Tag Archives: یا

لائن آف کنٹرول پار کرنی ہے یا نہیں؟ عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پار کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی آپ نے اسے عبور نہیںکرنا ، جب تک میں نہ کہوں ،انہوں نے کہا کہ میں اگلے اقوام متحدہ جارہا ہوں جہاں عالمی رہنمائوں کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے آگاہ کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ مودی ! ایک بزدل انسان ہی انسانوں پر ایسا ظلم کرسکتا ہو جو تم کشمیریوں پر کر رہے ہو جس میں انسانیت ہو کبھی ایسا نہیں کر سکتا، دلیر انسان عورتوں اوربچوں پر ظلم نہیں کرتا، جتنا مرضی ظلم کر

لو کبھی کامیاب نہیں ہوگے کیونکہ کشمیریوں میں اب موت کا خوف ختم ہو چکا ہے ، اب تم انہیں شکست نہیں دے سکتے۔



مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شرکت کرینگے یا نہیں؟پیپلزپارٹی کے بعدن لیگ نے بھی بڑا سرپرائز دیدیا،شہبازشریف کا حیرت انگیز جواب

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مورال ہائی ہے، وہ سب کو سلا کہہ رہے تھے، ایوان کے چھ ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجود نہیں تھے،صدر کی تقریر کے دور ان اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، جے آئی کے مارچ میں شرکت کے حوالے سے بعد میں بات کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ایوان
کے چھ ارکان موجود نہیں تھے،ہم نے صدر کی تقریر کے دوران اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ صحافی نے سوال کیا کہ جے یوآئی کے

مارچ شرکت کریں گے شہباز شریف نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بعد میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے وہ سلام کہہ رہے تھے۔ صحافی نے سوال کیاکہ نواز شریف کا مورال کیسا تھا؟۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ ان کا مورال ہائی ہے۔



برطانیہ میں پاکستانی سمیت غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کرنے کے بعدکام کرسکیں گے یا نہیں؟حیران کن قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت نے غیر ملکی طلبا کو تعلیم کے بعد کام کی اجازت بحال کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم تریسامے نے طلبہ کے کام پر پابندی لگائی تھی لیکن اب برطانوی حکومت نے ”پوسٹ سٹڈی ورک “بحال کردیا۔غیر ملکی طلباتعلیم مکمل کر کے اب برطانیہ میں کام بھی کر سکیں گے ۔یاد رہے کہ برطانیہ بھر میں پاکستانی طلبا کی بہت بڑی تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے



 عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا پھراس ”بھونچال“کا سامنا کریں،ن لیگ نے دھمکی دے دی

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔
عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کریں۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ  ن کے سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے

رہا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  ایسا لگتا ہے نوازشریف اغوا برائے تاوان والوں کے پاس ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ ڈیل کی بحث کرنے والے خود نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور بات طے ہے کہ ن لیگ کبھی بھی ڈیل کی صورت میں اپنی قیادت کی رہائی نہیں چاہتی۔نوازشریف کو لندن میں پیغام ملے تھے کہ وہ واپس نہ آ ئیں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیں لیکن ن لیگی قائد نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخاب میں 14 لوگوں کا اپنا ضمیر بیچنا افسوسناک ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔ عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کرے۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔ عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کریں۔



اسحاق ڈار کوپا کستان کیسے واپس لا یا جا ئیگا؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

سیالکوٹ(آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا جب کہ طعنے دینے والوں نے اس معیشت کو زہر کا ٹیکا لگایا ہے، اسحاق ڈار کو قانو نی طریقے سے پا کستان لا یا جا ئے گا ۔
اتوار کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کو ناقابل تسخیر بنانے والیقوم کے ہیرو اورسپوتوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پاک بحریہ کے شہیدوں نے اپنے خون سے جغرافیائی حدوں کی حفاظت کی

