Tag Archives: گیا

حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات، مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت اختیار کر گیا، مشال ملک نے بھارت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں نے ماہ محرم کو کربلا کی طرح گزارا، یاسین ملک کی
صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اْن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے۔مشال ملک نے کہاکہ حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر کشمیری قائدین کو کچھ ہوا تو اس کا خمیازہ بھارت کو

بھگتنا پڑے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت موجودہے، اس کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی خطہ اتنے دن خطرات میں گہرا رہے گا۔



باکسر محمد وسیم کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ
پر ان کے استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ ہی نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی

کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوئے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کے لیے کوشش کررہا ہوں۔



پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے کب ہوں گے؟ نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور شیڈول میں تبدیلی کے بعد بھی پاکستان ہی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونا تھے، جس میں شرکت کے لیے جولائی میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی۔
لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات اور سیکیورٹی صورتحال کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس ٹائی ملتوی کردیا گیا تھا۔تاہم اب

ڈیوس کپ ٹائی کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان 29 یا 30نومبر کو مقابلے ہوں گے تاہم اس سے قبل ایک مرتبہ سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 29 سے 30 نومبر یا 30 سے یکم دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں ڈیوس کپ کے انعقاد سے قبل 4نومبر کو سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ یہ مقابلے منعقد ہوں گے یا پھر اسے نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔اس سلسلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو 19نومبر تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ حتمی تاریخ کے حوالے سے کھیل کی عالمی فیڈریشن کو آگاہ کر سکے۔یاد رہے کہ ملک میں سیکیورٹی خدشات اور غیرملکی ٹیموں کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے سبب پاکستان ایک دہائی سے زائد عرصے سے اپنے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر مجبور تھا۔اس دوران ایران 2017 میں ڈیوس کپ ٹائی کے لیے 12 سال بعد پاکستان آنے والی پہلی ٹیم بنی تھی جبکہ ہانک کانگ نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا جس کے سبب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ان کی تنزلی کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔



106رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود بھارت انڈر19 ایشیا کپ کا چمپئن بن گیا

کولمبو(این این آئی) انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چمپئن بھارت نے 106 رنز پر ڈھیر ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں باؤلرز کا راج رہا اور ابرآلود موسم میں دونوں ٹیموں کے بلے باز مجموعی طور پر صرف 207رنز بنا سکے۔بھارت کی ٹیم نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے
بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور صرف 8 رنز پر اس کے تین ابتدائی بلے باز پویلین لوٹ چکے

تھے۔اس موقع پر کپتان دھروو جوریل نے ششوات راوت کے ساتھ مل کر میچ کی سب سے بڑی 45رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس شراکت کے اختتام کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔دھروو 33 اور ششوات 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ایک موقع پر بھارتی ٹیم 62 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن اس مرحلے پر کرن لال ڈٹ گئے۔انہوں نے 43 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن اس کے باوجود بھارتی ٹیم 33ویں اوور میں 106رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین اور مریتن جوئے چوہدری نے تین، تین وکٹیں لیں۔بھارتی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم بھی صرف 16رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی جس کے بعد اکبر علی اور شہادت حسین نے مل کر اسکور 40 تک پہنچایا لیکن پھر شہادت حسین کے بعد شمیم حسین بھی پویلین لوٹ گئے۔مریتن جوئے چوہدری اور کپتان اکبر علی نے 27رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 78 تک پہنچایا ہی تھا کہ دونوں بلے باز تین گیندوں کے فرق سے پویلین لوٹ گئے۔لو اسکورنگ میچ میں تنظیم حسن ساکب اور راکب الحسن نے نویں وکٹ کے لیے 23 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا لیکن انکولیکر نے ایک ہی اوور میں
دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے انڈر19 چمپئن بنوا دیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان اکبر 21 اور کریتن جوئے 21 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے اتھروا انکولیکر نے پانچ وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے۔



