپے لئے اور چھڑ ی سے تشد د کا نشا نہ بنا نا شروع کر دیا بچے کی جب حالت بگڑ ی تو 100 روپے واپس کر دیئے اور کہا کہ یہ زیا د ہ بگڑ ا ہو ا بچہ ہے یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔جعلی پیر کے ہاتھوں تشد د کا نشانہ بننے والے بچے کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں دا خل کروادیا گیا ہے جہا ں ڈاکٹر و ں کے مطابق اس کے جبڑ ے کی ہڈ ی ٹو ٹ گئی ہے اور مثانہ بھی متاثر ہو ا ہے ہسپتال میں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے بچے کے والد عباس علی کے مطابق تھانہ کینٹ میں جعلی پیر کے خلا ف مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے۔ا یس ایچ او تھانہ کینٹ قیصر گجر کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے جلد واقعہ کا مقدمہ در ج کرکے ملز م کو گرفتار کرلیں گے۔ مزید برآں آر پی او سرگودھا افضا ل احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر تھانہ کینٹ نے پیر وسیم شاہ کو گرفتارکرلیا ہے۔



بھارت مقبوضہ کشمیر میں کونسا آپریشن کر سکتا ہے؟ پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو مودی سرکار کا ردعمل کیا ہو گا ؟ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے، دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اٹھا سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا 100 کے لگ بھگ دہشت گرد
داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج کو طاقت سے روکنے کی کوشش کرے گا، احتجاج کے دوران خون خرابے کا خدشہ ہے۔شاہ محمود

قریشی نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اٹھا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں عوام کو اشیائے خورونوش اور دواؤں تک رسائی نہیں، دنیا کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، دنیا اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کوخطوط لکھے، ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے، اقوام متحدہ کو پھر آگاہ کرتا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، الزام پاکستان پر ڈالے گا۔



نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



عید سے ایک دن پہلے انتہائی افسوسناک واقعہ ، متعدد افراد جاں بحق،گھروں میں کہرام مچ گیا

مانسہرہ(این این آئی )گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار کوہستان کے مقام پرحادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جاں بحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار نمبر 7384جس میں ڈرائیور سمیت چھ افراد سوار تھے کوہستان تھانہ پٹن کے حدود تور کمر کے
مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔موٹر کار کے اس حادثہ میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد محمد رحمان،اصغرالدین ولد محمد عمر،سلطان زیب ولد محمد یارؒعمرولد جاوید.حمید ولد امیر زاہد ساکنان گل بہار کالونی ثمر

باغ شامل ہیں جبکہ ایک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔



ائیر بلیو طیارہ حادثے کو9 سال بیت گئے،ورثا کے زخم تازہ،جانتے ہیں واقعہ کیسے پیش آیااور کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے تھے؟

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر ہونے والے ائیر بلیو طیارہ حادثے کو نو سال بیت گئے۔ایئر بلیو کی پرواز 321 مسافر بردار جہاز اندرون ملک 28 جولائی 2010 کو اسلام آباد کی مرگلہ پہاڑیوں میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت ایک سو باون افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ایئربلیو کی پرواز اے تھری ٹونٹی ون نے کراچی ائیرپورٹ سے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ کیلیے اڑان بھری تاہم شدید بارش اور بادلوں کی وجہ سے یہ بدقسمت طیارہ مرگلہ
کی پہاڑیوں میں کریش کرگیا۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن

اتھارٹی کے سیفٹی انوسٹیگیشن بورڈ کے صدر ائر کمووڈور خواجہ ایم مجید کی سربراہی میں سات رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں تکنیکی اور آپریشنل فیلڈ میں مہارت رکھنے والے افراد اور ایئربلیو کا ایک نمائندہ بھی شامل تھا۔ایئر بلیو پاکستان کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے جس کے پاس اندرون ملک پروازوں کا تقریباً تیس فیصد کاروبار ہے۔شہداکی یاد میں فضائی کمپنی ائیر بلیو نے لاکھوں روپے خرچ کر کے دامن کوہ کے قریب ایک یاد گار کی تعمیر کر رہی ہے ۔



وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں ایمبولینس کی آمد میں تاخیر پر برہم، انکوائری رپورٹ طلب کر لی

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے علاقے حسن آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے ایمبولینس کے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال نہ پہنچانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ریسکیو 1122 سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ریسکیو میں تاخیر کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر ملتان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا

کہ ڈی جی ریسکیو 1122 معاملے کی خود انکوائری کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ افسوسناک واقعہ کے حوالے سے ریسکیو میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنا چاہیئے تھا۔ انہو ں نے کہا کہ ریسکیو میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لنڈ تونسہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔



احمق دوست سے عقلمند دشمن بہتر۔۔۔! دوست نے مذاق مذاق میں اپنے دوست کو ہی سوئمنگ پول میں ڈبو کر مار ڈالا،لوگ بچانے کے بجائے موبائلز پر ویڈیو بناتے رہے،افسوسناک واقعہ

احمد پورشرقیہ (نیوزڈیسک)افسوسناک واقعہ، تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں مذاق مذاق میں دوست نے اپنے دوست کی ہی جان لے لی، کہتے ہیں کہ احمق دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے، اور یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی، احمد پور شرقیہ میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دوست نے اپنے دوست کو زبردستی سوئمنگ پول میں کھینچ لیا، اسے تیرنا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے اس نے ڈبکیاں لگانا شروع کردیں جس پر اس کا دوست ہنستا رہا اور اسے ڈوبتے دیکھتا رہا اور
تو اور سوئمنگ پول پر موجود دیگر لوگوں نے بھی اس کی

مدد کرکے اسے نکالنے کے بجائے موبائلز پر ویڈیوز بنانا شروع کردیں، نوجوان بالاخر ڈبکیاں لگاتے لگاتے جان کی بازی ہارگیا۔ واقعہ پر شہریوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس عمل کو حادثہ نہیں بلکہ قتل قرار دیا ہے اور واقعے میں ملوث نوجوان جس نے دوست کو زبردستی سوئمنگ پول میں کھینچا اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور دیگر افراد جو موقع پر موجود تھے ان کو بھی قصور وار ٹھہرایا ہے۔



فرشتہ مہمند قتل کے واقعہ پر گلالئی اسماعیل کی متنازعہ تقریر پر مقدمہ،عدالت نے درخواست پربڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (این این آئی) ایڈیشنل سیشن جج نے فرشتہ مہمند قتل کے واقعہ پر گلالئی اسماعیل کی متنازعہ تقریر پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ پیر کو فرشتہ مہمند قتل کے واقعہ پر گلالئی اسماعیل کی متنازعہ تقریر پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔واقعہ کے عینی شاہد ماجد محمود نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا،عدالت نے کیس کو سماعت کیلئے منظور کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت انیس جون تک ملتوی