ہے، پاکستان میں بسنے والے ہر طبقہ فکر کو آئینی اور مذہبی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نے اقدامات اٹھائے ہیں، مزدورں کے حقوق کا تحفظ فراہم کرنے کے ادارے ای او آئی بی میں63 ہزار 5 سو یونٹ رجسٹرڈ ہے، پاکستان میں موجود اداروں میں باہمی روابط نہ ہونے سے فوائد کس نے اٹھائے، مزدوروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا، ملک میں ایک مخصوص ٹولہ پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ حکومت نے زیادہ قرضے لیے ہیں، ہمیں لڑکھڑاتی معیشت کے ساتھ حکومت ملی تھی، حکومت نے کوئی ایسا قرضے نہیں لیا، روپے پر دباؤ آنے کے بعد اس سال 5 ہزار ارب سے تجاوز کیا، طعنے دینے والوں نے اس معیشت کو زہر کا ٹیکا لگایا، سابق وزیر خزانہ لندن میں مقیم ہیں جنہیں لانے کے لئے حکومت قانونی راستہ اختیار کرے گی۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے ہیلتھ کارڈ، سوشل سکیورٹی، آسان قرضے اور زراعت سے جڑے افراد کے لیے سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے، وزیر اعظم کا ترقی کا خواب عوام کے ساتھ ملکر پورا ہوگا۔انہو ںنے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم نے ترجیحات طے کر لیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹاسک فورس قائم کی ہے، اپنے اخراجات کنڑول کرنے کیلئے کفایت شعاری مہم ہر محکمے میں متعارف کروا دی۔وزیراعظم نے کرپٹ پریکٹسز ختم کرنے کیلئے ہر صنعت میں انسپکٹرلیس رجیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر طرح کی سہولت دے رہے ہیں، کاروباری طبقے کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے قانونی ذرائع اختیار کیے جائیں گے ۔



تحریک انصاف کا ووٹ بینک تیزی سے گرنے لگا، نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اگر جلد الیکشن ہوئے تو کون جیتے گا؟ حیرت انگیز پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر الیکشن کرا لیں، نواز شریف جیت جائیں گے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی آفر ضرور ہو رہی ہے مگر نواز شریف کی طرف سے ڈیل کی آفر نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہو رہی ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ اس ڈیل کے دو مقاصد ہیں،
ایک یہ کہ میاں نواز شریف یہ تسلیم کرلیں کہ وہ کرپٹ ہیں کیونکہ کرپٹ لوگ ہی تو ڈیل لیتے ہیں اور دوسرا

یہ کہ میاں نواز شریف چپ چاپ بیٹھ جائیں، نجم سیٹھی نے کہا کہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو پولیٹیکل انجینئرنگ پہلے کی ہے اس کو مزید مضبوط کیا جائے گا، انہوں نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھیوری یہ بھی ہے کہ میاں نواز شریف کے پاس جیل سپرنٹنڈنٹ گیا اور ان سے کہا کہ ابھی درخواست دیں ہم آپ کو ہسپتال منتقل کردیتے ہیں آپ وہاں سے پھر ایک اور درخواست دینا اس سے آپ کی رہائی ہوجائے گی، اور ای سی ایل سے آپ کا نام بھی نکال دیا جائے گا، یہ فیصلہ بھی ہم عدالتوں سے کروالیں گے آپ پھر بیرون ملک چلے جانا، لہذا آپ ڈیل کریں اور چلے جائیں پھر واپس آ جانا یہ ڈیل کون سی کوئی ڈیل ہے لیکن اس کے برعکس آپ جیل میں ساری عمر بیٹھے رہیں گے، نجم سیٹھی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی آفر اس لیے ہو رہی ہے کہ عمران خان کی حکومت نہیں چل رہی، حالات خراب ہو رہے ہیں اور ان کا ووٹ بنک بھی گر رہا ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ میاں نواز شریف ڈٹ کے بیٹھے ہیں، میاں صاحب اور ان کی جماعت کی کریڈیبیلٹی میں اضافہ ہو رہا ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ لوگ دلیر آدمی کو پسند کرتے ہیں، پہلے بھی الیکشن جیت چکے تھے آج پھر الیکشن کرا لیں جیت جائیں گے۔



آئی ایس آئی یا کشمیر؛ بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ذمہ دار کسے ٹہرائے گا؟ ترجمان پاک فوج نے دوٹوک اعلان کر دیا

راولپنڈی(آن لائن)ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ
چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت

میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کیخلاف بلندآوازوں نیمشن چندریان کوچکناچورکردیا۔بھارت کا پہلا مشن ‘چندریان ون’ سنہ 2008 میں چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی ہے.