پاک چین دوستی کا نیا باب، چین تک شاندار بس سروس کا آغاز کردیا گیا

پشاور(آن لائن)فیصل موورز مینگورہ ٹرمینل نے پاک چین دوستی کا نیا باب کھولتے ہوئے سوات تا چین شاندار بس سروس کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان اور ایم این اے سلیم الرحمن نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں فیصل موورز کے چیف ایگزیکٹیو حمید خان اور ٹرانسپورٹر حاجی فضل مولا کے علاؤہ سوات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا ہے سوات میں سیاحت و ٹرانسپورٹ سے لیکر تمام

شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بن چکا ہے قیام امن کے بعد یہاں معیشت، صنعت و تجارت کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے ملک بھر کے علاوہ بیرونی ملکوں سے سیاح سوات آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سیاحت کے علاوہ دیکر تمام شعبوں میں مثالی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کے مثالی اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد دوبارہ  بحال ہوچکا ہے اب محب وطن سمندر پار پاکستانی بھی اپنے ملک میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کی مواقع فراہم ہو رہے ہیں اور ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ فیصل موورز انتظامیہ کا سوات کے سیاحتی مقامات کے علاؤہ چین، ایران اور ترکی تک اپنی شاندار سروس کا پروگرام انتہائی خوش آئندہ ہے دوسرے ٹرانسپورٹرز کو بھی چاہئے کہ اس طرح کی سروسز شروع کریں جو سیاحت و کاروبار کے علاؤہ طلباء  کیلئے بھی بہت کارامد اور مفید ثابت ہونگی ٹرمینل منیجر نے بتایا کہ مینگورہ تا چین ہفتہ وار سروس کے دوران بس ہفتہ کو علی الصبح اسلام آباد موٹروے کے راستے حویلیاں تا ناران و کاغان پہنچے گی جہاں مسافروں کو معیاری ناشتہ کرانے پر آدھا گھنٹہ کے بعد گلگت روانہ ہو گی اور رات 9 بجے سست بارڈر پہنچے گی جہاں معیاری ہوٹل میں ڈنر اور صبح ناشتہ کے بعد امیگریشن مراحل کے ساتھ یہ سفر پیر کی شام کو چینی صوبہ کاشغر کے شہر تاشکرگن پہنچنے پر اختتام پذیر ہو گا۔



کرپشن کرنیوالوں کیلئے جیلوں میں سہولیات ختم ،جس ملزم پر 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہوگا اسے کون سی کلاس ملے گی؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیرقانون فروغ نسیم نے کرپشن کرنے والوں کیلئے جیلوں میں سہولیات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب جس ملزم پر 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام عائد کریگا اسے جیل میں صرف اور صرف ’سی‘ کلاس ہی ملے گی، مفادات کے ٹکرائو سے متعلق اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس بھی لا رہے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کو محفوظ بنانے کے لیے نیا قانون بنایا جا رہا ہے،بے نام اکائونٹس کے قا نون میں وسل بلوور کے قانون کو شامل کر ینگے ، دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سال

