Tag Archives: ہوش

80 ہزار سے زائد بچے یتیم، 49 فیصد بالغ کشمیری دماغی مرض کا شکار،7000 زیر حراست ہلاکتیں 6 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ،آسٹریلوی کالم نویس کے ہوش اڑا دینے والے انکشافات

سڈنی ( آن لائن)معروف آسٹریلین کالم نویس کے کشمیر میں بھارتی جارحیت سے متعلق ہوش رْبا اعداد و شمارجاری کر دیئے ہیں۔یہ اعدادو شمار مڈل ایسٹ آئی اور بائی لائنز کے کالم نویس سی جے ورلیمن نے بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی کے عنوان سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے اور مقبوضہ وادی میں 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں بھارتی فورسز نے غائب

کیا تھا۔ اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہو چکے ہیں، جن متنازع علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے،آسٹریلین مصنف نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 7000 سے زیادہ زیر حراست ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔سی جے ورلیمن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 18 قراردادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے لیکن 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔آسٹریلین کالم نویس نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق یہ سارے اعداد و شمار ’اسٹینڈ ود کشمیر‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیے۔



نئے پاکستان کے رنگ نرالے، تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرین کے ساتھ ایسا ”حادثہ“ ہو گیا کہ مسافروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے

باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔



15 سال کے ریمانڈ کی استدعا،احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ مفتاح اسماعیل کے ہوش ہی اُڑ گئے،دلچسپ صورتحال

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیر مفتاح اسماعیل خان کے خلاف سماعت کے دور ان نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، پندرہ سال ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ جمعرات کو نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کو ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو
پیش کیا۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، نیب پراسیکیوٹر نے غلطی سے 15 سال کے ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ مفتاح اسماعیل نے حیرت سے سوال کیا کہ پندرہ سال؟ بعد میں نیب پراسیکیوٹر نے تصحیح کر کے 15 دن کہہ



آئی سی سی نے سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دیدی

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخی طور پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کا اطلاق یکم اگست کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔آئی سی سی کی
طرف

سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر دو سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامیاب ٹرائلز کے بعد اس کی منظوری دی۔ٹیموں کے میڈیکل نمائندگان آئی سی سی میچ ریفری کی اجازت سے اسی طرح کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر سکیں گے۔2014ء میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد سے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے باتیں کی جا رہی تھیں اور مختلف تجاویز پیش کی جا رہی تھیں۔



نیوزی لینڈ،انڈیا سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین کے خالصتان کے حق میں نعرے،پرچم لہرا دئیے،بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے،برطانوی پولیس کا فوری ایکشن

لندن (این این آئی)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کیے اور پرچم لہرا دئیے۔برطانوی پولیس کے مطابق 4 سکھ مظاہرین نے جو ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں ان پر ان کے مطالبات لکھے تھے جبکہ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔
اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ مانچسٹر میں ہونے والے بھارت نیوزی لینڈ میچ کی فضاء کو سیاسی رنگ

دینے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گرائونڈ میں موجود سیکیورٹی پر متعین اہلکار سکھ شائقین کی جانب سے سیاسی نعرے بلند ہوتے ہی فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔حراست میں لیے گئے سکھوں کو ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور اولڈ ٹریفورڈ سے باہر نکال کر کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔



پاکستان ریلوے انتظامیہ   نے  شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ تلاش کرلیا،مسافروں کے ہوش اُڑ گئے

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان ریلوے فیصل آباد کی انتظامیہ نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ تلاش کرلیا ریلوے اسٹشن کی حدو میں داخل پرپارکنگ کے نام پرانٹری 10 سے 50 روپے کی وصولی شروع کر دی گئی،ریلوے مسافروں شہروں کو ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا،
ناقص انتظامات, پانی،کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات میں اضافہ،آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہرکے ریلوے اسٹیشن پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے موٹر سائیکل،رکشہ،اور کارداخلے پر پرچی مقرر کردی گئی ہے بتایا گیا ہے اس میں تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے و فاقی

فاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کے بھائی کے قریبی دوست تنویر احمد گوجرہ کوٹھیکہ دیا گیا ہے تنویر احمد فیصل  آبا د ریلوے اسٹیشن پر 9سال سے تعینات اپرٹنگ آفیسر چوہدری شبیر احمد آف گوجرہ کا تعلق دار ہے اور جوکہ تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے و فاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کے بھائی میاں نیبل احمد کا  بھی دوست ہے عام شہروں کو اپنی گاڑیاں اسیشن کی حدود میں لے جانے کیلئے انٹری پوائنٹس پر ہی نظام پارکنگ فیس کا  پابند کردیا گیا جبکہ پارکنگ کے نام پرانٹری  موٹر سائیکل،رکشہ،اور کار اور دیگر گاڑیوں سے  10 سے 50 روپے کی وصولی شروع کر دی گئیجبکہ اس کی وجہ سے ریلوے مسافروں اورشہروں کو مشکایات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے مسافروں کو ٹکٹ وصولی میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا  علاوہ ازیں ریلوے مسافروں شہروں کو ٹھکیداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا،ناقص انتظامات, پانی،کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے



نماز جمعہ کے ادائیگی کے دوران بے ہوش ہونے والے منور حسن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟جانئے

کراچی(آن لائن) جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی طبیعت بہتر ہونے پر کراچی کے جناح ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منور حسن جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے کہ اچانک وہ طبیعت خراب ہونے پر نماز کے
دوران ہی گر گئے تھے جس کے بعد انہیں کراچی کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہاں پر ڈاکٹرز نے منور حسین کی طبیعت کو جانچتے ہوئے انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا تھا لیکن ہفتہ کے روز ان کی طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کر دیا



شاہینوں کی زبردست واپسی، برطانوی کھلاڑیوں کے ہوش اڑا دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 14 رنز سے فتح حاصل کر لی۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کر لی، پہلے میچ میں خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فتح اپنے نام کر لی، انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے، اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 349 رنز کی ضرورت تھی
جو وہ پوری نہ کر سکی۔پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 44، فخر زمان نے 36، بابر اعظم نے 63،

محمد حفیظ نے شاندار 84 رنز اور سرفراز احمد نے 55 رنز سکور کیے۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوور میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 334 رنز بنا پائی۔شادات خان اور محمد عامر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