مسئلہ کشمیرپر عالمی برادری کی خاموشی،کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، صرف مفادات دائمی ہوتے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی کھری کھری باتیں،بہت کچھ کہہ ڈالا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے دنیا میں اب کوئی بھی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا،اب صرف مفادات ہی دائمی ہوتے ہیں،کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگی،مسئلہ کشمیر صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے،پاکستان امن کا خواہاں ہے،خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،بھارت عالمی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے ایک مرتبہ پھر کوئی جھوٹا آپریشن کرواسکتا ہے،
بھارت کے غیر قانونی محاصرے پر اگر عالمی برادری خاموش رہی تو صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔پلڈاٹ کے زیر اہتمام خارجہ پالیسی

سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دنیا کے دیگر ممالک سے رابطوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے  کہا کہ خارجہ پالیسی کا جیو اسٹریٹجک ماحول سے بڑا تعلق ہوتا ہے اور اس میں قومی مفادات کا خیال رکھا جاتا ہے، تاہم پاکستانی خارجہ پالیسی کو قومی مفادات کے تناظر میں ہی ترتیب دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، یہاں صرف مفادات ہی دائمی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہی دنیا میں ہونے والی تنہائی سے باہر نکل آیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت خطے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو بھی اپنے مشرق اور مغربی ہمسائیوں کی طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کو مکمل طو رپر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، وہاں کے لوگوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکے کشمیری عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے وادی میں مستقل لا ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھی اس پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر اپنے خدشات کو دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے ایک مرتبہ پھر کوئی جھوٹا آپریشن کرواسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی محاصرے پر اگر عالمی برادری خاموش رہی تو صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر میں یکطرفہ غیر قانونی اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا جبکہ وہاں فوج کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے اور پوری وادی کو ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے تاہم بھارت یکطرفہ اقدام کر کے لوگوں سے حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا۔افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں افغان اسٹیک ہولڈرز کے مابین اہم مذاکرات چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ان مذاکرات کاآغاز ہوا جو اب اپنے آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کابل معاہدے کا حتمی ڈرافٹ شیئر کر رہے ہیں، تاہم امید ہے کہ وہ پاکستان بھی آئیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال قبل حکومت کی توجہ مغربی سرحد پر ہی تھی تاہم بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان نے اپنی توجہ مشرقی سرحد پر بھی رکھی ہوئی ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کا ہماری معیشت پر گہرا اثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان کو متاثر کرنے کے لیے یہاں بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے پر انہوں ترک وزیر خارجہ سے تفصیلی بات چیت کی ہے جبکہ مزید ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔پلڈاٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اہم پالیسی ایشوز پر پلڈاٹ بڑی اچھی رپورٹس تیار کر رہا ہے۔

موضوعات:

loading…



وہ سرکاری افسر جو20 ،21 یا 22نہیں بلکہ 36 گریڈ کی ملازمت کرتا رہا، 7کروڑ سے زائد تنخواہ وصول ، آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

کراچی(آن لائن)سندھ کا ایک افسر بیس ، اکیس یا بائیس نہیں بلکہ 36 گریڈ کی ملازمت کرتا رہا کیونکہ اس کے پاس بیک وقت 18 ، 18 گریڈ کی دونوکریاں تھیں جن سے 7 کروڑ سے زائد تنخواہ وصول کی۔عمرکوٹ کا رہائشی محمد طیب سال 1992 میں محکمہ لیبرمیں بھرتی ہوا تھا۔ اس کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد طیب عمرانی نامی شخص محکمہ صحت میں بھرتی ہوا۔ان دونوں ملازمین کا گریڈ 18 تھا جس کے تحت یہ لاکھوں روپے تنخواہ لیتے رہے
لیکن سال 2015 میں سامنے انے والی آڈٹ رپورٹ میں ایک ایسا انکشاف ہوا جس نے سب کو چکرادیا۔آڈٹ

رپورٹ کے مطابق محمد طیب اور طیب عمرانی دو نام رکھنے والا ہی شخص ہے جس نے دو شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں۔شناختی کارڈ میں ایک پر عمرکوٹ اور دوسرے پرگلشن اقبال کراچی کا پتہ درج ہے۔جعلسازی کے باعث اس افسر نے محکمہ لیبر سے چوبیس سال تین ماہ جبکہ محکمہ صحت سے تئیس سال سے زائد عرصے تک تنخواہ وصول کی۔



