Tag Archives: کہ

مسئلہ کشمیر،بھارتی انکار کے باوجود ٹرمپ نے دوبارہ ایسی پیشکش کردی کہ مودی جل بھن گیا

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلیے مدد کی پیشکش کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ’’مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے؛ اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں، مقبوضہ کشمیر میں
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ

کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تناؤ ہے۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ کی کیفیت پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں ’’معمولی سی کم‘‘ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مودی نے ٹرمپ کی تمام ایسی پیشکشوں کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔

موضوعات:

loading…



گگلی ماسٹر عبدالقادر کی پاکستان سے محبت کی ایک اور مثال ! کمرے سے ایسی چیز مل گئی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے لیجنڈری قومی لیگ سپنر عبدالقادر کی پاکستان سے محبت کی ایک اور مثال سامنے آگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ”گگلی ماسٹر“ کے گھر میں ایک کمرے کی ہر چیز پر قومی پرچم بنا ہوا تھا ، اس کمرے کی ٹیبل سے لے کر پردوں تک
اور کرسی سے لے کر تصویروں تک سے پاکستانی پرچم کے رنگ نمایاں ہیں۔ عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے جیت کے جذبے سے کھیلتے تھے،ملک کی محبت ان کے دل میں سمائی ہوئی تھی،انہوں نے اپنے آخری انٹرویو میں بھی کہا

تھا کہ وہ جہاد کے لیے تیا ر ہیں ۔



عورت کی یہی عزت ہے کہ کوئی بھی سر عام تھپڑ مارے اور بری بھی ہوجائے؟مرد وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کو جھوٹا قراردیدیا،افسوسناک انکشافات

لاہور(این این آئی)شیخوپورہ میں مرد وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل نے وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹرشہباز گل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو جھوٹ پر مبنی قرار د یتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ایک فوٹو شیئر کی تھی جس میں خاتون کانسٹیبل ایک ہتھکڑی لگے ملزم کو لے کر جارہی تھی۔اس تصویر کی وضاحت میں شہباز گل نے بتایا کہ شیخوپورہ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار

نامی وکیل نے بدتمیزی کی اور اسے تھپڑ دے مارا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر شیخوپورہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ ملزم احمد مختار کو اسی لیڈی کانسٹیبل کے ہاتھوں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جسے اس نے تھپڑ مارا تھا۔تاہم نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ ان کی جو تصویر شہباز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔خاتون کانسٹیبل نے کہا کہ جب انہوں نے درخواست جمع کروائی تو سب انسپکٹر نے ایف آر درج کرتے ہوئے ایک جگہ احمد مختار کی احمد افتخار نام لکھ دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شک کی بنیاد پر ایف آئی آر ختم کردی گئی اور ملزم احمد مختار کو بری کردیا گیا۔خاتون کانسٹیبل نے سوال اٹھایا کہ کیا اس ملک میں عورت کی یہی عزت ہے کہ اسے کوئی بھی شخص سر عام آکر تھپڑ مارے اور پھر بری بھی ہوجائے؟۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا انصاف نہ ہی ان کے بیان میں ہے نہ ہی ایف آئی آر میں ہے، انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔



مصباح الحق بھی وزیراعظم کے نقش قدم پر چل پڑے ،ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ وزیر اعظم بھی خو ش ہوجائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے کیمپ میں سخت محنت کی اور فٹنس میں بہتری لائے ہیں تاہم اگلے ہفتے قیادت سمیت اہم فیصلے کرینگے۔دوسری جانب وسیم خان کا کہنا ہے کہ 1،2 یا تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کا بھی طے کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ میں جب کپتان تھا تو
فائنل الیون کے انتخاب کیلئے اتھارٹی کپتان کو دی جاتی تھی اور اس

حوالے سے کپتان کو اہمیت دینی بھی چاہئے، چیف سلیکٹر اور کوچ ہونے کے ناطے آپ اپنا موقف ضرور دیتے ہیں لیکن کپتان نے گراؤنڈ میں عملی طور پر کام کرنا ہوتا ہے اس لئے اسے وہ کھلاڑی دینے چاہئیں جن پر اسے اعتماد ہو۔یاد رہے کہ عمران خان اپنے کرکٹ کیرئیر میں اس چیز کے بہت حامی تھی کہ پلینگ الیون چننے کا اختیار ٹیم کپتان کے پاس ہی رہنا چاہیے ۔



حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا ،شعیب اختر کا تقرری پر دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد (این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دیئے جانے پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ
اور چیف سلیکٹر مقرر کیا۔فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پیغام میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے کردار پر

مبارکباد دی۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا۔آخر میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ مصباح پہلے کی طرح انہیں کر سکتے ہیں۔



بھارت کی تو خواہش ہے کہ میں مر ہی جائوں، مودی کو بتانا چاہتا ہوں جب تک زندہ ہوں تمہیں نہیں چھوڑوں گا،شیخ رشید کا اعلان