میں نمٹایا جائیگا، ججز کی تعیناتی سے متعلق قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت چاہیے، 149/4 میں کسی علیحدہ صوبے کا ذکر ہی نہیں ، معاملے میں صرف سیاست چمکائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون فروغ نسیم ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت اور خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کا ایجنڈہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا تھا عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے، نئے قوانین کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے قوانین متعارف کرانے کے ساتھ ترامیم بھی کر رہے ہیں ،قوانین سے متعلق عوامی آگہی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قانون جلد لارہے ہیں، لیگل ایڈ جسٹس اتھارٹی کا فوکس بچوں اور خواتین کے جرائم کی طرف ہوگا۔
جو لوگ وکیل نہیں کرسکتے سالہا سال جیلوں میں پڑے رہتے ہیں لیکن خواتین کو اب اپنے حق کے لیے عدالتوں کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے خواتین کی جائیداد سے متعلق خواتین محتسب سول کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی پراپرٹیز سے متعلق نیا قانون لایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ شکایات آرہی تھیں کہ جیل میں بڑی کرپشن کرنے والوں کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن اب نیب میں اگر کسی پر 50 کروڑ سے زائد کرپشن کا الزام ہو تو اس کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔
بااثر ملزمان کے ساتھ خصوصی سلوک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بے نامی ٹرانزیکشن قانون میں وسل بلور کو لارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سول دیوانی مقدمات کا فیصلہ بھی جلد ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق سے متعلق بھی قانون سازی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ خاتون محتسب کو بااختیار بنایا جائے گا ۔ فروغ نسیم نے کہاکہ قوانین میں تبدیلی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،ایسے قوانین لا رہے ہیں جو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بے نامی جائیدادوں کے رولز بنائے ہیں۔ پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس ریفارمز کی جائیں گی۔ فروغ نسیم نے بتایاکہ ججز کی تعیناتی سے متعلق قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 149 کے نفاذ سے متعلق فیصلہ ابھی کمیٹی نے کرنا ہے۔فروغ نسیم نے کہاکہ کراچی کے بااختیار ہونے کا فائدہ سندھ کو ہی ہونا ہے۔
آرٹیکل 149 سے متعلق کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ 149/4 میں کسی علیحدہ صوبے کا ذکر ہی نہیں ، اس معاملے میں صرف سیاست چمکائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 149/4 صرف مقامی حکومت کو بااختیار بناتا ہے ، مقامی حکومتوں کے بااختیار ہونے تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اگر لوگ آرٹیکل 149 میں ایسی کوئی چیز پڑھیں جو اس میں نہیں لکھی ہوئی تومیں کیا کرسکتا ہوں اور ہم توخود کہتے ہیں کراچی کو سندھ سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔
فروغ نسیم نے کہاکہ اندرون سندھ میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیل چکا ہے، کراچی کی بہتری سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کا ہے، کراچی اسٹریٹجک کمیٹی نے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی، کمیٹی سے متعلق رابطہ کرنا وفاق کا صوابدید ہے، ناصر شاہ اچھے آدمی ہیں ضرورت پڑی تو رابطہ کریں گے۔فروغ نسیم نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت قائم کرنے کو سراہتا ہوں، ہم بھی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے میں نئے قوانین جلد رائج ہوجائیں گے اور بلوچستان کے وزیراعلی سے بھی ان قوانین سے متعلق جلد بات ہوگی، سندھ حکومت بھی اگر چاہے تو یہ اچھے قوانین رائج کرے، ہم ویلکم کریں گے۔



’’بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ‘‘متنازعہ بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی شدید تنقید کی زدمیں،اسمبلی رکنیت ختم کرنیکا مطالبہ کردیا گیا

پشاور(این این آئی)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں، سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مائی کا لعل
ملک کو نہیں توڑ سکتا، سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کو سندھی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا

کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، اب اس پارٹی پر بھٹو کا نہیں زرداری کا قبضہ ہے، سندھ میں ہونے والی کرپشن پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔  فضل الرحمان کی دھمکیوں سے حکومت پر اثر نہیں پڑے گا، ملک درست ٹریک پر چل پڑا ہے اب عوام ملک کو ڈی ٹریک نہیں ہونے دیں گے۔



چلو کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے، انڈیا کو بھی کشمیر نہ دو لیکن۔۔۔! شاہد آفریدی کے بیان پر بھارتی میڈیا میں ہنگامہ، شدید ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا اخلاقیات بھی بھول بیٹھا، بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا، ایک انڈین ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں اپنی بدتمیزیوں کے بعد شاہد آفریدی اب عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، بھارتی میڈیا نے کہا کہ شاہد آفریدی اب جہاد کی باتیں بھی کرنے لگے ہیں،
اس موقع پر انہوں نے شاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے بیانات کے کلپ بھی چلائے، بھارتی میڈیا نے کہا کہ لگتا ہے کہ

پاکستان کی راج نیتی میں عمران خان کے بعد ایک اور کرکٹر انٹری مارنے والا ہے، بھارت کے خلاف نعرے لگا کر شاہد آفریدی بھی اپنا چہرہ چمکانا چاہتے ہیں، بھارتی میڈیا نے کہا کہ ہم اس لیے یہ کہہ رہے ہیں کہ شاہد آفریدی عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح چپکے ہوئے ہیں اور وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے کٹر پن اور جہاد کی بو آتی ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے، واضح رہے کہ آج شاہد آفریدی نے مظفرآباد میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر کے ساتھ ہوں میں ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بات صرف کشمیر کی نہیں انسانیت کی ہے، دنیا کے کسی کونے میں بھی ظلم ہوگا ہم پاکستانی ہمیشہ ظلم کے خلاف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ میں کہتا ہوں کہ چلوکشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے، انڈیا کو بھی کشمیر نہ دو، لیکن کشمیر میں کشمیری رہیں اور انسانی آزادی دی جائے۔اب بھارتی میڈیا نے کہا کہ شاہد آفریدی نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک ہم سب کشمیر کے ساتھ ہیں، کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹرہیں لیکن کشمیر پر بیان بازی سے دنیا کا دھیان اپنی طرف کرنا چاہتے ہیں۔غرض بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کے بیانات کو لے کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔



سپریم کورٹ نے2017 کے بعد سے نجی اسکولوں کی فیسوں میں کیا گیا اضافہ کالعدم قراردیدیا، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(سی پی پی)سپریم کورٹ نے اسکول فیسوں سے متعلق درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو سالانہ پانچ فیصد سے زائد فیس نہ بڑھانے کا حکم دیا تھا جب کہ سات فیصد تک فیس بڑھانے والے اسکولوں کو اسپیشل کیس کے طور پر ریگولیٹری باڈی کے پاس جانے کا بھی حکم دیا تھا ۔
جب کہ نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے عدالت کے فیصلے کو پہلے رضا کارانہ طور پر قبول کیا جسے بعد میں چیلنج کردیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت

کی تھی جس کا 69 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجازلحسن نے تحریر کیا ہے جب کہ فیصلے میں جسٹس فیصل عرب نے اختلافی نوٹ تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی حد مقرر کرنا مناسب نہیں، فیسوں میں سالانہ 8 فیصد اضافہ کرنا زمینی حقائق سے مطابقت رکھتا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں 2017 کے بعد کیا گیا اضافہ کالعدم قرار دیا گیاہے اور نجی اسکولوں کی فیسوں کو جنوری 2017 کی تاریخ تک منجمد کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہیکہ نجی اسکولوں نے 2017 سے خلاف قانون فیس میں بہت زیادہ اضافہ کیا، نجی اسکولوں کی فیس وہی ہوگی جو جنوری 2017 میں تھی، فیسوں میں کی گئی 20 فیصد کمی والدین سے ریکور نہیں کی جائے گی، نجی اسکول قانون کے مطابق اپنی فیسوں کا دوبارہ تعین کریں۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسکولوں کی فیس کی ری کیلکولیشن کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی۔
متعلقہ اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی، والدین سے لی گئی اضافی فیس آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کی جائے، ریگولیٹرز اسکولوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس کی نگرانی کریں۔عدالت نے حکم دیا کہ اسکول فیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ سیل بنایا جائے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس حوالے سے صورتحال انتہائی دلچسپ ہے جہاں سپریم کورٹ کے فیسوں میں کمی کے احکامات کے باوجود نجی اسکول سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔
نجی اسکول اس فیصلے کو صرف پنجاب اور سندھ کے لیے قابل عمل قرار دے رہے ہیں اور اسلام آباد میں نئے سال کے موقع پر فیسوں میں 35 سے 45 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے اور چھٹیوں کی پوری فیس بھی والدین سے وصول کی جارہی ہے۔اس حوالے سے نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کررکھا ہے جس کی سماعت کے لیے دو ماہ بعد کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے اپنے حکم امتناع میں اسلام آباد کی نجی اسکولوں کی ریگولیٹری باڈی کو یہ حکم دیا ہیکہ کیس کی سماعت کے دوران وہ نجی اسکولوں کو کسی قسم کا خط بھی نہیں لکھ سکتے۔



شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ائیرپورٹ سے مانچسٹر جانے والی پرواز سے اتار کر نیب کے حوالے کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے لیے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے والا محمد ساجد نامی فرنٹ مین گزشتہ روزمانچسٹر جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کر لیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز 709کو اڑان بھرنے سے رکوا کر مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔نیب کی جانب سے مسافر کا دوران امیگریشن پاسپورٹ ہٹ لسٹ میں ڈلوائے جانے
کی وجہ سے مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔ایف آئی اے نے مسافر کو نیب کے حوالے کر دیا گیاجسے بعد ازاں ائیر پورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا گیا۔ایک عہدار نے بتایا

کہ محمد ساجد نامی فرنٹ مین سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے لیے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے میں ملوث ہے اور اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