Tag Archives: کمشنر

مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کیوں کیا؟حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑے اقدام کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہگزشتہ روز اہم اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلیے قانونی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی
استدعا کی جائے گی۔واضح رہے چیف الیکشن کمشنرنے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ نئے ممبران کی

تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، جو آئین کی شق 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کے نئے دو ارکان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔



پاکستان سے نکالے جانے والے ہائی کمشنر اجے بساریہ دل برداشتہ ،بھارتی حکومت سے ناقابل یقین درخواست کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کا پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو کسی دوسرے ملک میں سفیر لگانے پر غور،بھارتی میڈیا کے مطابق اجے بساریہ نے بھارتی دفتر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں کسی دوسرے ملک میں تعینات کردیا جائے کیونکہ پاکستان کی حکومت نے انہیں نکل جانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ان کی خواہش ہے کہ انہیں اب دوبارہ پاکستان نہ بھیجا جائے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان
نے اجے بساریہ کو 7اگست کو پاکستان سے چلے جانے کا حکم دیا تھاجس کے بعد انہوں نے کوشش کی تھی کہ دونوں ملکوں کے

درمیان سفارتی تعلقات میں کمی نہ کی جائے لیکن پاکستان نے انہیں واضح طور پر مطلع کر دیا تھا کہ وہ پاکستان سے چلے جائیں جس کے بعد وہ 10اگست کو ابوظہبی کے راستے بھارت چلے گئے تھے۔انہیں یکم نومبر 2017کو دو سال کے لئے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا ۔



اسلام آباد میں بھارتی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی یا نہیں ؟اہم فیصلے کر لئے گئے، جانتے ہیں جاتے جاتے ہائی کمشنر نے سفارتخانے میںکیا کام کیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ وطن واپسی کیلئے پروگرام میں تبدیلی کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعےدبئی روانہ ہوگئے، اس سے پہلے انہوں نےاسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہونا تھا جہاں سے براستہ واہگہ نئی دہلی جانا تھا، روانگی سے قبل بھارتی ہائی کمشنر نےہائی کمیشن میں ایک غیر رسمی تقریب میں عملے سے خطاب کیا،اس موقع پر ہائی کمیشن کے
عملے نےان سے وابستگی کے جذبات کااظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا،دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی یوم آزادی کے حوالہ سے ہائی کمیشن کی جانب

سے اسلام آباد میں تقریبات کومنسوخ کردیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن 15اگست کواپنے یوم آزادی کی تقریب محدود سطح پر ہائی کمیشن میں ہی کریگا۔یا درہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات کے بعد پاکستان نے بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دئیے تھے ۔



بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں قومی سلامتی کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے،
بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر

دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے اعلامیے میں 5 فیصلوں کا ذکر کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ، بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کی جائے۔اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ معاہدوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا،چودہ اور پندرہ اگست کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے اور 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت کی بہیمانہ نسلی نظریات پر مبنی پالیسیاں عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے تمام سفارتی راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔



ن لیگ کا اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر پرکیامئوقف رہا ؟ پاکستان کے سابق ہائی کمشنر نے حقیقت بتاکر مریم نواز کو شرمندہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سفارتکار عبدالباسط کا نےبھارت کے کشمیر سے متعلق مسئلے پر ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ بھارت میں بہت سے خفیہ معاملات سے آگاہ ہوں ، مسلم لیگ کی حکومت کشمیر کے معاملے پر کتنی بے حس اور ظالم تھی اگر یہ جاننا ہے تو یو ایف اے کی 10 جولائی 2015ء کی جوائنٹ سٹیٹمنٹ پڑھ لیں،قبل ازیںسابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے
اس سارے معاملے میں وفاقی حکومت کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر

شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کشمیر بن گیا ہندوستان میں تبدیل ہو گیا۔ یا تم نے چند دن کے اقتدار کی خاطر یہ سمجھوتہ کر لیایا پھرتم نے مجرمانہ غفلت برتی ہے۔اس کے علاوہ سقوط کشمیر کیکوئی اور وجہ نہیں ہو سکتی کیونکہ بھارت کو حالت جنگ میں بھی ایسا اقدام اٹھانے کیی جرأت نہیں ہوئی۔جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس حزب اختلاف کے شور شرابے کے باعث کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز میں وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی نے ایوان میں کشمیرسے متعلق قرارداد پیش کی۔اس دوران قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کھڑے ہو کر کہا کہ مودی نے سفاکانہ طریقے سے آرٹیکل 370 کو ختم کیا، ایجنڈے میں اس اقدام کا ذکر تک نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے قرار داد میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کا ذکر شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی حمایت میں وزیر ریلوے شیخ رشید بھی اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے۔بعد ازاں اعظم سواتی نے قرارداد میں آرٹیکل 370 اور35 اے کی شق شامل کردی۔انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری کے
ایوان میں کھڑے ہونے پرحزب اختلاف نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے اپوزیشن سیاست کرنے آئی ہے،ان کو نا جانے کیا تکلیف ہے،اس طرح نا یہ بول سکیں گے نا ہم۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اپوزیشن کشمیر پر بات نہیں کرنا چاہتی،حزب اختلاف کے مسلسل احتجاج پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود ہیں
جبکہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں موجود ہیں۔مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور دیگر کی جانب سے کیا گیا تھا۔یاد رہیمودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پورے پاکستان میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سیاسی رہنماں نے اس کی شدید مذمت کی ہے جبکہ عوامی سطح پر بھارت کے اس اقدام کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔



 کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اعلان،بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ دفتر خارجہ طلب،دوٹوک پیغام دے دیاگیا

اسلام آباد (این این آئی)جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اعلان کے معاملہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجے بساریہ کو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ سیکرٹری خارجہ نے بھرپور احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔
پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اعلان پر بھرپور احتجاج کیا۔ ترجمان نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان کی طرف سے تحفظات سے آگاہ

کیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے پاکستان صریحاً مسترد کرتا ہے،پاکستان بھارت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کو مسترد کرتا ہے۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ بھارتی ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے اس اعلان کے پیشِ نظر کئے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت نے اعلان سے قبل مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ کیا اور اضافی 180, 000 فوجی تعینات کئے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت نے حریت قیادت کو نظر بند کیا اور تمام مواصلاتی رابطے منقطع کئے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے ارادوں کی مسلسل مخالفت کرتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے واپس لے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہے جس سے صورتحال مذید خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔



بھارتی ہائی کمشنر کی دیرینہ خواہش پوری،پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نجی دورہ پرملتان پہنچے جہاں انہوں نے دربار حضرت شاہ رکن عالم‘حضرت بہاء الدین زکریا اور دربار شاہ گردیز پرحاضری دی۔دربار حضرت شاہ رکن عالم پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ملتان آناانکی دیرینہ خواہش تھی‘ملتانیوں نے جومحبت دی ہمیشہ یادرہے گی۔ بھارتی ہائی کمشنر نے امریکی صدرکی کشمیر پر ثالثی کے سوال کا جواب نہ دیا اورکہاکہ آج ملتان کی بات



بریگیڈئیر اعجاز شاہ کوآسٹریلیا نے بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا؟،پیپلزپارٹی نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا، حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ بتائیں کہ آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا؟۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس جواز کے تحت آسٹریلیا نے اعجاز شاہ کو ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کیا، پرویزمشرف کو انہیں گرفتار کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت بغیر عدالتی حکم کے کسی کو انڈر ٹرائیل کیس میں گرفتار نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادت

سے قبل اپنے خط میں اعجاز شاہ کی نشان دہی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے اعجاز شاہ سے متعلق لکھا تھا کہ وہ انہیں قتل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت پر پرسہ تک نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ المیہ ہے کہ ڈینئل پرل کیس میں جس کے کردار کا ذکر کیا جاتا رہا، آج وہ ملک کا وزیرداخلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا انہوں نے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن کے جونئیر افسران کو دھمکیاں دیں؟۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا وہ سیاسی مخالفین کو ایذا پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈ بنارہے ہیں؟۔ انہوررں نے کہاکہ سندھ میں وفاق کے نمائندہ گورنر کو ساتھ بٹھا کر اعجازشاہ کی صوبے کے مینڈیٹ پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔



پاکستان ، آسٹریلیا کی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

لندن (این این آئی)آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہاہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ، ثناء میر نے دنیا کی ٹاپ اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کیا ، جبکہ ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے پروفیشنل کرکٹ کھیلی اور بریک کے بعد جب ٹینس میں واپس آئیں تو انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام



ایم ایس کے آفس میں اے سی کے مزے،نرسری کا ائیر کنڈیشنز خراب ،نومولود گرمی برداشت نہ کرپائے، 3 جاں بحق ،ورثاغم سے نڈھال، ڈپٹی کمشنر کا ہنگامی دورہ،تحقیقات کا حکم

ساہیوال(آن لائن) ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایئرکنڈیشنر خراب ہونے سے نرسری میں 3بچے دم توڑ گئے، ورثا انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی اموات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ نے نااہلی کی انتہا کر دی، شدید گرمی میں خراب ہونے والے ائرکنڈیشنر ٹھیک نہ کرائے، نرسری میں موجود 3شیرخوار دم توڑ گئے، لواحقین نے انتظامیہ کو بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور اے سی خراب ہونے سے معصوم جاں

بحق ہوئے۔ انھوں نے انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی برتنے پر احتجاج بھی کیا۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے 3بچوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے، ڈپٹی کمشنر میاں زمان وٹو نے ہسپتال کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ کیا اور بچوں کی اموات کی تحقیقات کا حکم دیدیا، انہوں نے ایم ایس آفس کا اے سی چلڈرن وارڈ میں لگوا دیا۔