Tag Archives: یوم

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر فلسطین منایا جائے گا

اسلام آباد(پ ر)اسرائیل اور بھارت نے جارحیت کی انتہا کر دی ہے۔ وزیر اعظم اسرائیل کا اردن کی پٹی کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔چالیس روز سے کشمیری کرفیو کی حالت میں ہے۔ اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم فوری کردار اداکریں۔
یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا ایوب صفدر، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسد زکریا، مولانا اسید الرحمٰن، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابوبکر صابری، مولانا اشفاق پتافی،

مولانا عثمان بیگ فاروقی، علامہ طاہر الحسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کشمیر فلسطین کی صورت حال پر مزید خاموشی سے دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا عالمی دنیا کو بھارت اور اسرائیل کو سفاکیت اور بربریت سے روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان اور کشمیر کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم اور سعودی عرب کا موقف درست سمت قدم ہے۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اسلامی سربراہان سے رابطے کرنا ہونگےاور اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری اجلاس بلایا جانا چاہیےاور افسوس ناک صورتحال کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء ، آئمہ اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں اور ہندوستانی واسرائیلی مکرو ہ عزائم کی بھر پور مذمت کریں ۔‎



بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور جلوس پر پیلٹ گنز اور شیلنگ ،متعدد عزادار زخمی

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں 35 روز سے جاری لاک ڈائون کے دوران بھارتی فورسز نے یوم عاشور کے دوران وادی میں نکالنے جانے والے جلوسوں پر پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری عزادار زخمی ہوگئے۔ وادی میں پہلے سے عائد پابندیاں محرم الحرام کے مواقع پر مزید سخت کردی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے سری نگر اور بگڈام سمیت دیگر علاقوں میں عاشورہ کے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔مقبوضہ کشمیر کے بعض علاقوں میں کشمیریوں نے کرفیو اور پابندیوں کے باوجود یوم عاشور کے حوالے سے جلوس

نکالے جس پر بھارتی فوجیوں نے آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 35 روز گزر چکے ہیں جس کے باعث کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قلت نے کشمیریوں کی زندگی مشکل بنادی۔رپورٹ کے مطابق مواصلاتی نظام کی بندش اور کرفیو کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں کم از کم 180 اردو اور انگریزی اخبارات شائع نہیں ہوسکے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ اترپردیش کی علی گڑھ یونیورسٹی کے 4 کشمیری طلبا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم و ستم کے خلاف احتجاج کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔دوسری جانب جینوا میں سوئس پریس کلب میں کشمیری اور پاکستانیوں پر مشتمل 60 سے زائد شرکا مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے اور بھارتی تسلط کی مذمت کی۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو وادی میں جنم لینے والے انسانی بحران پر توجہ دینی ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 5 اگست کو صدارتی فرمان کے ذریعے آئین میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد مقبوضہ علاقہ اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔بھارتی آئین کی دفعہ 35 ‘اے’ کے تحت وادی سے باہر سے تعلق رکھنے والے بھارتی نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں اور نہ ہی سرکاری ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ دونوں معاملات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف تھے۔بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق نریندر مودی کی حکومت کے فیصلے پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دوطرفہ تجارت معطل کردیئے تھے، بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ بھارت جانے والی ٹرین اور بس سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔علاوہ ازیں گزشتہ دنوں پاکستان نے آئس لینڈ جانے کے لیے بھارتی صدر کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

موضوعات:

loading…



یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز نئی ڈاکومنٹری ضرب آب کا پرومو جاری

اسلام آباد( آن لائن )پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کر دیا،
ضربِ آب (آج) 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق یہ بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس پر بنائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ



ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان یکجہتی کشمیر کیساتھ منایا گیا، 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، اسلام آباد اورراولپنڈی میں ریلیاں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں حسب روایات یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا گیا قوم اس بار یوم دفاع و شہداء کے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منایا گیا ، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کیا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز
(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی۔یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی

سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد گئے جہاں انہوں نے کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہو ئیں جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کیکیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، 55 کیڈیٹس پر مشتمل دستے میں 5 خواتین کیڈیٹس بھی شامل ہیں۔گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی ائیرآفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل حامد رشید تھے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں دفاتر دن تین بجے کے بعد بند کردیے گئے، ملازمین نے یوم دفاع پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا اور شہدا کے اہل خانہ کے گھر گئے اور شہدا کی یادگار پر حاضری دی ۔ْمظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی گئیں اور سمینار کا انعقاد کیا گیا



یوم دفاع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سے متعلق دنیا کو پیغام دیتے ہوئے کیا دھماکہ خیز اعلان کر دیا

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کو تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں بگل بجا کر شہداء کو سلام پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب میں
شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو تھے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں

غیر ملکی سفراء ، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہداء کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہلخانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جی ایچ کیو میں ہونے والی یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پوری قوم شہدائکو سلام پیش کرتی ہے، شہید ہماری پہچان ہیں، اپنے شہیدوں کے خاندانوں کا حوصلہ دیکھ کر میرا اعتماد بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے بقاء پاکستان کا سفر شہداء کی عظیم قربانیوں سے سجا ہوا ہے، پورے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا، دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، جب تک وطن کے جاں نثار موجود ہیں کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے، آج پاکستان میں امن کی بہتر فضا ہے، پاکستان نے اپنی ذمے داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں،
اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی
قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربر یت بڑھتی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مصیبتوں کا ادراک ہے، آج کا کشمیر ہندوتوا کی پیروکار ہندوستانی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار بن چکا ہے، کشمیری خون ارزاں ہو چکا ہے اور جنت نظیرکشمیر ظلم کی آگ میں جل رہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ ہندوستانی قیادت نے
مذہبی جنونیت، نفرت اور طاقت کے زعم میں کشمیریوں پر جو حملہ کیا ہے وہ بلا شبہ ہمارے لیے اور پوری عالم انسانیت کے لیے ایک آزمائش ہے۔انہوں نے مزید کہا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بعد اب غربت، جہالت اور پسماندگی کے خلاف جنگ جاری ہے، ایک پْرامن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم پوری حکمت عملی اور استقامت سے اس منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔