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری کے کچھ خیر خواہ ان کی جگہ ادائیگی کرنے کیلئے تیار ہیں ،نواز شریف کے لوگوں کو بھی اس راستے پر چلنا چاہیے ،مرکز میں مسلم لیگ (ن) ٹو بننے جارہی ہے ، اس کی قیادت شہباز شریف یا چوہدری نثار کرتا ہے مجھے اس کا علم نہیں۔
سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے ذریعے اِدھر سے بھی اور اُدھر سے بھی منشیات کا کاروبار ہو رہا تھا،فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان اور دفتر خارجہ نے کرنا ہے

، ریلوے افسران مکھی پر مکھی ماررہے ہیں ،واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو ریلوے میں دوسرے محکموں سے افسران کے آنے کا دروازہ کھول دیا جائے گا،مودی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے یہ بیان کہ 1947سے پہلے پاکستان اور بھارت ایک ملک تھا بہت خطرناک ہے ، مودی کو بتانا چاہتا ہوں ہندوستان میں 22پاکستان بنیں گے ،این آر سی کے ذریعے بھارت کی مختلف ریاستوںمیں بسنے والے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے ،ریلوے میں بھرتی کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ،محرم کے بعد مختلف ٹرینوں کو اکٹھا کر کے بلاک بنا کر چلائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی قرعہ اندازی کے ذریعے تقرری کابینہ کا فیصلہ ہے اور ریلوے کا سینئر افسر ساتوں ڈویژنز میں جا کر قرعہ اندازی کرے گا ۔ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کا اختیار دیدیا ہے ۔ مسافر ٹرینوں کے ڈرائیورز جنہیں پہلے 8ہزار روپے ملتے تھے انہیں یکم سے 10ہزار روپے ملیں گے ۔
چھ ستمبر کو بہاولپور اسٹیشن کا افتتاح کریں گے جبکہ 6ستمبر کو ہی جناح ایکسپریس کا کرایہ 500روپے کم کیا جارہا ہے ۔سات ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان اسٹیشنز کا افتتاح کریں گے۔ جس دن وزیر اعظم ننکانہ صاحب کی سڑک کا افتتاح کریں گے اسی دن اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم جلد لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں دو ، دو ریک سٹینڈ بائی رکھیں گے ۔
محرم کے بعد پانچ سے آٹھ ٹرینوں کو اکٹھا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ کراچی میں ہونے والی بارشیں غیر متوقع تھیں جس سے مسافرٹرینوں سے زیادہ ہمارے فریٹ کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام ٹرینوں پر کشمیر کی جدوجہد آزادی کے سلوگن لگائے جائیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں اور تھوک سے پکوڑے تل رہے ہیں ۔ میر ایقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایم ایل ون بنا کر رہیں گے ۔
اب ہم مزید مسافرٹرینیں نہیں چلائیں گے بلکہ فریٹ پر توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ عمران خان کسی سے این آرا او نہیں کرے گا ۔ پیپلز پارٹی کے چند دوست جو آصف زرداری کے خیر خواہ ہیں وہ کچھ دینے دلانے کے لئے تیار ہیں ، نوازشریف کے لوگوں کو بھی اسی راستے پر چلنا چاہیے ۔
میں نے تو عمران خان سے پہلے بھی کہا تھا لیکن میری بات سنی نہیں گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے ، مرکزمیں مسلم لیگ (ن) ٹو بننے جارہی ہے اس کی قیادت شہباز شریف یا چوہدری نثار کرتا ہے مجھے اس کا علم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کرنٹ پڑا تو بھارت میں اس پر تبصرے ہو رہے ہیں ، بھارت کی تو خواہش ہے کہ میں مر ہی جائوں ، جب میں مرا تو میرا کفن اٹھا کر اس کی تصدیق کے لئے کہا جائے گا ۔
میں مودی کو بتانا چاہتا ہوں جب تک زندہ ہوں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مودی کا دماغ جواب دے گیا ہے ، کشمیر کے بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوںکی شہریت ختم کی جارہی ہے ، این آر سی سے مسلمان دوسرے درجے کے شہری ہو گئے ہیں ۔ مودی سے کہنا چا ہتا ہوں تمہارے لئے 25کروڑ مسلمانوں کو سہنا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خدانخواستہ آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھاتو ہمارے پاس سمارٹ بم ہیں اور آپ کے توپ خانوں اور اورٹینکوں کو ان بمو ںسے اڑائیں گے۔ ہماری حکمت عملی تیا رہے ، ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے آدھاکلو میٹر، ایک کلو میٹر اور اس کے آگے کی حدود میں کیا کرنا ہے اور کیا استعمال کرنا ہے ،ہماری 75فیصد میزائل ٹیکنالوجی اور25فیصد ائیر ٹیکنالوجی ہے اور ہم اس لحاظ سے بھارت سے بہت آگے ہیں۔ اس کے باوجود ہم کہتے ہیں کہ کوئی تیسرا راستہ نکالیں اور یہ دونوں قوموں کے حق میں ہے ۔
انہوں نے عمران خان نے بڑے زبردست طریقے سے کشمیر کامقدمہ لڑ رہے ہیں اور عالمی میڈیا میں کشمیر کے مسئلے کو جگہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دعا کریں کہ کرفیو ختم ہو ، میں شاہ محمود قریشی سے درخواست کرتا ہوں کہ ہر روز سلامتی کونسل کو خط لکھتے رہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا صاحب بہت سمجھدار آدمی ہیں وہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ یا لاک ڈائون نہیں کریں گے بلکہ میرے ساتھ کشمیر کے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی حکمت عملی اور دوسری جانب عسکری سوچ پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے ۔ مودی اکتوبر میں سری نگر میں یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی کانفرنس کرانا چاہتا ہے ۔ لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی کشمیر یوں کیلئے چلے یا نہ چلے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پونچھ، راولا کوٹ بس سروس کھولنے کے بارے میں پوچھا گیا تو بتایا گیا وہاں پر ہمارے 65پاکستانی تھے ۔فوج کی اپنی حکمت عملی ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ بڑا ذہن رکھنے والے آدمی ہیں۔ میں قوم کو ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے معاملے پر ساری جماعتیںایک ہونے جارہی ہیں۔

