Tag Archives: ہونگی

اسلام آباد میں بھارتی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی یا نہیں ؟اہم فیصلے کر لئے گئے، جانتے ہیں جاتے جاتے ہائی کمشنر نے سفارتخانے میںکیا کام کیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ وطن واپسی کیلئے پروگرام میں تبدیلی کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعےدبئی روانہ ہوگئے، اس سے پہلے انہوں نےاسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہونا تھا جہاں سے براستہ واہگہ نئی دہلی جانا تھا، روانگی سے قبل بھارتی ہائی کمشنر نےہائی کمیشن میں ایک غیر رسمی تقریب میں عملے سے خطاب کیا،اس موقع پر ہائی کمیشن کے
عملے نےان سے وابستگی کے جذبات کااظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا،دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی یوم آزادی کے حوالہ سے ہائی کمیشن کی جانب

سے اسلام آباد میں تقریبات کومنسوخ کردیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن 15اگست کواپنے یوم آزادی کی تقریب محدود سطح پر ہائی کمیشن میں ہی کریگا۔یا درہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات کے بعد پاکستان نے بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دئیے تھے ۔



ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے ہونگی

برمنگھم(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں (آج )منگل کو بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا، بھارت ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز
کھیل چکی ہے اور وہ پانچ میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے

اپنے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ میں سات میچز کھیلنے کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ اس کے دو میچز ابھی باقی ہیں۔



(آج) دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

ناٹنگھم(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ ٹور نا منٹ میں(آج) جمعرات کو کینگروز اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر



پانچویں وکٹ لی تو میں والدہ کو یاد کر کے رو پڑا تھا،جنت میں بھی وہ میرے لیے دعا کر رہی ہونگی، محمد عامرجذباتی ہو گئے

مانچسٹر( آن لائن) پاکستان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہر میچ کے موقعہ پر بہت شوق سے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میرا میچ دیکھا کرتی تھیں اور میرے لیے دعا کرتی تھیں۔
محمد عامر نے کہا کہ میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں

میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