وزارت سائنس کی موبائل ایپ دی رویت کی یوم عاشور کی تاریخ بھی درست ثابت کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول ،شب معراج،شب برات کب ہوگی؟جانئے

اسلام آباد(این این آئی)وزارت سائنس کی موبائل ایپ دی رویت کی یوم عاشورمحرم الحرام کی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی۔وزیر سائنس فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی، یوم عاشور کی تعطیل 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔وزارت سائنس نے رواں سال 5 سالہ ہجری
کیلنڈر کا اجرا کیا تھا،وزارت سائنس نے کیلنڈر کے اجرا کے لئے ماہرین کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، عید الاضحی کی طرح یوم عاشورکی تاریخ کا بھی قبل ازوقت اعلان کیا تھا۔کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول 10 نومبر 2019، شب معراج 22 مارچ، شب برات 9

اپریل 2020 کو ہوگی۔



اس مرتبہ یوم دفا ع کے موقع پر کیا کام کیا جائیگا ؟ پاک فوج نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئےاہم ترین اعلان کر دیا

راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب شام کے بجائے دن کو جی ایچ کیو میں ہوگی ،آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے،عوام شہداء کے لواحقین سے ملیں اور شکریہ ادا کریں۔
گلی گلی ، محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں ،’’کشمیر آور‘‘ حکومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے،12بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائیگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے /کام کی جگہ

اکٹھی ہو گی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر میں یوم ِ دفاع و شہدا 2019کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائیگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ پچھلے سال بہت اچھا ریسپانس رہا۔ ہر شہید کو یاد کیا گیا،اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں،شکریہ ادا کریں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی،یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ،جی ایچ کیو میں شام کے وقت تقریب نہیں ہو گی،اس سال سے یہ تقریب دن کے وقت منعقد ہو گی۔
صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔انٰہوں نے کہاکہ آرمی چیف شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہونگی،یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ تقریبات کا حصہ ہو گا۔
پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بسوں، ٹرکوں، ریلوے اسٹیشن، ائیر پورٹ اور مارکیٹس میں شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی،شہید کی گلی، محلے، گاؤں اور شہر میں اْن کی تصاویر لگائی جائیں گی۔انہوں نے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ’’کشمیر آور‘‘ کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی ،حکومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے،12بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائیگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے /کام کی جگہ اکٹھی ہو گی۔ انہوں نے نوجوانوں بالخصوص طلبا سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاہ ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔



یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد(این این آئی) یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے الیون سٹار کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معید شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناک آئوٹ اور دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر پی سی بی کرکٹ قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انٹرفیس 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار
روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کیش

انعام دیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 29 اگست سے قبل انٹرفیس کے ساتھ کرواسکتی ہیں،30 اگست کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلا ن کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، گرائونڈ کے چیئرمین ہارون بٹ،ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے۔



وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا فیصل چوک میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب

لاہور15 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج فیصل چوک میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پنجاب میں 36 سڑکیں اور 9 پارک کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ایک شاہراہ کو کشمیر کے نام سے منسوب کیا جائے گا اور اسی طرح ڈویژن کی سطح پر ایک پبلک پارک کو بھی کشمیر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ ہر ہفتے علامتی طورپر
کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے

اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھرپور طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا جس پر میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور سیاسی محاذ پر تنازع کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔اقوام متحدہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی زیادتیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب سمیت ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بھارت کو پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے۔ کشمیر کی منفردحیثیت کے ضامن آرٹیکل 370کو ختم کرکے بھارت نے اپنا جمہوری اور سیکولر تشخص بری طرح مجروح کیا ہے۔ پوری دنیا دیکھ لے کہ کشمیری اور پاکستانی بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے اور میری دلی خواہش اور دعا ہے کہ ہم اگلا یوم آزادی کشمیری عوام کے ساتھ مل کر منائیں۔ انہوں نے کہا کہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ کی ریلی میں بھرپور شرکت پر سیاسی قائدین، اکابرین، سول سوسائٹی اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر اور کشمیری عوام ہمارے دل اور روح میں بستے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر ”پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعرے لگائے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، کشمیر کی بیٹی مشعال ملک، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت، ابرارالحق، کامل علی آغا، شعیب صدیقی، غلام محی الدین دیوان،عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور اور دیگر سیاسی قائدین و اکابرین بھی ریلی میں شریک تھے۔



بھارت کے یوم آزادی پریوم سیاہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منانے کے فیصلہ کے یوم سیاہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جمعرات کو پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری برادری نے یوم سیاہ کو ملی جوش و جذبہ کے ساتھ بھرپور انداز
میں منایا اور سارا دن مقبوضہ کشمیر کے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی جاری رہا۔ یوم سیاہ کی مناسبت سے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ بھارتی کشمیر سمیت دنیا بھر میں بہت سی اہم

شخصیات نے اپنی ٹویٹر پروفائل پکچر (ڈی پی) سیاہ کر دی اور یوم سیاہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