موضوعات:

loading…



مسئلہ کشمیر، عمران خان مسلسل متحرک ، اب کی بار ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کو مرچیں لگ جائینگی

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز کے متحرک ارکان ، کشمیر کی صورت حال پر عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا اور ان سے مسئلہ کشمیر کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے اسلام آباد یا آزاد کشمیر میں مسئلہ کشمیر پر
انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھی شرکت کریں گے ۔ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں ، برطانوی یا یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز سے متعلق متحرک ارکان سمیت قانونی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا اور ان کے سامنے کشمیر کی صورت حال رکھی جائیں گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیںگی ۔



پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد بڑا”یوٹرن“وزارت خزانہ نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان (آج) کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کیلئے عملی

اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان (آج) کیا جائے گا۔



Please ignore strays میجر جنرل آصف غفور کا فارسی شعر کیساتھ دلچسپ ٹویٹ، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ’’عرفی تُو مخالفوں کے شور و غُل سے مت گھبرا کہ کتوں کےبھونکنے سے بھی کبھی فقیروں کے رزق میں کمی ہوئی ہے؟‘‘

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی ایپل پر پاکستانیوں نے آج بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔وزیراعظم عمران خان نے آدھا گھنٹہ کشمیریوں کے نام دینے کی اپیل کی تو دیسی لبرلز نے مذاق اڑانا شروع کردیا اور یہ کہنا شروع کردیا کہ کیا آدھا گھنٹہ کشمیریوں کو دینے سے کشمیر آزاد ہوجائے گا؟
اسی پر میجر جنرل آصف غفور کا فارسی شعر کیساتھ دلچسپ ٹویٹ۔۔ جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ “عرفی تُو مخالفوں کے شور و غُل سے مت گھبرا

