Tag Archives: چلائی

نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں،کتنی ٹرینیں نقصان   اورکتنی منافع میں چل رہی ہیں؟افسوسناک انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 7ٹرینیں نقصان میں اور3منافع میں چل رہی ہیں، آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں 10نئی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں
جن میں سے7ٹرینیں نقصان اور تین منافع میں چل رہی ہیں، جون کے مہینے میں جناح ایکسپریس پر100ملین روپے خرچ کیے گئے جبکہ355ملین روپے کی آمدنی ہوئی اور منافع 255ملین روپے ہوا ہے، رحمان بابا ایکسپریس پر338ملین روپے جون کے مہینے میں خرچ ہوئے،533ملین روپے آمدنی ہوئی اور منافع 195ملین روپے ہوا ہے، فیصل آباد ایکسپریس پر62ملین روپے خرچ ہوئے67ملین

آمدنی ہوئی اور منافع 5ملین، راولپنڈی ایکسپریس پرجون کے مہینے میں 93ملین خرچ ہوئے77ملین آمدنی ہوئی اور نقصان16ملین روپے کا ہوا ہے، تھل میانوالی ایکسپریس پر83ملین خرچ ہوا72ملین آمدنی ہوئی اور نقصان 11ملین کا ہوا، فیصل آباد نان سٹاپ پر60ملین جون کے مہینے میں خرچ ہوئے آمدنی 47ملین جبکہ نقصان 13ملین روپے کا ہوا ہے، مانجود ڑو پسنجر ٹرین پر 84ملین روپے خرچ ہوئے آمدنی39ملین جبکہ نقصان45ملین روپے کا ہوا ہے،روہی  پسنجر ٹرین پر52ملین خرچ ہوئے آمدنی33ملین روپے اور نقصان 19ملین روپے کا ہوا ہے، سندھ ایکسپریس پر 136روپے خرچ ہوئے118ملین آمدنی ہوئی118 کا نقصان ہوا ہے، شاہ لطیف ایکسپریس پر60ملین خرچ ہوئے آمدنی 53ملین اور نقصان 7ملین روپے کا ہوا ہے۔