Tag Archives: کی

حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات، مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت اختیار کر گیا، مشال ملک نے بھارت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں نے ماہ محرم کو کربلا کی طرح گزارا، یاسین ملک کی
صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اْن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے۔مشال ملک نے کہاکہ حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر کشمیری قائدین کو کچھ ہوا تو اس کا خمیازہ بھارت کو

بھگتنا پڑے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت موجودہے، اس کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی خطہ اتنے دن خطرات میں گہرا رہے گا۔



وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کی گیس پائپ لائن کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق خبر وں پر وضاحت ،حقیقت کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(آن لائن )وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن نے گیس پائپ لائن کے بین الاقوامی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق شائع ہونے والی خبر وں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وزاتِ توانائی و پیٹرولیم ڈویژن ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی گیس پائپ لائن منصوبوں پر قومی ذمہ داری پر عمل پیرا ہے۔
ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ اور نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویڑن) کی اس طرح کی کاوشوں کی واضح مثال ہیں۔جاری بیان کے مطابق  ٹاپی پروجیکٹ

میں رواں سال کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے۔پائپ لائن تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے میزبان حکومت ترکمنستان نے ہیڈآف ٹرم ،TAPI پروجیکٹ کمپنی کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر پروجیکٹ کے پاکستان سیگمنٹ کے لئے گراؤنڈ بریکنگ تقریب رواں سال متوقع ہے۔یپروجیکٹ کمپنی (ٹی اے پی آئی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (ٹی پی سی ایل)) نے دبئی میں اپنا پراجیکٹ آفس قائم کیا ہے اوراسلام آباد میں برانچ آفس بھی کھولا ہے۔ منصوبے کی سرگرمیوں کو فنڈ دینے کے لئے ، حکومتِ پاکستان اس منصوبے میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔  اس پروجیکٹ میں اکثریتی حصص یافتگان اور کنسورشیم لیڈر ہونے کے ناطے ٹی پی سی ایل کے انتظامی امور ترکمنستان دیکھ رہا ہے۔ یہ دعوی پریس کے ایک حصے میں شائع ہوا کہ پروجیکٹ کمپنی کوکسی غیر ملکی کمپنی کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کی جارہی ہے یا مالی غبن کا ارتکاب کیا جارہا ہے-یہ قطعی غلط ، بے بنیاد خبر ہے۔ ترکمانستان پروجیکٹ کو پیشہ ورانہ طور پر چاروں ممالک کے مابین معاہدوں کی شرائط کے عین مطابق نگرانی کر رہا ہے۔
مزید یہ کہ ، ہندوستان ، افغانستان یا پاکستان سے کوئی بھی کمپنی میں اپنی متعلقہ کمپنیوں / ممالک کی نمائندگی نہیں کررہا ہے سوائے اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ، جہاں تینوں ممالک کی یکساں نمائندگی ہے۔ لہذا پاکستان منیجنگ ڈائریکٹر انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نمائندگی کرتا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن ٹاپی منصوبے کی منظم نگرانی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کر رہی ہے۔ اس دعویٰ میں قطعی سچائی نہیں ہے کہ ایم ڈی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ملک سے فرار ہورہا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سفر کیا ہے۔
وزارت کے اعلٰی عہدیداروں نے بھی منصوبے سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کمپنی میں کسی بھی قسم کا مالی غبن ، بدعنوانی یا وزارت کے کسی بھی اعلی عہدیدار کے بیرون ملک سفر پابندی سے انکار کرتی ہے۔ اس طرح کی بے بنیاد اور منفی خبروں کی رپورٹنگ کو اگر جاری رکھا گیا تو اس سے ملک کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچے گا – اسطرح کی بے بنیاد خبروں سے توانائی کے اسٹریٹجک بین الاقوامی منصوبوں کو شدید نقصان پہنچے گا اورلہذا حقائق مسخ کر کے پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔



محمد بن سلمان کا 2ہزارپاکستانیوں کی رہائی کا اعلان مگران میں سے کچھ لوگوں کو سزائے موت سنا کر عملدرآمد بھی شروع ،تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پرآگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے
مطابق دنیا بھرکے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار

چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ۔



پاکستان سپر لیگ میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو آڈیشنز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے ،پاکستان سپر لیگ کی
آڈٹ رپورٹ کے مطابق فرنچائزز کی نیلامی غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی ،فرنچائزز کو طے شدہ حصے

سے زائد ادائیگیاں کی گئیں اور دوسری طرف فرنچائزز سے مکمل وصولیاں بھی نہ کی جا سکیں۔آڈیٹر جنرل نے پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو دی جانیوالی رقم بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تشہیر ی مہم ،نشریاتی حقوق ،میڈیا رائٹس اورکیش اے کروڑ میں لاکھوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون میں 97 کروڑ 42 لاکھ آمدن اور 90 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔پی ایس ایل ٹو میں 1 ارب 46 کروڑروپے آمدن اور1 ارب 6 کروڑ روپے کیاخراجات ہوئے۔یوں مجموعی طور پر پی ایس ایل کے پہلے دو آڈیشنز میں 47 کروڑ کمائی ہوئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فرنچائزز کو شیئر سے24 کروڑ 86لاکھ روپے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔فرنچائزز کو 5 کروڑ 44 لاکھ زر تلافی دئیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے اخراجات کا غلط تخمینہ لگایا گیا،لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ایک کروڑ 88 لاکھ زائد اخراجات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو غیر قانونی طور پر سوا کروڑ روپے ادا کئے گئے۔اسی طرح نشریاتی حقوق کے حوالے سے بھی سو کروڑ ڈالرز سے زائد کے بی ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔



پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف رکن قومی اسمبلی کا گھر کنڈا کنکشن سے چلنے انکشاف ،قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنکشن سے چلنے انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی پنوعاقل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران ہوا۔چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔
سیپکو کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیا ہے۔سیپکو نے بتایا کہ پانچ لاکھ سے زائد بقایا جات کی

وجہ سے آفتاب سومرو کا کنکشن کاٹا گیا ہے۔سیپکو چیف کے حکم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔



بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری ،عمران خان، ملالہ یوسفزئی اور مولانا طارق جمیل بھی شامل جانتے ہیں اس لسٹ میں سب سے اوپر کون ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں بھی شامل،میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سر فہرست ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور

معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جب کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اعزازی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔



موبائل صارفین کو حیرت انگیز ریلیف دینے کی تیاریاں، کتنے فیصد ٹیکسز میں کمی کی تجویز دیدی گئی؟

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں موبائل صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹر ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز پیش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے بتایا کہ اس کمی کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق کمی کی وجہ سے ٹیکس کے وصولی میں کمی واقع نہیں ہوگی جبکہ اس کی مدد سے درآمدات میں اضافہ ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جاری ہونے والی سمری کے مطابق

ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون کے حجم میں اضافہ ہوا، تاہم اس کی وجہ سے مجوعی طور پر پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی ختم ہوجائیں گے۔کراچی کے تاجر نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ اس تجویز کے عمل میں آنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں موبائل فون کی قیمتوں میں کمی آئیگی تاہم اس سے مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے لیے ایک پالیسی تشکیل دے رہے ہیں جو اپنے حتمی مراحل میں ہے۔موبائل فونز کی صنعت اب چین سے باہر جارہی ہے اور وہ دیگر ممالک کو بھی اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے متوجہ کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر ڈیوٹیز میں کمی کی طرح سمری درآمد ہونے والے استعمال شدہ کپڑوں سے متعلق بھی مرتب کی جائے گی، کیونکہ یہ کپڑے زیادہ تر غریب افراد استعمال کرتے ہیں۔



سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کی جانب بڑا قدم، سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے سال تک کرنے کی قانونی شرط لائی جارہی ہے؟جانئے

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔
سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔

اتوار کو ٹوئٹر پراپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سول پروسیجر کوڈ کا ترمیمی بل حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے موجودہ حکومت کے لیے مثبت قدم ہے، ایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل تک پہنچ کر اس کا فیصلہ ہوتا تھا۔ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کودستیاب وراثتی حق معاشرتی اورقانونی پیچیدگیوں کی نذر ہو چکا تھاریاست مدینہ کی طرز پر تشکیل دیے جانے والے معاشرے کیلئے پرعزم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں تشکیل پانے والا یہ قانون خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کو یقینی بنانے کا باعث بنے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے جو کئی دہائیوں سے جیلوں میں قید تھے۔ خصوصی طور پر وہ خواتین، بچے اور دیگر مستحق و نادار قیدی جو قانونی مدد کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔



پنجاب کابینہ کی تعداد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،جہازی سائز کی کابینہ کے باوجود کام کچھ نہیں ہو رہا ‘(ن)لیگ نے آئینہ دکھا دیا

لاہور( این این آئی)پنجاب کابینہ کی تعداد 46تک پہنچنے کے بعد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف اٹھانے کے بعد وزرا ء کی تعداد 36 ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے پانچ خصوصی مشیر بھی شامل ہیں۔عون چوہدری کو ہٹائے جانے کے بعد آصف محمود کو مشیر تعینات کیا
گیا جبکہ ابھی وزیراعلیٰ کے ترجمان کی تعیناتی باقی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے ترجمان بھی مشیر کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے

دور میں اڑتیس رکنی کابینہ پر اعتراض کیا جاتا تھا اور اب پنجاب میں جہازی سائز کی کابینہ ہے مگر کام کچھ نہیں ہو رہا ۔



لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے کا شکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن حدود سے باہر نکلتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد جہاز کو ہنگامی طور پرلینڈ کروا لیا گیا جبکہ آگ بجھانے والی گاڑیاں آگ بجھانے
کی کوشش میں مصروف ہیں۔ جہاز اس وقت لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر چکا ہے جبکہ مسافر جہاز کے اندر ہی موجود ہیں اور مسافروں کی جانب سے خوف کے باعث چیخ و پکار بھی جاری ہے۔ ذرائع

کے مطابق آگ جہاز کے انجن نمبر 1میں لگی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