کہ کتوں کےبھونکنے سے بھی کبھی فقیروں کے رزق میں کمی ہوئی ہے؟”اسی تناظر میں میجر جنرل آصف غفور نے فارسی شعر ٹویٹ کیا :عرفی تو میندیش ز غوغائے رقیباں۔۔۔۔۔آوازِ سگاں کم نہ کند ۔۔۔ رزقِ گدا را۔۔۔۔اس شعر کا ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے :عرفی تُو مخالفوں کے شور و غُل سے مت گھبرا کہ کتوں کےبھونکنے سے بھی کبھی فقیروں کے رزق میں کمی ہوئی ہے؟یہ شعر پطرس بخاری کے مضمون “کتے” میں موجود ہے جس میں وہ کتوں کی خصلتیں بتاتے ہیں لیکن یہاں یہ شعر ان لوگوں کیلئے کہا گیا جو کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا ساتھ دینے کی بجائے مذاق پر اتر آئے اور طرح طرح سے حکومت پر تنقید کرنے میں مصروف رہے ۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا ان کے ساتھ ہوتی ، مودی توجہ ہٹانے کیلئے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریگا ، واضح بتا رہا ہوں فوج تیار ہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا ،دنیا کو پتا چلنا چاہیے جب دو ایٹمی طاقتیں اس طرح آمنا سامنا کرتی ہیں تو صرف برصغیر کو نہیں دنیا کو نقصان ہوگا، ابھی سے دنیا کو تیار کررہے ہیں جو ظلم ہورہا ہے
اس پر چپ کرکے بیٹھیں گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا،جب تک ہمارے کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کیساتھ کھڑی ہے اور آخری دم تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر ’’کشمیر آور‘ ‘کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی جہاں بھی ہیں، چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں،
دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، 80 لاکھ کشمیری چار ہفتے سے کرفیو میں بند ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان سے پیغام جائیگا کہ جب تک ہمارے کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کیساتھ کھڑی ہے،
قوم پوری طرح جدجہد کرے گی اور آخری دم تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہے کہ آج ہندوستان میں کس طرح کی حکومت ہے جو انسانوں پر ایسا ظلم کررہی ہے ان کو سمجھنے کیلئے آر ایس ایس کی فلاسفی کا نظریہ سمجھنا پڑیگا، آر ایس ایس وہ جماعت تھی جس کے اندر سب سے بڑی موٹی ویشن مسلمانوں کے خلاف نفرت تھی، یہ نفرت میں پیدا ہوئی ایک جماعت ہے
وہ سمجھتی تھی ہندو سب سے زیادہ اعلیٰ ہیں، جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اسی طرح آر ایس ایس کا نظریہ ہندوستان پر قبضہ کر بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا نے شور مچانا تھا، سب نے ان کے ساتھ کھڑے ہونا تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری اور اقوام متحدہ جیسے
انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وعدہ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ نیویارک ٹائمز میں میرا مضمون چھپا ہے جس میں دنیا کو بتایا کہ کشمیریوں پر کیا ظلم ہورہا ہے، آر ایس ایس کا نظریہ مسیحیوں کیلئے بھی برا ہے، ان سے بھی ظلم ہورہا ہے، ہندوستان میں اعتدال پسندوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے،
آر ایس ایس اور بی جے پی کی حکومت نے نہرو کی فلاسفی پر عمل نہیں کیا، آر ایس ایس والوں نے گاندھی کو قتل کیا تھا، یہ لوگ صرف ہندوراج کو مانتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھاؤں گا، ہم نے عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ آج دنیا مودی کی فاشسٹ اور نسل پرست حکومت کے سامنے کشمیریوں کے لیے کھڑی نہیں ہوگی تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا،
اگر دنیا مودی کے سامنے نہ کھڑی ہوئی یہ بات یہاں نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ بھارت کی کوشش ہے دنیا کی کشمیر سے نظر ہٹائی جائے، اس لیے دنیا کو بتارہے ہیں یہ آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریں گے اور جب یہ کچھ کریں گے تو مودی کو صاف بتانا چاہتا ہوں کہ اینٹ جواب پتھر سے دیں گے، ہماری فوج تیار ہے، دنیا کو پتا چلنا چاہیے جب دو ایٹمی طاقتیں اس طرح آمنا سامنا کرتی ہیں
تو صرف برصغیر کو نہیں دنیا کو نقصان ہوگا، جنرل اسمبلی میں یہ سب بتاؤں گا، ابھی سے دنیا کو تیار کررہے ہیں کہ جو ظلم ہورہا ہے اس پر چپ کرکے بیٹھیں گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا۔وزیراعظم عمران خان نے کا کہ ہم کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے لیے ایک مہم شروع کررہے ہیں، ہم ساری دنیا میں مہم چلائیں گے سب کو اس میں ساتھ لیں گے، ایک ماہ سے انہوں نے کشمیر بند رکھا ہے، میڈیا تک کو نہیں جانے دیا، دنیا کو پتا ہونا چاہیے کہ وہاں کیسا ظلم ہورہا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
کشمیریوں کو بتانا چاہتا ہوں ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، دل کہہ رہا ہے مودی اپنے تکبر میں جو کر بیٹھا ہے یہ آخری پتہ کھیل گیا ہے اس کے بعد کشمیر آزاد ہوگا۔جبکہ دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتا ہوں، عوام اپنے موبائل کا استعمال کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں،ہم متحد ہوں گے تو
کشمیر ضرور آزاد ہوگا، کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلد کشمیر کی آزادی کی دعا کی۔انہوںنے کہاکہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اپنی زندگی ہی میں کشمیر کی آزادی دیکھوں اور اس کام کیلئے
مضبوط پاکستان ضروری ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنے موبائل کا استعمال کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔انہوں نے دنیا کے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ جیسے تاریخ میں پاکستان نے ہمیشہ عالم اسلام کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے
آج ہمارے ساتھ بھی آپ کھڑے ہوں۔صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ایمان کی مضبوطی کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں، ‘ہم نے کشمیر کو آزاد کرنا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں، آئندہ ہفتے بھی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

موضوعات:

loading…



بجلی کے بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار! فی یونٹ قیمت میں اتنا اضافہ کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی دی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے
زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت

4 ستمبر کو کرے گی۔جس کے بعد قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