خواتین مسجد میں نماز ادا کر سکتیں ہیں یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر خواتین مساجد میں نمازادا کرنے کیلئے اجازت مانگیں تو مرد حضرات انہیں منع نہیں کر سکتے ، بشرط یہ کہ خاتون پردہ میں ہو اور اس کے جسم سے کوئی ایسی جگہ نظر نہ آئے جسے اجنبی لوگوں کے لیے دیکھنا جائز نہ ہو۔ حدیث پاک میں ہے: ترجمہ: ’’حضرت سالمؓ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں: رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا :جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد میں آنے کی اجازت مانگے تو وہ اسے منع نہ کرے، (صحیح بخاری:5238)‘‘۔مذکورہ شخص کا یہ کہنا کہ ’’
عورتوں کے مسجد میں جانے کی ممانعت

اجماعِ صحابہؓ سے ثابت ہے اور ناسخ کے درجے میں ہے ‘‘، درست نہیں ہے ، ان احادیث مبارکہ کو کیسے نظر انداز کیاجاسکتا ہے ۔(۱)ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایاہے کہ جب تمہاری عورتیں مسجد میں جانے کی اجازت مانگیں تو ان کو مساجد میں جانے سے منع نہ کرو ،حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے صاحبزادے بلال نے کہا: خدا کی قسم ! ہم انہیں مسجد میں جانے سے ضرور منع کریں گے، راوی کہتا ہے کہ پھر حضرت عبداللہ بن عمرؓ بلال پر اس قدر شدید ناراض ہوئے کہ اتنا کسی اور پر ناراض نہیں ہوئے تھے اور فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کا فرمان بیان کرتا ہوں اورتم کہتے ہو کہ میں ضرور منع کروں گا ،(صحیح مسلم: 442)‘‘۔(۲)ترجمہ:’’ حضرت مجاہدؒ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی عورتوں کو رات کے وقت مسجد میں جانے کی اجازت دو، ان کے بیٹے واقد نے کہا : پھر یہ عورتیں اس اجازت کو برائی کا بہانہ بنالیں گی، یہ سن کر حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے ان کے سینہ پر مارا اور فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتا ہوں اورتم انکار کرتے ہو ،(صحیح مسلم:442)‘‘۔(۳)ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ صبح اور عشاء کی نمازجماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد جاتی تھیں،
ان سے کہا گیا: آپ گھر سے کیوں نکلتی ہیں، جبکہ آپ کو معلوم ہے کہ حضرت عمرؓ کو آپ کا نکلنا ناگوار ہے اور اُنہیں اس پر غیرت آتی ہے، وہ کہنے لگیں: پھر اُنہیں مجھے منع کرنے سے کیا چیز مانع ہے؟ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا: انہیں منع کرنے سے رسول اللہ ﷺکا یہ ارشاد مانع ہے:’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو،(صحیح بخاری:900)‘‘۔حافظ ابن حزم اندلسیؒ لکھتے ہیں:
ترجمہ:’’ اس بات پر تمام لوگوں کا اتفاق ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات تک عورتوں کو مسجد میں آنے سے کبھی نہیں روکا، نہ ہی خلفائے راشدین ؓ نے آپ کے بعد یہ کام کیا، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ عمل منسوخ نہیں ہوا، جب اس کا غیر منسوخ ہونا یقینی ہے تو یہ نیکی کا کام ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو نبی اکرم ﷺ اسے برقرار نہ رکھتے اور ان عورتوں کو بے فائدہ بلکہ نقصان دہ تکلیف میں مبتلا نہ چھوڑتے،
ایسا کرنا تنگی و تکلیف تو ہوسکتا ہے، خیر خواہی نہیں (حالانکہ رسول اللہ ﷺ سب سے بڑے خیر خواہ ہیں)، (اَلْمُحَلّٰی لِاِبْنِ حَزَم،جلد2،ص:176)‘‘۔عہدِ فاروقی میں خلیفۂ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فسادِ زمانہ کے سبب عورتوں کے مسجد آنے پر پابندی لگادی تھی، لیکن اس پابندی کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ صبح اور عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد جاتی تھیں،
حضرت ابن عمرؓ نے اس کا سبب یہ بتایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کورسول اللہ ﷺکا یہ ارشاد مانع ہے:’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو،(صحیح بخاری:900)۔ترجمہ:’’عمرہ سے روایت ہے : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر رسول اللہ ﷺ عورتوں کے اس بناؤ سنگھار کو دیکھ لیتے جو انہوں نے اب ایجاد کیا تو اُنہیں (مسجد میں آنے سے ) منع فرما دیتے، جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کیا گیا تھا ۔ میں نے عمر ہ سے پوچھا :کیا اُنہیں منع کر دیا گیا تھا؟، انہوں نے فرمایا: ہاں ،(صحیح بخاری:869)‘‘۔

موضوعات:

loading…